30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عَنْہُ پرکو ئی اثرنہ کیا۔یہ منظردیکھ کر مَجوسی(یعنی آتَش پرست)بے ساختہ پکاراُٹھے : دینِ اسلام حق ہے۔(تفسیرِکبیر، ج۱ص۱۵۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مفتی احمد یار خان عَلَیہِ رَحمۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : گھر میں داخِل ہوتے وَقت بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط پڑھ کر پہلے سیدھا قدم دروازہ میں داخِل کر نا چاہئے پھر گھر والوں کو سلام کرتے ہوئے گھر کے اندر آئیں ۔اگر گھر میں کوئی نہ ہو تو اَلسَّلامُ عَلَیْکَ اَ یُّہَا النَّبِیُّ وَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ وَ بَرَکاتُہٗکہیں ۔ بعض بُزُرگوں کو دیکھا گیا ہے کہ دن کی ابتِداء میں پہلی بارگھر میں داخِل ہو تے وَقْت بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط اور قُلْ هُوَ اللّٰهُ شریف پڑھ لیتے ہیں کہ اس سے گھر میں اِتِّفاق بھی رہتا ہے اور روزی میں بَرَکت بھی ۔ (مِراٰۃالمناجِیح ج۶، ص۹ ) [1]؎
کروں نامِ اقدس سے تیرے خدایا میں آغاز ہر کام کا یاالٰہی
بنا دے مجھے اپنا ذاکِر بنا دے مجھے شوق دے نعت کا یاالٰہی
تِرے نام پر جان قربان کر دوں
تُو کر ایسا جذبہ عطا یاالٰہی
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۳) ذکر اللّٰہ کرنا
ذِکرُ اللّٰہ بھی ایسی آسان عبادت ہے کہ اُسے انسان تھوڑی سی توجُّہ سے کسی بھی وَقْت اَنجام دے سکتا ہے ۔اس کے فضائل اور فوائد بے شمار ہیں ، چنانچہ حضرت ِ سَیِّدُنا ابوموسیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : ’’ اگر ایک شخص کی جھولی دِرہموں سے بھری ہوئی ہو اور وہ انہیں تقسیم کررہاہو اور دوسرا اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا ذِکْر کررہا ہو تو ذِکرُ اللّٰہ کرنے والا افضل ہوگا ۔‘‘(طبرانی اوسط ، من اسمہ محمد ، الحدیث ۵۹۶۹، ج ۴ ، ص۲۷۴)
تِرمذی شریف کی حدیث پاک ہے کہ حضرت ِ سَیِّدُنا ابوسَعِیْد خُدْرِی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمالصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے سوال کیا گیا : ’’یارسولَ اللّٰہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! قیامت کے دن اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کے نزدیک سب سے افضل دَرَجے والے کون لوگ ہونگے ؟ ‘‘ اِرشادفرمایا : ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا کثرت سے ذِکْر کرنے والے ۔‘‘ (ترمذی، کتاب الدعوات، باب ۵، الحدیث ۳۳۸۷، ج۵، ص۲۴۵ملخصًا)
تمہاری زَبان ذکرُاللّٰہ سے تَر رہا کرے
حضرتِ سَیِّدُنا عبداللّٰہ بن بُسْر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عَرْض کی : یارسولَ اللّٰہ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اسلام کے اَحکام مجھ پربہت ہیں ، مجھے کوئی ایک بات ایسی بتادیں جسے میں مضبوط تھام لوں ؟ اِرشاد فرمایا : لَایَزَالُ لِسَانُکَ رَطْبًا مِّنْ ذِکْرِ اللّٰہ یعنی تمہاری زَبان اللّٰہعزوجلکے ذِکر سے تَر رہا کرے۔(ترمذی ، کتاب الدعوات ، باب ماجاء فی فضل الذکر ، الحدیث ۳۳۸۶، ج۵، ص۲۴۵)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اکثر یہی خیال کیا جاتا ہے کہ زَبان سیسُبْحٰن اللّٰہ، الحمدلِلّٰہ وغیرہ ادا کرنے کا نام ہی ذِکْر ہے ، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ بھی ذکر ہے مگر کلامِ عرب میں ذِکْر کا لَفْظ بہت سے معانی میں استعمال ہوتا ہے ۔ چنانچہ صدرُ الافاضل حضرت مولانا مفتی سیِّد نعیم الدین مراد آبادی علیہ رحمۃ اللّٰہ الھادی سورۂ بقرہ کی آیت نمبر 152 : فَاذْكُرُوْنِیْۤ اَذْكُرْكُمْ [2]؎ کے تحت تفسیر خزائن العرفان میں لکھتے ہیں : ذِکْر تین طرح کا ہوتا ہے : (۱) لِسانی(یعنی زَبان سے)(۲) قَلْبی(یعنی دل سے) (۳)بِالْجَوارِح(یعنی اعضائے جِسْم سے) ٭ذِکر لِسانی : تسبیح، تقدیس ، ثناء وغیرہ بیان کرنا ہے خطبہ، توبہ، اِستغفار، دُعا وغیرہ اس میں داخل ہیں ٭ذکر قَلْبی : اللہ تَعَالٰی کی نعمتوں کا یاد کرنا اُس کی عظمت و کِبریائی اور اس کے دلائلِ قدرت میں غور کرنا ، علماء کا اِستنباطِ مسائل میں غور کرنا بھی اسی میں داخل ہیں ٭ذکر بِالْجَوارِح یہ ہے کہ اَعضاء طاعتِ الٰہی میں مشغول ہوں جیسے حج کے لئے سفر کرنا یہ ذکر بالجوارح میں داخل ہے۔ نماز تینوں قسم کے ذِکْر پر مشتمل ہے۔ تسبیح و تکبیر ثناء و قراء ت تو ذکرِ لسانی ہے اور خشوع و خضوع ، اِخلاص ذکرِ قلبی اور قِیام، رُکوع و سُجود وغیرہ ذکر بالجوارح ہے۔ (خزائن العرفان )
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ایک بار صحابیٔ رسول حضرتِ سَیِّدُناابوفَرْوَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ایک میل تک سفر کر گئے مگر اس دوران ذکرُ اللّٰہ نہ کیا ، لہٰذا واپس آئے اور وہ مَسافَت ذکرُ اللّٰہ کرتے ہوئے دوبارہ طے کی ، جب طے کرچکے تو عَرْض کی : یاالٰہیعَزَّوَجَلَّ! ابوفَرْوَہ پر رحمت کی نظر رکھنا کیونکہ یہ تجھے نہیں بھولتا۔(کتاب اللمع فی التصوف (مترجم)، ص۲۱۸ )
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع