30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وَسَلَّم!لوگوں میں سب سے زیادہ عزت والا کون ہے ؟‘‘ارشاد فرمایا: ’’ جو اُن میں سب سے زیادہ متقی وپرہیزگار ہے ۔ ‘‘ ([1])
{7}…حضورنبی ٔمُکَرَّم، نُورِمُجسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکاارشادہے کہ’’تم صرف متقی شخص کاکھاناکھاؤاورتمہاراکھانابھی متقی ہی کھائے ۔ ‘‘ ([2])
{8}…اُم المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُناعائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا ارشاد فرماتی ہیں : ’’میرے سر تاج، صاحبِ معراج صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو سوائے صاحبِ تقویٰ کے دنیاکی کوئی چیزاورنہ کوئی شخص خوش کرتاتھا ۔ ‘‘ ([3])
{9}…امیر المؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللَّہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم ارشاد فرماتے ہیں : ’’ تقویٰ کی موجودگی میں کسی قوم(کے عمل)کی کھیتی خشک نہیں ہوتی ۔ ‘‘([4])
{10}…حضرتِ سیِّدُناقتادہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : توریت میں لکھا ہے کہ’’اللہ عَزَّوَجَلَّسے ڈراورجہاں چاہے سو(یعنی خوفِ خداوالے کوکسی اورکا خوف نہیں ہوتا) ۔ ‘‘ ([5])
{11}…حضرتِ سیِّدُنااعمشرَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :’’جس کا سرمایہ تقویٰ ہوزبانیں اس کانفع بیان نہیں کرسکتیں ۔ ‘‘ ([6])
{12}…حضرتِ سیِّدُنا بشر حافی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْکَافِی اکثریہ شعرپڑھاکرتے تھے :
مَوْتُ ا لتَّقِیِّ حَیَاۃٌ لَا نَفَادَ لَھَا وَقَدْ مَاتَ قَوْمٌ وَھُمْ فِی النَّاسِ اِحْیَاء
ترجمہ:متقی کی وفات نہ ختم ہونے والی زندگی ہے اورکچھ لوگ مرکربھی زندہ رہتے ہیں ۔ ([7])
تقویٰ واہلِ تقویٰ کے فضائل شمارسے باہرہیں تاہم حضرتِ سیِّدُنااِمام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی نے اپنی کتاب’’مِنْہَاجُ الْعَابِدِیْن‘‘میں تقویٰ سے متعلق تفصیلی کلام فرمایاہے ۔ ہم نے یہاں اُس کاخلاصہ بیان کردیاہے ۔
باب نمبر1: تَقْویٰ کے معانی
حُجَّۃُ الْاِسْلَامحضرت سیِّدُناامام محمدبن محمدغزالیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی فرماتے ہیں : ’’قرآنِ مجیدمیں تقویٰ کا اطلاق تین معانی پرکیاگیاہے :
(۱)…ڈراورخوف(۲)…طاعت وعبادت(۳)…دل کوگناہوں سے پاک رکھنا ۔ اوریہ تقویٰ کا حقیقی معنی ہے ۔ ‘‘ ([8])
بہرحالاللہ عَزَّوَجَلَّ کے احکامات کی بجاآوری اورممنوعات سے رُوگردانی کرکے اس کی ناراضی وعذاب سے بچنے کا نام تقویٰ ہے ۔ اورحقیقی تقویٰ یہ ہے کہ تیراپروردگارعَزَّوَجَلَّتجھے وہاں نہ دیکھے جہاں جانے سے اس نے تجھے روکاہے اور اس مقام سے غیرحاضرنہ پائے جہاں حاضرہونے کااس نے تجھے حکم دیاہے ۔
وَالسَّلَام
باب نمبر2: جزاوسزا کا بیان
قلب سلیم اورعقلِ مستقیم والوں نے جان لیاکہ انہیں ان کے کئے کابدلہ دیا جائے گا، جوبوئیں گے وہی کاٹیں گے ، جیساکریں گے ویسابھریں گے ، جوآگے بھیجیں گے اسی کاسامناکرناہوگااوروہ کیونکرنہ جانتے اوریقین رکھتے حالانکہ وہ اسے یعنی قرآن وحدیث کوسنتے ہیں اس پرایمان رکھتے اوراس کی تصدیق کرتے ہیں ۔ اورقرآن و حدیث سے اس شخص کوقطعی یقین حاصل ہوجاتاہے جس کادل اللہ عَزَّوَجَلَّ نے روشن فرمادیاہواورسینہ کھول دیاہو ۔
جزاوسزاکے بارے میں قرآنی ارشادات
(اے بندے )تواپنے دِل کوحاضررکھ اورکان لگا کر سن!شایداس کی وجہ سے تجھے خواب غفلت سے بیداری حاصل ہو ۔ اَچھے اَعمال کرتاکہ نجات پائے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتاہے :
(1) یَوْمَ لَا یَنْفَعُ مَالٌ وَّ لَا بَنُوْنَۙ(۸۸)اِلَّا مَنْ اَتَى اللّٰهَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍؕ(۸۹)
[1] جامع بیان العلم وفضلہ، باب قولہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم الناس معادن، الحدیث:۶۵، ص۳۰.
[2] اتحاف السادۃالمتقین، کتاب اسرارالذکوۃ، الفصل الثانی، ج۴، ص۲۰۹ ۔ سنن ابی داؤد، کتاب الادب، باب من یؤمران یجالس، الحدیث:۴۸۳۱، ج۴، ص۳۴۱، مختصراً.
[3] المسندللامام احمدبن حنبل، مسندعائشۃ، الحدیث:۲۴۴۵۷، ج۹، ص۳۴۱.
[4] احیاء علوم الدین، کتاب العلم، الباب السادس فی آفات العلم…الخ، ج۱، ص۱۰۸.
[5] الدرالمنثور، ج۱، پ۲، سورۂ بقرۃ، تحت الایۃ:۱۹۷، ص۵۳۳.
[6] الرسالۃ القشریۃ، باب التقوی، ص۱۴۳، قول ابوالحسن زنجانی.
[7] حلیۃ الاولیاء، معروف کرخی، الحدیث:۱۲۶۸۴، ج۸$&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع