30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰ وةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خاتَمِ النَّبِیّٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
اچھا بولنے سُننے کے فائدے⁽¹⁾
دعائے عطّار:یا اللہ پاک ! جوکوئی 16 صفحات کا رسالہ ’’ اچھا بولنے سننے کے فائدے ‘‘پڑھ یا سُن لے اُسے اچّھا بولنے اور اچّھا سننے کی توفیق عطا فرما ،اس کےظاہر و باطن کو اچھا کر اور اس کی ماں باپ سمیت بے حساب مغفِرت فرما۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم
دُرُود شریف کی فضیلت
حضرتِ سیِّدُنا شیخ ابو بکر شِبلی رحمۃُ اللہ علیہ ایک روز بغد ادِمُعلّٰی کے جَیِّد عالِم حضرتِ سیِّدُنا ابو بکر بن مُجاہِد رحمۃُ اللہ علیہ کے پاس تشریف لائے، انہوں نے فوراً کھڑے ہو کر ان کو گلے لگا لیا اور پیشانی چوم کر بڑی تعظیم کے ساتھ اپنے پاس بٹھایا۔ حاضرین نے عرض کیا: یا سیِّدی! آپ اور اہلِ بغداد آج تک اِ نہیں دیوانہ کہتے رہے ہیں مگر آج ان کی اِس قَدَر تعظیم کیوں ؟ جواب دیا: میں نے یوں ہی ایسا نہیں کیا، اَلحمدُ لِلّٰہ ! آج رات میں نے خواب میں یہ ایمان افروز منظر دیکھا کہ حضرتِ سیِّدُ نا ابو بکرشبلی رحمۃُ اللہ علیہ بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے تو سرکار ِدو عالم، نُورِ مُجسم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے کھڑے ہوکر ان کو سینے سے لگا لیا اور پیشانی کو بوسہ دے کر اپنے پہلو میں بٹھا لیا، میں نے عرض کی: یَارَسُولَ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم شِبلی پر اِس قَدَر شفقت کی وجہ؟ اللہ پاک کے پیارے پیارے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے (غیب کی خبر دیتے ہوئے ارشاد) فرمایا کہ یہ ہر نَماز کے بعد یہ آیت پڑھتا ہے:
[¹] … یہ مضمون ا میرِاہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی کتاب” گفتگو کے آداب“صفحہ81تا92سے لیا گیا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع