دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Achay Mahol ki Barkatain Ma Dosti ki Sharait | اچھے ماحول کی برکتیں

book_icon
اچھے ماحول کی برکتیں

اور اگر اس پر بھی قدرت نہیں تو ایسے ناپاک اور مردار ماحول سے کلی طور پر اجتناب اور اعراض کرے مگر افسوس صد افسوس بجائے اس کے کہ مسلمان غیر اسلامی آواز و حرکات و سکنات کو معدوم کرتا خود اس کو بلند کیے ہوئے ہے۔

            لِلّٰہ! ایمان کی حفاظت کیجئے ہر بُرے ماحول سے اجتناب کرکے اچھے ماحول سے وابستہ ہوجائیے کہ یہ ایمان کی حفاظت کا بہترین ذریعہ اور دنیاو آخرت کا سرمایہ ہے۔    

            دعوتِ اسلامی وہ نیک اور پاکیزہ ماحول ہے کہ جو بھی اخلاص کے ساتھ اس کے دامن میں آتا ہے یہ اسے دامن مصطفٰے  صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سے وابستہ کردیتا ہے، دعوتِ اسلامی کے ماحول میں آنے سے گناہوں سے نفرت اور نیکیوں سے محبت اور آخرت کی فکر دامن گیر ہوجاتی ہے باری  تَعَالٰی سے دعا ہے کہ ہمیں ایسے ہی ماحول سے وابستہ و پیوستہ کردے۔(آمین)

صُحبت و مجلس کے بارے میں چالیس انمول نگینے

پیارے اسلامی بھائیو!

            صحبت کے متعلق مختصر مضمون تحریر ہوا اب آخر میں صحبت کے ساتھ ساتھ مجلس و اجتماع کے بارے میں بھی کچھ ذکر کیا جاتا ہے کیونکہ صحبت اور مجلس دونوں ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں کہ جب کسی کی صحبت اپنائے گاتو اس کے ساتھ مجلس ضرور ہوگی، لہٰذا اس سلسلے میں یعنی صحبت و مجلس دونوں کے متعلق یہاں کچھ روایات جمع کی گئی ہیں،   اللہ   تَعَالٰی قبول فرمائے۔

(۱)بے شک   اللہ   تَعَالٰی صالح مسلمان کی وجہ سے اس کے پڑوسیوں سے سو گھر والوں کی بلا ء و مصیبت سے حفاظت فرماتا ہے۔    (المعجم الاوسط، الحدیث : ۴۰۸۰، ج۳، ص۱۲۹)

(۲) رضائے الٰہی کے لئے ملاقات کر کیونکہ جس نے   اللہ   تَعَالٰی کے لئے ملاقات کی تو ستر ہزار فرشتے اسے منزل تک پہنچانے ساتھ جاتے ہیں۔             (کشف الخفاء، حرف الزای، الحدیث : ۱۴۱۱، ج۱، ص۳۸۷)

(۳)جب تو اپنے بھائی میں تین خصلتیں دیکھے تو اس سے امید رکھ (وہ تین چیزیں یہ ہیں) حیاء، امانت ، سچائی اور جب تو (ان تین چیزوں ) کو نہ دیکھے تو اس سے امید نہ رکھ۔(الکامل فی ضعفاء الرجال، رشدین بن کریب، ج۴، ص۶۵۔کنزالعمال، کتاب الصحبۃ، قسم الاقوال، الباب الثانی فی آداب الصحبۃ...الخ، الحدیث : ۲۴۷۵۰، ج۹، ص۱۳)

(۴)تیرا مصاحب و ساتھی نہ ہو مگر مومن اور تیر اکھانا نہ کھائے مگر متقی پرہیز گار ۔(سنن ابی داود، کتاب الادب، باب من یؤمر ان یجالس، الحدیث۴۸۳۲، ج۴، ص۳۴۱)

(۵)تنہائی بہترہے برے ساتھی سے اوراچھاساتھی بہترہے تنہائی سے اوراچھی بات بولنابہترہے خاموشی سے اورخاموشی بہترہے بری بات بولنے سے۔

(شعب الایمان، باب فی حفظ اللسان، فصل فی السکوت عمالایعنیہ، الحدیث۴۹۹۳، ج۴، ص۲۵۶تا۲۵۷)

(۶)بہت سے جاہل عابد ہیں اور بہت سے فاجر عالم ہیں پس تم جاہل عابدوں اور فاجر عالموں سے بچو۔(الکامل فی ضعفاء الرجال، محفوظ بن بحر الانطاکی، ۲۹۶/ ۱۹۱۷، ج۸، ص۱۹۵)

(۷)تو بُرے ساتھی سے بچ کیونکہ تو اس کے ساتھ پہچانا جائے گا۔(کنزالعمال، کتاب الصحبۃ، قسم الاقوال، الباب الثالث فی الترہیب عن صحبۃالسو   ء  ، الحدیث : ۲۴۸۳۹، ج۹، ص۱۹)

(۸)تو بُرے ساتھی سے بچ کیونکہ وہ جہنم کاایک ٹکڑاہے اس کی محبت تجھے فائدہ نہیں پہنچائے گی اوروہ اپناعہدتجھ سے وفانہیں کرے گا۔      (فردوس الاخبار، الحدیث : ۱۵۷۳، ج۱، ص۲۲۴)

(۹)حضرت عمر رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا میرے نزدیک لوگوں میں زیادہ محبوب وہ ہے جو میرے عُیوب مجھ پر پیش کرے۔               

 (الطبقات الکبری، ذکراستخلاف عمر رحمہ  اللہ ، ج۳، ص۲۲۲)

(۱۰)تم ہر عالم کے پاس مت بیٹھو مگر وہ عالم جو تمہیں پانچ (چیزوں) سے پانچ (چیزوں) کی طرف بلائے یعنی (۱) شک سے یقین کی طرف (۲) غرور سے تواضع و انکساری کی طرف (۳) دشمنی سے نصیحت و خیر خواہی کی طرف (۴) ریاء نمود ونمائش سے اخلاص کی طرف (۵) خواہش وطلب سے زہد کی طرف یعنی ایسے باعمل عالمِ دین کے پاس بیٹھو۔

(کنزالعمال، کتاب الصحبۃ قسم الاقوال، حق المجالس والجلوس، الحدیث : ۲۵۴۴۵، ج۹، ص۶۲)

(۱۱) آپ  صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا : تم علماء کے پاس بیٹھنااور دانا لوگوں کے کلام کو دھیان سے سننا لازم پکڑو کیونکہ   اللہ   تَعَالٰی دانائی و حکمت کے نُور سے مُردہ دل کو زندہ کرتا ہے، جیسا کہ مردہ وبنجرزمین کو بارش کے پانی سے زندہ کرتا ہے۔ (منبہات ابن حجرعسقلانی، باب الثنائی، ص۳)

(۱۲)کسی دانا شخص سے مروی ہے کہ تین چیزیں غم و آلام کو دور کردیتی ہیں۔

(۱)   اللہ   تَعَالٰی کا ذکر (۲)   اللہ   تَعَالٰی کے دوستوں کی ملاقات (۳) دانا حضرات کی گفتگو۔

(۱۳)حضرت عبد  اللہ  بن مسعود رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا :  چار چیزیں دل کی تاریکی سے ہیں۔ (۱) خوب پیٹ بھرا ہونا لاپرواہی کی وجہ سے ۔(۲) ظلم کرنے والوں کی صحبت اختیار کرنا۔(۳) پچھلے گناہوں کو بھول جانا (۴) لمبی لمبی امیدیں۔اور چار چیزیں دل کی روشنی سے ہیں۔(۱) بھوکے پیٹ ہونا پرہیز وڈر کی وجہ سے (۲) نیکو کاروں کی صحبت اختیار کرنا۔(۳) پچھلے گناہوں کو یاد رکھنا۔(۴) چھوٹی امیدیں ۔ (منبہات ابن حجرعسقلانی، باب الرباعی، ص۳۹تا۴۰)

(۱۴)ابو نعیم نے حضرت عطاء خراسانی رَحْمَۃُ  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ  سے روایت کیا فرمایا کہ جو بندہ زمین کے ٹکڑوں میں سے کسی ٹکڑے پر سجدہ کرتا ہے تو وہ ٹکڑا (حصہ) اس کے لئے قیامت کے دن گواہی دے گا اور وہ اس پر روتا ہے جس دن وہ (بندۂ مومن) مرتا ہے۔ (حلیۃ الاولیاء  ، عطابن میسرۃ، الحدیث : ۶۹۰۹، ج۵، ص۲۲۴)

(۱۵)ابونعیم اور ابن مندہ نے حضرت ابوہریرہ رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی عَنْہُسے روایت کیا کہ رسول   اللہ   صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا : تم اپنے مُردوں کو نیک لوگوں کے درمیان دفن کرو کیونکہ مردہ برے پڑوسی کی وجہ سے تکلیف اٹھاتا ہے جس طرح زندہ برے پڑوسی کی وجہ سے تکلیف اٹھاتا ہے۔  (حلیۃ الاولیاء، مالک بن انس، الحدیث : ۹۰۴۲، ج۶، ص۳۹۰)

(۱۶)حکیم ترمذی، ابن عدی، ابن عساکر اورا بن مندہ نے حضرت ابن عمر رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی عَنْہُم      ا سے روایت کی نبی کریم  صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ     نے فرمایا کہ مومن جب مرتا ہے تو اس کی موت پر قبرستان مزین ہوجاتے ہیں پس نہیں ہے ان قبرستانوں میں سے کوئی جگہ مگر وہ تمناکرتی ہے کہ وہ مومن اس میں دفن کیاجائے اورجب کافرمرتاہے تواس کی موت پرقبرستان تاریک ہوجاتے ہیں پس نہیں ہے ان قبرستانوں میں سے کوئی جگہ مگروہ   اللہ   تَعَالٰی کی پناہ مانگتی ہے اس بات سے کہ وہ کافر اس میں دفن کیا جائے۔                    (شرح الصدور، باب دفن العبد فی الارض التی خلق منہا، ص۱۰۲)

(۱۷)ابن عساکر نے حضرت عبدالرحمن محاربی سے روایت کیا فرمایا کہ ایک شخص کی وفات کا وقت قریب آگیا تو اس سے کہا گیا کہ تو  لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ (یعنی پورا کلمہ طیبہ) پڑھ تو اس نے کہا کہ میں طاقت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن