30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
طرح ہے جوگرمی والے دن میں چلے ، پھر ایک درخت کے نیچے کچھ دیرلیٹ جائے پھر(درخت کوچھوڑکرآگے )چلاجائے ([1]) ۔ ‘‘ ([2])
{18}…نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَرصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’جوتم میں سے اس حال میں صبح کرے کہ اس کے دل میں امن وامان ہو، جسم میں تندرستی ہواوراس کے پاس اس دن کاکھانا بھی ہوتو گویا اس کے لئے دنیاپوری کی پوری جمع کردی گئی ۔ ‘‘([3])
{19}…اللہ عَزَّوَجَلَّکے پیارے حبیب ، حبیب لبیبصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:’’مجھے دُنیاویران کرنے کے لئے بھیجاگیاہے اس لئے جو اسے آباد کرے گا وہ مجھ سے نہیں (یعنی میرے طریقے پرنہیں) ۔ ‘‘ ([4])
{20}…حضورانور، نُورِمُجَسَّم، شاہِ بنی آدم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:’’جس کی نیت آخرت کا حصول ہواللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے دل کو غنا سے بھردیتا اوراس کے معاملات کو جمع فرمادیتاہے اوردُنیااس کے پاس ذلیل وخوار ہو کر آتی ہے اورجس کی نیت صرف دُنیاکاحصول ہی ہو اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے تنگدستی میں مبتلا کردیتااور اس کے معاملات کو منتشر فرمادیتا ہے اور اسے دُنیامیں سے اتنا ہی ملتا ہے جتناکہاللہ عَزَّوَجَلَّ نے اس کے مقدر میں لکھ دیا ہے ۔ ‘‘([5])
{21}…حضورنبی ٔمُکَرَّم، نُورِمُجَسَّم، رسولِ محتشمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:’’دُنیا میں ایسے رہوجیسے تم مسافریاراستہ عبورکرنے والے ہواور اپنے آپ کو مُردوں میں شمار کرو ۔ ‘‘([6])
{22}…حضورنبی ٔکریم، رَء ُ وف رحیمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’دُنیاسے بے رغبتی اِختیارکرواللہ عَزَّوَجَلَّ تم سے محبت فرمائے گا ۔ اورجو کچھ لوگوں کے پاس ہے اس سے بے پروا ہوجاؤتولوگ بھی تم سے محبت کریں گے ۔ ‘‘([7])
{23}…سرکارِمدینہ، راحتِ قلب وسینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:’’دُنیااس کاگھرہے جس کاکوئی گھرنہیں ، اس کامال ہے جس کا کوئی مال نہیں ، اسے وہی جمع کرتاہے جس میں کچھ عقل نہیں ، اس پروہی غمگین ہوتا ہے جسے علم نہیں ، اس پر وہی حسد کرتا ہے جسے کچھ سمجھ نہیں اوراس پروہی خوش ہوتا ہے جسے یقین نہیں ۔ ‘‘([8])
{24}…حضورنبی ٔ پاک، صاحب ِلولاک، سیاحِ فلاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’جس کسی کے دل میں دُنیاکی محبت ڈیراڈالتی ہے وہ اس کی وجہ سے تین چیزوں میں مبتلا ہوجاتاہے :(۱)نہ ختم ہونے والی مصروفیت (۲) ایسی غریبی کہ کبھی خوشحالی نہ ہواور(۳)…ایسی آرزوجوکبھی پوری نہ ہو ۔ ‘‘ ([9])
{25}…سیِّدُالَْمُبَلِّغِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’دُنیااورآخرت دونوں طالب بھی ہیں اورمطلوب بھی ۔ پس جو آخرت کو طلب
[1] ۔ ۔ ۔ مفسرِشہیرحَکِیْمُ الْاُمَّت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں:’’یعنی جیسے یہ سوار اتنی دیرآرام کے لئے اپنابسترنہیں کھولتا، بلکہ زمین پرہی لیٹ کردھوپ ڈھل جانے پرچل دیتاہے ، ایسے ہی ہماراحال ہے ، کہ ہم کونین کے مالک ہیں، مگراپنے لئے کچھ نہیں رکھتے ۔ لہٰذاحدیث کامطلب یہ نہیں کہ حضورانورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے پردہ فرمانے کے بعددنیاکواوراپنی امت کوچھوڑ دیا، ان سب سے بے تعلق ہوگئے ، اگرحضورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہم کوچھوڑدیں، توہم ہلاک ہو جائیں، سورج دُنیا کوچھوڑ دے ، تودنیااندھیری ہوجاوے ، روح بدن کوچھوڑدے توبدن مرجاوے ، جڑدرخت کو چھوڑ دے تودرخت سوکھ جاوے ، اگرحضورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم دنیا کوچھوڑدیں، توکوئی اللہ، اللہ کہنے والانہ رہے ۔ ‘‘(مرآۃ المناجیح ، ج۷، ص۲۵)
[2] ۔ ۔ ۔ شعب الایمان للبیھقی، الحدیث:۱۴۵۰، ج۲، ص۱۶۷.
[3] ۔ ۔ ۔ جامع الترمذی، ابواب الزھد، باب(۳۹)، الحدیث:۳۳۵۳، ج۴، ص۱۵۵.
[4] ۔ ۔ ۔ الترغیب والترھیب، کتاب التوبۃ والزھد، الحدیث:۶۰، ج۴، ص۸۶، دون قولہ فمن عمرھا…الخ.۱۶۷.
[5] ۔ ۔ ۔ المسندللامام احمدبن حنبل، حدیث زیدبن ثابت، الحدیث:۲۱۶۴۶، ج۸، ص۱۴۰، بتغیرٍ قلیلٍ.
[6] ۔ ۔ ۔ شعب الایمان للبیہقی، باب فی الزہدوقصرالامل، الحدیث:۱۰۲۴۶، ج۷، ص۲۶۲.
[7] ۔ ۔ ۔ شعب الایمان للبیہقی، باب فی الزھدوقصرالامل، الحدیث:۱۰۵۲۳، ج۷،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع