دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Achay Mahol ki Barkatain Ma Dosti ki Sharait | اچھے ماحول کی برکتیں

book_icon
اچھے ماحول کی برکتیں

مجلس المد ینۃ العلمیۃ کی طرف سے پیش کردہ قابلِ مطالعہ کتب

(شعبہ کُتُبِِ اعلٰی حضرت رَحْمَۃُ  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ  )

(۱)   کرنسی نوٹ کے مسائل : یہ کتاب (کِفْلُ الْفَقِیْہِ الْفَاہِمِ فِيْ اَحْکَامِ قِرْطَاسِ الدَّرَاہِمْ) کی تسہیل وتخریج پر مشتمل ہے ۔ جس میں نوٹ کے تبادلے اور اس سے متعلق شرعی احکامات بیان کئے گئے ہیں۔ (کل صفحات :  199)

(۲)   ولایت کا آسان راستہ (تصورِ شیخ) : یہ رسالہ (اَلْیَاقُوْتَۃُ الْوَاسِطَۃُ)کی تسہیل و تخریج پر مشتمل ہے۔ جس میں پیر ومرشد کے تصوّر کے موضوع پر وارِد ہونے والے اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے۔ (کل صفحات :  60)

(۳)    ایمان کی پہچان (حاشیہ تمہید ِ ایمان) :  اس رسالے میں تمہید ِایمان کے مشکل الفاظ کے معانی اورضروری اصطلاحات کی مختصر تشریحات درج کی گئی ہیں ۔(کل صفحات :  74)

(۴کامیابی کے چار اصول (حاشیہ و تشریح تدبیر فلاح ونجات و اصلاح) اس رسالے میں پورے عالم اسلام کے لیے چار نکات کی صورت میں معاشی حل پیش کیا گیا ہے ۔(کل صفحات :  41)

(۵)   شریعت وطریقت : یہ رسالہ (مَقَالُ الْعُرَفَائِ بِإِعْزَازِ شَرْعِ وَعُلَمَائِ) کا حاشیہ ہے۔ اس عظیم رسالے میں شریعت اور طریقت کو الگ الگ ماننے والے جاہلوں کی صحیح رہنمائی کی گئی ہے۔(کل صفحات :  57)

(۶)  ثبوتِ ہلال کے طریقے(طُرُقُ إِثْبَاتِ ہِـلَالٍ) :  اس رسالے میں چاند کے ثبوت کے لئے مقرر شرعی اصول وضوابط کی تفصیلات کا بیان ہے ۔ (کل صفحات :  63)

(۷)   عورتیں اور مزارات کی حاضری :   یہ رسالہ (جُملُ النُّوْرِ فِيْ نَہْيِ النِّسَاءِ   عَنْ زِیَارَۃِ الْقُبُوْرِ) کا حاشیہ ہے۔اس رسالے میں عورتوں کے زیارتِ قبور کے لئے نکلنے سے متعلق شرعی حکم پر وارِد ہونے والے اعتراضات کے مسکت جوابات شامل ہیں ۔(کل صفحات : 35)

 (۸)   اعلٰی حضرت سے سوال جواب(إِظْہَارُ الْحَقِّ الْجَلِي) : اس رسالے میں امامِ اہلِ سنّت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن پر بعض غیر مقلّدین کی طرف سے کئے گئے چندسوالات کے مدلّل جوابات بصورت ِ انٹرویودرج کئے گئے ہیں ۔(کل صفحات :  100)

( ۹)  عیدین میں گلے ملنا کیسا؟یہ رسالہ (وِشَاحُ الْجِیْدِ فِيْ تَحْلِیْلِ مُعَانَقَۃِ الْعِیْدِ)کی تسہیل وتخریج پر مشتمل ہے ۔ اس رسالے میں عیدین میں گلے ملنے کو بدعت کہنے والوں کے رد میںدلائل سے مزیّن تفصیلی فتویٰ شامل ہے ۔(کل صفحات : 55)

(۱۰)   راہِ خداعز وجل میں خرچ کرنے کے فضائل :  یہ رسالہ (رَادُّ الْقَحْطِ وَالْوَبَاءِ بِدَعْوَۃِ الْجِیْرَانِ وَمُوَاسَاۃِ الْفُقَرَاءِ) کی تسہیل و تخریج پر مشتمل ہے ۔ یہ رسالہ پڑوسیوں اور فقراء سے خیرخواہی اوروباء کو ٹالنے کے لیے صدقہ کے فضائل پر مشتمل احادیث وحکایات کابہترین مجموعہ ہے۔ (کل صفحات :  40)

(۱۱)والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق : یہ رسالہ( اَلْحُقُوقْ لِطَرْحِ الْعُقُوْقِ )کی تسہیل و حاشیہ اور تخریج پر مشتمل ہے، اس میں والدین، اساتذۂ کرام، احترام مسلم اور دیگر حقوق کاتفصیلی بیان ہے۔ (کل صفحات : 135)

(۱۲) فضائلِ دعاء  : یہ رسالہ( اَحْسَنُ الْوِعَائِ لِآدَابِ الدُّعَاءِ مَعَہٗ ذَیْلُ الْمُدَّعَا لِاَحْسَنِ الْوِعَاءِ)کی حاشیہ و تسہیل او رتخریج پر مشتمل ہے، جس میں دعاء سے متعلق تفصیلی احکام کابیان ہے اور ہر ہر موضوع پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے ۔(کل صفحات :  140)

شائع ہونے والی عربی کتب :

                 از امام اہل سنت مجدد دین وملت مولانا احمد رضاخان  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن   

(۱)کِِفْلُ الْفَقِیْہِ الْفَاھِمْ (کل صفحات :  74)۔ (۲) تَمْہِیْدُ الْاِیْمَان ۔ (کل صفحات :  77) (۳)  اَ لْاِجَازَاتُ الْمَتِیْنَۃ (کل صفحات :  62)۔ (۴) اِقَامَۃُ الْقِیَامَۃِ (کل صفحات :  60) (۵) اَلْفَضْلُ الْمَوْھَبِیْ (کل صفحات :  46) (۶) اَجْلَی الْاَعْلَامِ(کل صفحات : 70) (۷) اَلزَّمْزَمَۃُ الْقَمَرِیَّۃُ (کل صفحات :  93) (۸)جَدُّ الْمُمْتَارِ عَلٰی رَدِّ الْمُحْتَارِ جلد اول ۔(کل صفحات :  570)

(شعبہ اصلاحی کتب )

(۱)  خوفِ خدا  عَزَّ وَجَلَّ   : اس کتاب میں خوفِ خدا عَزَّ وَجَلَّ   سے متعلق کثیر آیاتِ کریمہ ، احادیث ِ مبارکہ اور بزرگانِ دین کے اقوال واحوال کے بکھرے ہوئے موتیوں کو سلک ِ تحریر میں پرونے کی کوشش کی گئی ہے ۔(کل صفحات :  160)

(۲)   انفرادی کوشش : اس کتاب میںنیکی کی دعوت کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے کے لئے انفرادی کوشش کی ضرورت ، اس کی اہمیت ، اس کے فضائل اور انفرادی کوشش کرنے کا طریقہ بیان کیا گیا ہے ۔  (کل صفحات :  200)

(۳)   فکرِ مد ینہ : اس کتاب میں فکر ِمدینہ (یعنی محاسبے) کی ضرورت ، اس کی اہمیت ، اس کے فوائداور بزرگانِ دین کی فکرِ مدینہ کے’’131‘‘ واقعات کو جمع کیا گیا ہے نیز مختلف موضوعات پر فکرِ مدینہ کرنے کا عملی طریقہ بھی بیان کیا گیا ہے ۔ (کل صفحات :  164)

(۴)   امتحان کی تیاری کیسے کریں؟ :  اس رسالے میں اُن تمام مسائل کا حل بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو عموماًایک طالب علم کو امتحانات کی تیاری کے دوران درپیش ہوسکتے ہیں۔ (کل صفحات :  132)

(۵)  نمازمیں لقمہ  کے مسائل : نماز میں لقمہ دینے یا لینے کے مسائل پر مشتمل ایک کتاب جس میں مختلف صورتوں کا حکم اکابرین رحمہم   اللہ   تَعَالٰی کی کتابوں سے ایک جگہ جمع کرنے کی سعی کی گئی ہے۔ (کل صفحات :  39)

(۶)   جنت کی دوچابیاں :  زبان وشرم گاہ کی حفاظت سے متعلق امور پر مشتمل ہے۔ (کل صفحات :  152)

(۷)   کامیاب استاذ کون؟ اس کتاب میں ان تمام امور کو بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے جن کا تعلق ِ تدریس سے ہوسکتا ہے مثلاً سبق کی تیاری، سبق پڑھانے کا طریقہ ، سننے کا طریقہ علیٰ ھذا القیاس۔ (کل صفحات :  43)

(۸)   نصاب مد نی قا فلہ :  اس کتاب میں مدنی قافلہ سے متعلق اُمور کا بیان ہے ، مثلاً مدنی قافلہ کی اہمیت ، مدنی قافلہ کیسے تیار کیا جائے ، مدنی قافلہ کا جدول ، اس جدول پر عمل کس طرح کیا جائے ، امیر قافلہ کیسا ہونا چاہئے؟ اپنے موضوع کے اعتبار سے منفرد کتاب ہے ۔ (کل صفحات :  196)

(۹)  فیضانِ احیاء العلوم : یہ کتاب امام غزالی رَحْمَۃُ  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ  کی مایہ ناز کتاب ’’اِحْیَائُ عُلُوْمِ الدِّین ‘‘کی تلخیص و تسہیل ہے جسے درس دینے کے انداز میں مرتب کیا گیا ہے۔ اخلاص ، مذمت دنیا ، توکل ، صبر جیسے مضامین پر مشتمل ہے ۔  (کل صفحات :  325)

(۱۰)  حق وبا طل کا فرق :               یہ کتاب حافظ ملت عبدالعزیز مبارکپوری رَحْمَۃُ  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ  کی تالیف(اَلْمِصْبَاحُ الْجَدِیْد)ہے جسے’’ حق وباطل کا فرق ‘‘کے نام سے شائع کیا گیا ہے ۔ مصنف  رَحْمَۃُ  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے عقائد حقہ وباطلہ کے فرق کو نہایت آسان انداز میں سوالاً جواباً پیش کیا ہے جس کی وجہ سے کم تعلیم یافتہ لوگ بھی اس کا آسانی سے مطالعہ کرسکتے ہیں ۔ (کل صفحات :  50)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن