دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Achay Buray Aamal | اچھے برے عمل

book_icon
اچھے برے عمل

فَرَامِیْنِ مُصْطَفٰی

 دُنیاکی حیثیت :

{1}…سرکارِ مدینہ ، قرارِ قلب وسینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ارشادہے  : ’’دُنیا لعنتی ہے  اورجواس میں   ہے  وہ لعنتی ہے  سوائیاللہ عَزَّوَجَلَّ کے  ذِکر، عالم اور طالب ِ علم کے  ۔ اگر اللہ  عَزَّوَجَلَّ کے  نزدیک دُنیاکی حیثیت مچھر کے  پَربرابربھی ہوتی تو اس میں   سے  کسی کافرکوپانی کاایک گھونٹ نہ پلاتا ۔ ‘‘  ([1])

دُنیامردارہے :

{2}…سرکارِ والا تَبار، شفیعِ روزِ شُمار، دوعالَم کے  مالک ومختارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے  ارشاد فرمایا: ’’دُنیا سڑا ہوا مردارہے  ۔ ‘‘  ([2])

دُنیاغلاظت کی طرح ہے :

{3}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے  ارشادفرمایا: ’’بے  شک اللہ  عَزَّوَجَلَّنے  ابن آدم کی غلاظت کودنیاکی مثال بنایا ۔ ‘‘([3])

دُنیاوآخرت کی مثال:

{4}…حضورنبی ٔ پاک، صاحبِ لولاک، سیاحِ افلاکصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے  ارشاد فرمایا:’’دنیاآخرت کے  مقابل ایسی ہے  جیسے  تم میں  سے  کوئی اپنی اُنگلی سمندرمیں   ڈالے  پھر دیکھے  کہ وہ کتنا پانی لے  کر لوٹتی ہے  ۔ ‘‘([4])

 قیامت کی حسرت:

{5}…حُسنِ اَخلاق کے  پیکر، نبیوں   کے  تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے  ارشادفرمایا:’’قیامت کے  دن ہرایک کویہ حسرت ہو گی کہ کاش! اسے  دُنیامیں  تھوڑی روزی بھی نہ دی ہوتی ۔ ‘‘

دُشوارگزارگھاٹی:

{6}…نور کے  پیکر، تمام نبیوں   کے  سَرْوَر، دو جہاں   کے  تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے  ارشاد فرمایا:’’بے  شک تمہارے  سامنے  ایک سخت دشوار گزار گھاٹی ہے  ، جسے  صرف ہلکے  بوجھ والے  ہی عبور کرسکیں   گے  ۔ ‘‘ایک شخص نے  عرض کی:’’ یارَسُولَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کیامیں   ہلکوں   میں سے  ہوں  ؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’کیا تمہارے  پاس آج کے  دن کی روزی ہے ؟‘‘اس نے  عرض کی: ’’جی ہاں   ۔ ‘‘ پھرارشاد فرمایا:’’کیا کل کے  کھانے  کے  لئے  بھی کچھ ہے ؟‘‘عرض کی:’’ نہیں   ۔ ‘‘پیارے  مصطفیصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے  ارشاد فرمایا: ’’اگرتمہارے  پاس کل کے  کھانے  کے  لئے  بھی کچھ ہوتاتوتم ہلکے  بوجھ والوں   میں   سے  نہ ہوتے  ۔ ‘‘([5])

دُنیااورعورتوں  سے  بچو:

{7}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے  مَحبوب، دانائے  غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوبصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے  ارشاد فرمایا:’’دُنیاشیریں   ، سرسبزوشاداب ہے  ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ تمہیں   اس میں  خلیفہ بنائے  گاپھردیکھے  گا تم کیسے  عمل کرتے  ہو ۔ لہٰذادُنیاسے  بچو اور عورتوں   سے  ڈرو!اللہ  عَزَّوَجَلَّ   کی قسم!مجھے  تم پرتنگ دستی سے  خوف نہیں   بلکہ میں   تم پراس بات سے  ڈرتاہوں   کہ تم پردنیاپھیلادی جائے  گی جیسے  تم سے  پہلے  والوں   پر پھیلا دی گئی تھی ۔ پھرتم اس میں   رغبت کرجاؤجیسے  وہ لوگ رغبت رکھتے  تھے  اوریہ تمہیں   ویسے  ہی ہلاک کردے  جیسے  انہیں   ہلاک کیا ۔ ‘‘ ([6])

دُنیاکی زیب وزینت کاخوف:

{8}…حضورنبی ٔمُکَرَّم، نُورِمُجَسَّم، شاہ ِبنی آدمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے  ارشاد فرمایا:’’میں   اپنے  بعد تم پراس بات سے  خوف کرتاہوں   کہ دُنیاکی زیب و زینت



[1] ۔ ۔ ۔ سنن ابن ماجہ، کتاب الزھد، باب مثل الدنیا، الحدیث:۴۱۱۰، ۴۱۱۲، ج۴، ص۴۲۷، ۴۲۸.

[2] ۔ ۔ ۔ حلیۃ الاولیاء، الرقم۴۰۳یوسف بن اسباط، الحدیث:۱۲۱۲۳، ج۸، ص۲۶۰.

[3] ۔ ۔ ۔ شعب الایمان للبیھقی، باب فی المطاعم، الحدیث:۵۶۵۳، ج۵، ص۲۹.

[4] ۔ ۔ ۔ سنن ابن ماجہ، کتاب الزہد، باب مثل الدنیا، الحدیث:۴۱۰۸، ج۴، ص۴۲۶.

[5] ۔ ۔ ۔ المعجم الاوسط، الحدیث:۴۸۰۹، ج۳، ص۵۲۳.

[6] ۔ ۔ ۔ سنن ابن ماجہ، کتاب الفتن، فتنۃ الماء، الحدیث:۴۰۰۰، ۴۹۹۷، ج ۴، ص ۳۵۶، ۳۵۷.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن