30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وہ میرے سینے کی سلامتی اور بے مقصد باتوں کو چھوڑنا ہے۔(الصمت،7/86، قول نمبر:111)
اس حدیث ِ پاک کے الفاظ ’’ سَلامَۃُ الصَّدْر ‘‘ یعنی ’’ سینے کی سلامتی‘‘ سے مُراد دل کا لَغْوِیات (یعنی فضولیات) بُغض وحَسَد وغیرہ اَمراضِ باطِنِیَّہ (یعنی گناہوں کی چُھپی ہوئی بیماریوں) سے پاک ہونا اور دل میں ایمان کا مضبوط ہونا ہے ۔
رَفتار کا گفتار کا کِردار کا دے دے ہر عُضو کا دے مجھ کو خدا قفلِ مدینہ
(وسائلِ بخشش، ص95)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
ہر صحابیِ نبی جنّتی جنّتی
سُبْحٰنَ اللہ ! صحابیِ نبی حضرت عبدُ اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے مُقدَّر کی بھی کیا بات ہے کہ انہیں زبانِ نبی سے جنّتی ہونے کی بشارت ملی، بے شک آپ رضی اللہ عنہ جنّتی ہیں اور صرف آپ ہی نہیں ہر صحابیِ نبی جنّتی ہے چنانچہ’’فیضانِ نماز‘‘صفحہ 329 تا 330 پر ہے: اللہ پاک پارہ27 سُورَۃُ الْحَدِیْد کی آیت نمبر 10 میں ارشاد فرماتا ہے:
لَا یَسْتَوِیْ مِنْكُمْ مَّنْ اَنْفَقَ مِنْ قَبْلِ الْفَتْحِ وَ قٰتَلَؕ-اُولٰٓىٕكَ اَعْظَمُ دَرَجَةً مِّنَ الَّذِیْنَ اَنْفَقُوْا مِنْۢ بَعْدُ وَ قٰتَلُوْاؕ-وَ كُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰىؕ-وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ۠(۱۰)
ترجَمۂ کنز العرفان : تم میں فتح سے پہلے خرچ کرنے والے اور جہاد کرنے والے برابر نہیں ہیں، وہ بعد میں خرچ کرنے والوں اور لڑنے والوں سے مرتبے میں بڑے ہیں اور ان سب سے اللہ نے سب سے اچھی چیز کا وعدہ فرمالیا ہے اور اللہ تمہارے کاموں سے خبردار ہے۔
تمام صحابہ جنّتی ہیں
مُفَسِّرِ قراٰن حضرتِ مفتی احمد یار خان رحمۃُ اللہ علیہ اس آیتِ مُبارکہ کے تحت فرماتے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع