دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Achay Mahol ki Barkatain Ma Dosti ki Sharait | اچھے ماحول کی برکتیں

book_icon
اچھے ماحول کی برکتیں

۔لہٰذاہمیں چاہیے کہ اچھے، برے ماحول کی پہچان سے متعلق معلومات حاصل کریں اور ان معلومات کی روشنی میں خود کو برے ماحول سے بچائیں اور اچھے ماحول سے منسلک ہو جائیں تاکہ اس کی برکات سے مستفیض ہو سکیں ۔

    زیر نظر کتاب ’’اچھے ماحول کی برکتیں ‘‘ میں آیات و احادیث اورروایات کی روشنی میں اچھے، برے ماحول کی پہچان اور اس کے فوائد ونقصانات کی طرف رہنمائی کی گئی ہے ۔اس مختصر کتاب کا توجہ کے ساتھ مطالعہ ہر مسلمان کے لیے بہت مفید ہے۔ اس افادیت کے پیش نظر ’’مجلس المدینۃ العلمیۃ ‘‘ (دعوتِ اسلامی)نے اس کتاب کو نئے انداز سے شائع کرنے کا ارادہ کیا اور درج ذیل امور کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پر کام کیا اور یوں اس کتاب کی اہمیت اور فزوں ہوگئی۔ ٭جدید انداز پر کمپوزنگ٭علامات ترقیم کا اہتمام٭حتی المقدور حوالوں کی تخریج٭مکرر پروف ریڈنگ٭قرآنی آیات کا ترجمہ کنز الایمان سے، اور٭ماخذ ومراجع کی فہرست۔        

 اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ بے کس پناہ میں التجاء ہے کہ ان تمام امور کوممکن بنانے میں’’ مجلس المدینۃ العلمیۃ ‘‘ کے علمائے کرام دام فیوضوہم کی کوششوں کو شرف قبولیت عطافرمائے اور انہیں دین ودنیا کی برکتوں سے مالا مال فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی   اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

شعبہ تخریج مجلس المدینۃ العلمیۃ

بِسْمِ   اللہ  الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

ماحول کی افادیّت و اہمیّت پر عقلی مثالیں

            میں نے عالم تصوّرات و تخیلات میں پرواز کی ایک مقام پر چند آباد گھر دیکھے، استفسارکیاتومعلوم ہواکہ یہ ایک گاؤں ہے پھر دوسرے مقام پر کچھ زیادہ مکانات دیکھے، پوچھنے پر معلوم ہوا کہ یہ قصبہ ہے پھر ایک جگہ کثیر مکانات دیکھے معلوم کیا تو خبر دی گئی کہ یہ شہر ہے پھر ایک وسیع و عریض خطّہ دیکھا جس پر مکانات ہی مکانات تھے جب معلوم کیا گیا تو بتایا گیا کہ یہ ایک ملک ہے اس کے بعد ایک طویل پرواز کی تو ایسا محسوس ہوا کہ کوئی حد معلوم نہ ہوگی تھک ہار کر پوچھا کہ جو کچھ دیکھا گیا ہے اس کے متعلق بتائیے آگاہ کیا گیا کہ یہ دنیا ہے۔

            اب میری عقل سوچنے لگی کہ جو گاؤں ہے اس میں مکانات ہیں اور ان میں انسان رہتے ہیں جو قصبہ ہے اس میں بھی مکانات ہیں اور انسان رہتے ہیں، یونہی شہر ہو، ملک ہو یا دنیا ہر ایک میں مکانات ہیں اور انسان ہی تو رہتے ہیں، پھر ان کے نام الگ الگ کیوں؟

            اچانک عقل کے زیرک حصّہ سے صدا بلند ہوئی کہ یہ تو بڑی واضح بات ہے کہ زمین کے ان خطّوں کے نام جدا جدا کیوں ہیں بات یہ ہے کہ جہاں مکانات تھوڑے تھے، وہ گاؤں کہلایا جب ماحول بڑھا، لوگ ایک دوسرے کے قریب زیادہ ہونے لگے تو قصبہ کی بنیاد پڑی، پھر ماحول وسیع تر ہونے لگا آبادی میں اضافے کے سبب مکانات ایک دوسرے کے ساتھ بننے لگے، تو پھر ہر سو آشکارا ہوا کہ یہ شہر ہے اور جب یہی ماحول بڑھتے بڑھتے وسیع سے وسیع تر ہوگیا اور ماحول کے مطابق انتظامات ہونے لگے تو اس ماحول کی وسعت کے پیش ِ نظر اس کا نام ملک ہوگیا اور جب ایک ایسا ماحول وقوع پذیر ہوا جس کی وُسعت و کشادگی اور طول و عرض کی کیفیت ایسی ہوئی کہ نہ اس کی ابتداء معلوم نہ انتہا او ریہ ایک ایسا عظیم ماحول ہواجس میں گاؤں و قصبہ، شہر وملک سب ضم ہوگئے تو اسے دنیا کہا جانے لگا۔

            یہ صدائے بازگشت جب میری سماعت سے ٹکرا کر خاموش ہوئی تو میری فکر میری سوچ اس راہ پر گامزن ہوئی کہ جیسے جیسے یہ مادّی ماحول وتعلقات بڑھتے رہتے ہیں ان کی ترقی ہوتی رہتی ہے، ان کے نام بدلتے رہتے ہیں، کیا آپ نے غور نہیں کیا کہ ایک پانی کا دھارا ہوتا ہے، دیکھنے والے اُسے پرنالہ کہتے ہیں، جب چند پرنالے مجتمع ہوجاتے ہیں تو دیکھنے والے اسے نالہ کہتے ہیں، یوں ہی جب چند نالے اکٹھے ہوجاتے ہیں تو ناظرین اسے ندی کے نام سے موسوم کرتے ہیں، اور یہی پہاڑوں سے نکلنے والی ندیاں جب باہم مل جاتی ہیں تو اس کا نام دریا رکھ دیا جاتا ہے اور جب مختلف دریا کسی مقام پر آملتے ہیں تو اسے سمندر کہا جاتا ہے ، پس معلوم ہوا کہ سمندر وہ ہے جس میں پرنالے بھی ہیں، نالے ندیاں بھی ہیں اور دریا بھی۔ پھر کون نہیں جانتا کہ پرنالہ ہو یا ندی، دریا ہو یا سمندر ہر ایک میں پانی ہی تو ہے مگر نام جدا جدا ہیں!کیوں؟ اس لئے کہ جیسے جیسے پانی کا اجتماع کثیر سے کثیر تر ہوتا گیا تو نام بھی بدلتے گئے۔

            اب ہم نے جب اپنی سوچ و فکر کا دھارا ترتیب کی بجائے تکمیل کی طرف موڑا تو یہ بات آشکارا ہوئی کہ ماحول گاؤںکا ہو یا قصبہ کا ملک کا ہو یا دنیا کا جب تک اس ماحول کی بنیاد اخلاص پر مبنی نہ ہوگی، اور اس ماحول سے وابستہ افراد اپنے اپنے منصب و فریضہ کو نہیں سمجھیں گے اپنے مابین متعین کردہ حقوق و فرائض کی ادائیگی میں مخلص نہ ہوں گے، اس وقت تک ماحول پر سکون نہ ہوسکے گا۔ لازمی بات ہے کہ جب ماحول پر سکون نہ ہوگا تو اس ماحول میں رہنے والے افرادکس طرح چین و امن کا سانس لے سکتے ہیں، لہذا ماحول کی بقاء کے لئے اخلاص کا ہونا ضروری ہے۔

            ایسے ہی جب ہم رُوحانی ماحول وتعلقات کو ترتیب دیں اور ا س کو وسیع کرنے کی کوشش کریں ، تو یہ روحانی ماحول بزم سے انجمن، انجمن سے علاقائی تحریک اور پھر ضلعی و ملکی تحریک سے بڑھتے بڑھتے عالمگیر تحریک بن جائے گا۔ یہاں پر بھی اس روحانی ماحول کی تکمیل و بقاء کے لئے اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اور روحانی ماحول کی اس تحریک کو عالمگیر بنانے کے لئے مخلص ہونا ضروری ہے، یہ اخلاص اپنی ذات کے لئے بھی ہو اور تحریک کے لئے بھی، کیونکہ جب تک کسی تحریک سے وابستہ افراد اس تحریک کے اصولوں کے ساتھ مخلص نہ ہوں گے، اس وقت تک وہ تحریک پایۂ تکمیل سے ہمکنار نہیں ہوسکتی اور ماحول کی برکتیں و سعادتیں جب ہی حاصل ہوسکتی ہیں جب اس ماحول سے وابستہ تمام افراد کامل و اکمل طور پر مخلص ہوں۔ ایثار و قربانی کا جذبہ رکھتے ہوں۔ اس لئے کہ اخلاص ایک ایسی دولتِ سرمدی ہے جس کے ذریعے سے زنگ آلود دل کھنچ کر قریب آجاتے ہیں یہی نہیںبلکہ پھر وہی دل جو پہلے زنگ آلود تھے اخلاص سے معمور ماحول سے ایسی جِلا پاتے ہیں کہ دوسرے زنگ آلود دلوں کو ماحول سے قریب کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں، یونہی اس روحانی تحریک سے وابستہ افراد کا باہم شیر وشکر ہونا بھی بہت ضروری ہے تاکہ وہ ماحول جس کی توسیع و تدریج کے لئے جدوجہد کی جارہی ہے وہ کسی بھی قسم کے نقصان و خسارہ کا شکار نہ ہوسکے، لہذا تحریک کو نقصان و خسارہ سے بچانے کے لئے اس تحریک سے وابستہ افراد کا آپس میں متحد و متفق ہونا نہایت ہی ضروری ہے تاکہ اس آپس کے اتحاد کے نتیجہ میں ایک عظیم قوت معرض وجود میں آسکے کیونکہ اتحاد ایک عظیم قوت ہے عربی میں محاورہ ہے ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن