30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اورتروتازگی تم پرکھول دی جائے گی ۔ ‘‘ ([1])
{9}…حضورنبی ٔ اکرم، نُورِمُجَسَّمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:’’دُنیاسے ڈرو!یہ ہاروت ماروت سے بھی زیادہ جادوگرہے ۔ ‘‘ ([2])
{10}…حضورنبی ٔکریم، رَء ُ وف رحیمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:’’دُنیا مومن کے لئے قید خانہ اورکافر کے لئے جنت ہے ۔ ‘‘ ([3])
مومن کودُنیاسے دوررکھاجاتاہے :
{11}…سرکارِ مدینہ ، قرارِ قلب وسینہ ، با عثِ نُزولِ سکینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے مومن بندے کو دُنیاسے اس طرح دوررکھتاہے جیسے کوئی شفیق چرواہا اپنی بکریوں کوہلاکت میں ڈالنے والی چراگاہ سے دوررکھتا ہے ۔ ‘‘ ([4])
{12}…سرکارِمدینہ، راحتِ قلب وسینہ، فیض گنجینہ، باعث نزولِ سکینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’دُنیاکی محبت ایک ایساگناہ ہے جو (بغیرتوبہ کے )معاف نہیں ہوتا ۔ ‘‘ ([5])
{13}…حضورنبی ٔکریم، رَء ُ وف رحیمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: ’’جواپنی آخرت سے محبت کرتاہے وہ اپنی دُنیاکونقصان پہنچاتاہے اور جواپنی دُنیا سے محبت کرتاہے وہ آخرت کانقصان اُٹھاتاہے ۔ پس تم باقی رہنے والی کوفناہونے والی پرترجیح دو ۔ ‘‘ ([6])
دُنیاکی کڑواہٹ، آخرت کی مٹھاس:
{14}…شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال، دافِعِ رنج و مَلالصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’دُنیاکی کڑواہٹ آخرت کی حلاوت ہے اوردُنیاکی حلاوت آخرت کی کڑواہٹ ہے ۔ ‘‘ ([7])
دُنیامیں مالدارآخرت میں کنگال:
{15}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’کثیر مال ودولت والے قیامت کے دن تہی داماں (کنگال)ہوں گے سوائے اس کے جس نے زیادہ سے زیادہ مال راہِ خدا میں خرچ کیا ہوگا ۔ ‘ ‘ ([8])
{16}…حضور نبی ٔکریم، رَء ُ وف رحیمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد
فرمایا: ’’قیامت کے دن کچھ لوگوں کولایاجائے گاجن کے اَعمال ’’تہامہ‘‘پہاڑکے برابر ہوں گے لیکن انہیں غبار کے بکھرے ہوئے باریک ذرّے کردیاجائے گااور پھر ان لوگوں کوجہنم میں ڈالے جانے کا حکم دیا جائے گاحالانکہ وہ نمازی ، روزہ داربلکہ راتوں کوعبادت کرنے والے ہوں گے ۔ لیکن جب ان پردُنیاآشکارہوتی تووہ اس پرجھپٹ پڑتے تھے ۔ ‘‘ ([9])
{17}…شہنشاہِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’مجھے دُنیا سے کیا تعلق؟ میری اور دُنیاکی مثال اس مسافر کی
[1] ۔ ۔ ۔ صحیح مسلم، کتاب الزکاۃ، باب تخوف مایخرج…الخ، الحدیث:۱۰۵۲، ص۵۲۳.
[2] ۔ ۔ ۔ شعب الایمان للبیہقی، باب فی الزہدوقصرالامل، الحدیث:۱۰۵۰۴، ج۷، ص۳۳۹.
[3] ۔ ۔ ۔ سنن ابن ماجہ، کتاب الزہد، باب مثل الدنیا، الحدیث:۴۱۱۳، ج۴، ص۴۲۸.
[4] ۔ ۔ ۔ شعب الایمان للبیھقی، باب فی الزھدوقصرالامل، الحدیث:۱۰۴۵۱، ج۷، ص۳۲۱.
[5] ۔ ۔ ۔ فردوس الاخباربمأثورالخطاب، الحدیث:۳۱۶۷، ج۲، ص۲۴۸، مفہومًا.
[6] ۔ ۔ ۔ شعب الایمان للبیھقی، باب فی الزھدوقصرالامل، الحدیث:۱۰۳۳۷، ج۷، ص۸۸.
[7] ۔ ۔ ۔ شعب الایمان للبیہقی، باب فی الزھدوقصرالامل، الحدیث:۱۰۳۳۶ج۷، ص۸۸.
[8] ۔ ۔ ۔ کنزالعمال، کتاب الاخلاق، باب الزہد، الحدیث:۶۲۷۹، ج۳، ص۹۳.
[9] ۔ ۔ ۔ احیاء علوم الدین$&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع