30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ترجمۂ کنزالایمان:اورجواللہ سے ڈرے اللہ اسکے لئے نجات کی راہ نکال دے گااور اسے وہاں سے روزی دے گا جہاں اسکا گمان نہ ہو ۔ (پ۲۸، الطلاق:۲، ۳)
{2}…ہدایت:
قرآنِ حکیم سے متقین ہی ہدایت پاتے ہیں ۔ چنانچہ،
فرمانِ باری تعالیٰ ہے :
ذٰلِكَ الْكِتٰبُ لَا رَیْبَ ﶈ فِیْهِ ۚۛ-هُدًى لِّلْمُتَّقِیْنَۙ(۲)
ترجمۂ کنزالایمان:وہ بلند رتبہ کتاب (قرآن) کوئی شک کی جگہ نہیں اس میں ہدایت ہے ڈر والوں کو ۔ (پ۱، البقرۃ:۲)
{3}…علم:
متقین کوعلم سے نوازاجاتاہے ۔ چنانچہ،
ارشادِربّ العالمین عَزَّوَجَلَّہے :
وَ اتَّقُوا اللّٰهَؕ-وَ یُعَلِّمُكُمُ اللّٰهُؕ- (پ۳، البقرۃ:۲۸۲)
ترجمۂ کنز الایمان:اوراللہ سے ڈرو اور اللہ تمہیں سکھاتا ہے ۔
{4}…مغفرت:
اہلِ تقویٰ کوحق وباطل کے درمیان فرق کرنے کی قوت عطاکی جاتی ہے ، ان کی خطائیں مٹادی جاتی اور گناہ بخش دئیے جاتے ہیں ۔ چنانچہ،
خدائے غفار عَزَّوَجَلَّ کافرمان مغفرت نشان ہے :
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ تَتَّقُوا اللّٰهَ یَجْعَلْ لَّكُمْ فُرْقَانًا وَّ یُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَیِّاٰتِكُمْ وَ یَغْفِرْ لَكُمْؕ-
ترجمۂ کنزالایمان:اگراللہ سے ڈرو گے تو تمہیں وہ دے گا جس سے حق کو باطل سے جدا کرلو اورتمہاری برائیاں اتار دے گا اور تمہیں بخش دے گا ۔
اس آیت کے حصہ’’ یَجْعَلْ لَّكُمْ فُرْقَانًا ‘‘کی تفسیربعض نے یہ بیان کی کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اہلِ تقویٰ کے دلوں میں ہدایت کاایسانورروشن فرماتا ہے جس کے ذریعے وہ حق کوباطل سے جداکرلتے ہیں ۔
{5}…ولایت:
اللہ عَزَّوَجَلَّ متقین کواپنی ولایت عطافرماتاہے ۔ چنانچہ،
ارشادفرماتاہے :
وَ اللّٰهُ وَلِیُّ الْمُتَّقِیْنَ(۱۹) (پ۲۵، الجاثیۃ۱۹)
ترجمۂ کنزالایمان:اورڈروالوں کادوست اللہ ۔
{6}…قربِ الٰہی:
متقین کو اللہ عَزَّوَجَلَّ کاقرب نصیب ہوتا ہے ۔ چنانچہ،
اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتاہے :
وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ مَعَ الْمُتَّقِیْنَ(۱۹۴) (پ۲، البقرۃ:۱۹۴)
ترجمۂ کنزالایمان:اورجان رکھو کہ اللہ ڈر والوں کے ساتھ ہے ۔
یہاں معِیَّت سے مرادیہ ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ان کی مدداورحفاظت فرماتا ہے ۔
{7}…جہنم سے نجات:
متقین کے لئے جہنم سے نجات ہے ۔ چنانچہ،
خدائے ارحم الراحمینعَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتاہے :
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع