30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فسادات میں نہ آئے ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمارے آقاومولیٰ حضورسَیِّدُالْمُرْسَلِیْن، خَاتَمُ النَّبِیِّن حضرتِ سیِّدُنا محمد ِمصطفیصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پرجنہیں تمام جہانوں کے لئے رحمت بناکر بھیجا اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی آل واصحاب پر اوربھلائی کے ساتھ ان کی پیروی کرنے والوں پرتاقیامت رحمت نازل فرمائے ۔
(اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)
اَمَّابَعْد: خیرکی بنیادخلوت وجلوت میں اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرنے پر ہے ۔ تقویٰ ایک ایسی خصلت ہے کہ جواسے اختیارکرلیتاہے دنیاو آخرت کی بھلائیاں اس میں جمع ہوجاتی ہیں ۔ اسلام میں اس کی عظمت اورعُلمائے حقہ کی نظرمیں اس کی قدرو منزلت کی وجہ سے وہ اپنے خطبوں ، بیانات اورمواعظ کاآغازتقویٰ کی نصیحت سے کرتے ہیں ۔ اورچونکہ تقویٰ تمام بھلائیوں کامجموعہ ہے اس لیے خطبہ میں ضروری نصیحت کرتے وقت اسی پراکتفا کیا جاتا ہے اور اَکابرین میں سے کسی سے جب کوئی نصیحت کاطلبگارہواتوانہوں نے محض تقویٰ کی نصیحت فرمائی ۔
٭٭٭٭٭٭٭
تقویٰ کے بارے میں قرآنی آیات
خدائے احکم الحاکمین جَلَّ جَلَّالُہٗنے اگلے پچھلے تمام لوگوں کوتقویٰ وپرہیزگاری کی تاکیدفرمائی ہے اورجابجااس کاعام حکم بھی ارشادفرمایاہے ۔ چنانچہ،
ارشادباری تعالیٰ ہے :
(1) وَ لَقَدْ وَصَّیْنَا الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ اِیَّاكُمْ اَنِ اتَّقُوا اللّٰهَؕ-
ترجمۂ کنزالایمان:اور بے شک تاکید فرما دی ہے ہم نے ان سے جو تم سے پہلے کتاب دئیے گئے اور تم کو کہ اللہ سے ڈرتے رہو ۔ (پ۵، النساء:۱۳۱)
(2) یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمُ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ
ترجمۂ کنزالایمان:اے لوگو!اپنے رب سے ڈرو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا ۔ (پ۴، النساء:۱)
(3) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ قُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًاۙ(۷۰) (پ۲۲، الاحزاب:۷۰)
ترجمۂ کنزالایمان:اے ایمان والو !اللہ سے ڈرو اورسیدھی بات کہو ۔
(4) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ تُقٰتِهٖ (پ۴، النساء:۱۰۲)
ترجمۂ کنزالایمان:اے ایمان والو!اللہ سے ڈرو جیسا اُس سے ڈرنے کا حق ہے ۔
(5) فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ (پ۲۸، التغابن:۱۶)
ترجمۂ کنزالایمان:تواللہ سے ڈرو جہاں تک ہوسکے ۔
(6) لَا یُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا مَاۤ اٰتٰىهَاؕ-
ترجمۂ کنزالایمان:اللہ کسی جان پر بوجھ نہیں رکھتا مگر اسی قابل جتنا اسے دیا ہے ۔ (پ۲۸، الطلاق:۷)
ان کے علاوہ بھی کثیر آیات میں تقویٰ اختیارکرنے کا حکم دیاگیاہے ۔
٭٭٭٭٭٭٭
خدائے حنّان ومنّان عَزَّوَجَلَّ نے اہلِ تقویٰ کے لئے جودینی ودنیوی فوائد رکھے ہیں ان میں سے کچھ بیان کئے جاتے ہیں :
{1}…تنگدستی سے نجات:
جوتقویٰ اختیارکرتاہے اسے تنگ دستی سے نجات دی جاتی اور وہاں سے رزق عطاکیاجاتاہے جہاں اس کاگمان نہ ہو ۔ چنانچہ،
ارشاد ہوتا ہے :
وَ مَنْ یَّتَّقِ اللّٰهَ یَجْعَلْ لَّهٗ مَخْرَجًاۙ(۲) وَّ یَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُؕ-
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع