دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Achay Mahol ki Barkatain Ma Dosti ki Sharait | اچھے ماحول کی برکتیں

book_icon
اچھے ماحول کی برکتیں

            رواہ احمد عن ابی الغادیۃ والطبرانی وابن سعد فی الطبقات والعسکری فی الامثال وابن مندۃ فی المعرفۃ والخطیب فی المؤتلف عن ام الغادیۃ وابو نعیم فی المعرفۃ عن حبیب بن الحارث رضی اللّٰہ تعالٰی عنہم وعبد اللّٰہ بن احمد فی الزوائد و المعرفتان عن العاص بن عمروالطفاوی مرسلا، انظرالفتاوی الرضویۃ المجلدالعاشر ص ۱۳

                      (الفتاوی الرضویۃ (مخرجۃ) ، کتاب الحظروالاباحۃ، ج۲۴، ص۳۱۷)

اور بالخصوص دینی معاملات او ر عقائد کے متعلق تو بری صحبت سے اجتناب انتہائی ضروری ہے، چنانچہ نبی کریم  صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا :

اَلْمَرْءُ عَلٰی دِیْنِ خَلِیْلِہِ فَلْیَنْظُرْ اَحَدُ کُمْ مَنْ یُّخَالِـلُ.(المسند للامام احمد بن حنبل، مسند ابی ہریرۃ، الحدیث : ۸۴۲۵، ج۳، ص۲۳۳)

ترجمہ :  آدمی اپنے دوست کے دین اور اس کے طور طریق پر ہوتا ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ وہ دیکھے کہ کس سے دوستی رکھتا ہے۔

حضرت محمد بن سیرین رَحْمَۃُ  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں :

اِنَّ ھٰذَا الْعِلْمَ دِیْنٌ فَانْظُرُوْا عَمَّنْ تَاْخُذُوْنَ دِیْنـَـکُمْ.    (صحیح مسلم، مقدمۃ ، باب بیان ان الاسناد من الدین...الخ، ص۱۱)

ترجمہ :  یعنی یہ ’’علم‘‘ دین ہے پس تم دیکھو کہ تم اپنا دین کس سے حاصل کرتے ہو۔

            سید عالم  صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  فرماتے ہیں کہ منکرانِ تقدیر کے پاس نہ بیٹھو نہ اُنہیں اپنے پاس بٹھاؤ نہ ان سے سلام کلام کی ابتدا کرو۔

(سنن ابی داود، کتاب السنۃ، باب فی ذراری المشرکین، الحدیث : ۴۷۲۰، ج۴، ص۳۰۵)

            پیارے اسلامی بھائیو! بُری صحبت سے دین و دنیا دونوں تباہ و برباد ہو جاتے ہیں، بُرے ماحول میں انسان کی عادات اور اطوار بگڑ جاتے ہیں   اللہ   تَعَالٰی کی نافرمانی زیادہ ہونے لگتی ہے پیارے مصطفٰے  صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی پیاری پیاری سنتیں پامال ہونے لگتی ہیں آہستہ آہستہ انسان فسق و فجور کا مجسمہ بن جاتا ہے۔ ایسے شخص کی بیداری شیطان کے لئے باعثِ فرحت و مسرت ہوتی ہے، لہٰذا شیطان لعین اس بات کا خواہاں ہوتا ہے کہ ایسا شخص بیدار ہی رہے تاکہ زیادہ سے زیادہ معاشرہ اور اس میں بسنے والے افراد اس کے فسق وفجور کا نشانہ بن سکیں چنانچہ حضرت ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں :

لَا شَیْئَ اَشَدُّ عَلٰی اِبْلِیْسَ مِنْ نَّوْمِ الْعَاصِیْ فَاِذَا نَامَ الْعَاصِیْ یَقُوْلُ مَتٰی یَنْتَبِہُ وَیَقُوْمُ حَتّٰی یَعْصِیَ اللّٰـہَ ۔                (کشف المحجوب، باب فی نومہم فی السفروالحضر، ص۳۹۵)

ترجمہ : یعنی شیطان پر گناہ گار کے سونے سے بڑھ کر کوئی چیز سخت نہیں کہ جب گناہ گار سوتا ہے تو شیطان کہتا ہے کہ یہ کب اُٹھے گا جو اٹھ کر   اللہ   تَعَالٰی کی نافرمانی کرے گا۔

  اللہ   تَعَالٰی ارشاد فرماتا ہے :

وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مَسْجِدًا ضِرَارًا وَّ كُفْرًا وَّ تَفْرِیْقًۢا بَیْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ اِرْصَادًا لِّمَنْ حَارَبَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ مِنْ قَبْلُؕ-وَ لَیَحْلِفُنَّ اِنْ اَرَدْنَاۤ اِلَّا الْحُسْنٰىؕ-وَ اللّٰهُ یَشْهَدُ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ(۱۰۷) لَا تَقُمْ فِیْهِ اَبَدًاؕ- (پ۱۱، التوبۃ : ۱۰۷، ۱۰۸)

ترجمۂ کنزالایمان : اور وہ جنہوں نے مسجد بنائی نقصان پہنچانے کو اور کفر کے سبب اور مسلمانوںمیںتفرقہ ڈالنے کو اور اس کے انتظارمیںجوپہلے سے   اللہ  اور اس کے رسول کامخالف ہے اور وہ ضرور قسمیں کھائیں گے ہم نے توبھلائی چاہی اور   اللہ  گواہ ہے کہ وہ بے شک جھوٹے ہیںاس مسجد میںتم کبھی کھڑے نہ ہونا ۔

            درس :  رسول   اللہ   صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا دشمن اُبو عامر جس کے اشارے پر منافقین نے مسجد قبا کے نزدیک مسجد ضرار بنائی ، اور مسجد ضرار بنانے کے سبب میں منافقین نے بہت سے حیلے بہانے کیے اور حضور صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی خدمت اقدس میں عرض کیا کہ آپ اس مسجد میں نماز پڑھائیے حالانکہ منافقین کے مسجد ضرار بنانے کی غرض و غایت اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے سوا کچھ نہ تھی،   اللہ  تبارک و  تَعَالٰی نے اپنے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکو آگاہ فرمایا کہ اے محبوب یہ منافقین ہیں ان کی بنائی ہوئی مسجد میں نماز مت پڑھیے اگرچہ یہ لوگ اپنی جھوٹی سچائی کو ثابت کرنے کے لئے ہزاروں قسمیں بھی اٹھائیں مگر وہ تمام بے سود ہیں کیونکہ یہ صاف جھوٹے ہیں جس پر   اللہ   تَعَالٰی گواہ ہے۔

            پیارے اسلامی بھائیو! غور کیجئے وہ جگہ جس کا نام مسجد رکھا جائے مگر اس کی تعمیر کا مقصد رضائے الٰہی نہ ہو بلکہ مسلمانوں کو نقصان پہنچانا مقصود ہو مسلمانوں کی اجتماعی اور ملی قوت کو پارہ پارہ کرنا جس کی غرض و غایت ہو تو حقیقت میں وہ مقام مسجد نہیں بلکہ مقامِ ضرار ہے اور اس قابِل ہے کہ اس کی اینٹ سے اینٹ بجادی جائے۔

            پس اچھی اور نیک صحبت حاصل کی جائے خواہ اندرونِ مسجد ہو یا بیرون مسجد اور بری صحبت سے پرہیز کیا جائے ، خواہ وہ بیرون مسجد ہو یا اندرون مسجد صرف مسجد کے نام سے دھوکہ نہ کھایا جائے بلکہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اور غیر کی پہچان کریں یہاں پر ہمارے لئے بہت غور وفکر کا مقام ہے کہ وہ جگہ جس کو مسجد کا نام دیا گیا مگر اس کی تعمیر و بنیاد فتنہ وفساد پر رکھی گئی تو مسلمانوں کو وہاں جانے سے روک دیا گیا بلکہ اس (مسجد ضرار) کو گرادینے کا حکم دیا گیا۔ تو پھر وہ جگہیں وہ مقامات جنہیں سینما ہال، ڈرامہ گاہوں جوا اور شراب کے بدبو دار اڈوں کا نام دیا گیا ہو جو مسلمانوں کی قوت ایمانی کو ختم کرنے والی ہوں اور بد اعمالی کے مہیب گڑھوںمیں پھینکنے والی ہوں تو ایسی جگہوں پر مسلمانوں کا جانا انتہائی نادانی اور    اللہ  عَزَّ وَجَلَّ اور رسول   اللہ   صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے حکم کی یقینا خلاف ورزی ہے۔

            عجب تماشا یہ ہے کہ مذکورہ بالا جگہیں نقصان و خسران کا باعث ہیں اور ان کی طرف آمدورفت عذابِ الٰہی کی طرف پیش قدمی ہے مگر ان کے نام فردوس، جنت، محل، گلستان، چمنستان اور کوہِ نور وغیرہ رکھے جاتے ہیں اور مسلمان اپنی اصلی جنت و فردوس کا راستہ چھوڑ کر ان نقلی جنت و فردوس میں اپنا مال خرچ کرکے جاتے ہیں پھر وہاں پہنچ کر مزید مال برباد کرتے ہیں۔

            مسلمانو ! تمہاری غیرت کو کیا ہوگیا یہ فردوس و جنت، گلزار و گلستان تو صرف نام کے ہیں اور مسلمانوں کو ایسے جھوٹے اور بناوٹی ناموں سے کیا غرض ، یہ سب تو شیطانی اڈے ہیں، جو رحمت خداوندی سے دورکرتے ہیں، لہٰذا اے مسلمانو! اگر بارگاہِ خداوندی سے انعام کے طلبگار ہو تو دھوکا و فریب کے منام سے بیدار ہو کر اچھے ماحول سے وابستہ ہوجاؤ اور اپنی ذات کو نیک اعمال سے گل گلزار کرلو تو   اللہ   تَعَالٰی تمہیں وہ فردوس عطا کرے گا جس کی لازوال نعمتیں ہما رے انتہائی تصور خوباں سے بھی اعلیٰ اور بالاتر ہیں۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن