دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aasan Nekiyan | آسان نیکیاں

book_icon
آسان نیکیاں

گی۔کورنگی ( بابُ المدینہ کراچی ) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے ، میری فوج میں ملازَمت تھی اورمیں ماڈَرن نوجوان تھا، البتَّہ نَمازپڑھا کرتا تھا ۔ امّی جان کی بیماری کے باعِث سخت تشویش تھی، ایک اسلامی بھائی نے اِنفِرادی کوشِش کرتے ہوئے مَدَنی قافِلے میں سفر کی ترغیب دی ، میں نے معذِرت چاہتے ہوئے اُن سے کہا : امّی جان سخت بیما ر ہیں ایسی حالت میں انہیں چھوڑ کر سفر نہیں کرسکتا ۔اُنہوں نے مشورہ دیا : ’’ آپ صِرْف مَدَنی قافِلے میں سفر کی نیّت کرلیجئے کہ جب بھی موقِع ملا کر لوں گا اور آج نَمازِ تہجُّد اداکر کے گڑگڑاکر امّی جان کی صحّت یابی کیلئے دُعا فرمائیے   اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ   وَجَلَّ ضَرور کرم ہوگا۔‘‘ اُنہوں نے یہ بات کچھ ایسے دلنشین اَنداز میں کہی کہ دل کو لگ گئی اور میں نے سفر کی نیّت کرلی ۔رات اُٹھ کر تہجُّد ادا کر کے خوب رو روکر دُعا مانگی ، پھر نَمازِ فَجر کیلئے مسجِد کا رُخ کیا، واپَسی پر جب گھر پہنچا تو حیرت سے کھڑے کا کھڑاہی رَہ گیا! کیا دیکھتا ہوں کہ میری وہ زارنَزار(یعنی کمزور)اور سخت بیمار امّی جان جو خود اُٹھ کر بیتُ الخَلا(یعنی واش روم) بھی نہیں جاسکتی تھیں بیٹھی اِطمینان سے کپڑے دھورہی ہیں ! میں نے عَرْض کی : امّی جان ! آپ آرام فرمایئے کہیں طبیعت زِیادہ نہ بگڑ جائے ، میں خود کپڑے دھولوں گا۔اِس پر فرمایا : بیٹا! اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ       آج مجھے نہ کوئی دَرد ہے نہ تکلیف ، میں اپنے آپ کو بَہُت ہلکی پھُلکی محسوس کررہی ہوں ۔یہ سُن کر میری آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے، میرے دل میں ایک اطمینان کی کیفیت پیدا ہوئی کہ سفر کی نیّتکی بَرَکت سے دُعا کو مقبولیّت مل گئی ہے۔اسلامی بھائی سے ملاقات پر تفصیل عَرْض کی ، تو اُنہوں نے خوب حو صلہ بڑھایا اور ہمدردانہ مشورہ دیاکہ بِلا تاخیر مَدَنی قافِلے میں سفر کرلیجئے۔لہٰذا میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیت کے مَدَنی قافِلے کا مسافِر بن گیا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ      مَدَنی قافِلے میں سنّتوں بھرے سفر اور اس دوران عاشِقانِ رسول کی صحبت کی بَرَکت سے ہمارے گھر میں مَدَنی ماحول بن گیا ، مجھ جیسا ماڈَرن نوجوان داڑھی اورعِمامہ سجاکر سنّتوں کی خدمت میں لگ گیا ، امّی جان اور میرے بچّوں کی ماں دونوں اسلامی بہنوں کے اجتماع میں شرکت کرتی ہیں ۔غور فرمائیے! میں نے صِرْف مَدَنی قافِلے میں سفر کی نیّت کی اور اس کے سبب بَرَکت ہی بَرَکت ہوگئی تو نہ جانے مَدَنی قافِلوں میں سنّتوں بھرے سفر کی کیاکیا مَدَنی بہاریں ہوں گی ! کاش ہر اسلامی بھائی ہر ماہ کم از کم تین دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کا عادی بن جائے۔ (نیکی کی دعوت ، ص۱۱۹)

اچّھی نیّت کا پھل پاؤ گے بے بدل      سب کرو نیّتیں قافِلے میں چلو

     دُور بیماریاں اور  ناداریاں            ہوں ٹلیں مشکلیں قافلے میں چلو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(۲)  ہر جائز کام ’’بسم اللّٰہ ‘‘سے شروع کرنا

         روز مرہ کے ہر جائزکام کو ( جبکہ کوئی مانِعِ شَرعی نہ ہو )بسم اللّٰہ شریف سے شروع کرنا اپنامعمول بنالیا جائے تو ہزاروں نیکیوں کا خزانہ اکٹھا کیا جاسکتا ہے ، چنانچہ تاجدارِ مدینۂ منوَّرہ ، سردارِمکّۂ مکرَّمہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ فَرْحَت نشان ہے :  جو بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط پڑھے گااللہ   عَزَّ وَجَلَّ  ہرحَرْف کے بدلے اُس کے نامۂ اَعمال میں چار ہزار نیکیاں درْج فر مائیگا، چار ہزارگناہ بخْش دیگا اور چار ہزار دَرَجات بُلند فرما ئیگا ۔(فِردوسُ الأخبار، ج۲، ص۲۳۹،  الحدیث ۵۵۷۳)

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جھوم جائیے!اپنے پیارے پیارے اﷲ عَزَّ وَجَلَّ  کی رَحمت پرقربان ہوجائیے!!ذراحساب تو لگائیے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط میں 19حُرُوف ہیں ۔یوں ایک بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط پڑھنے سے اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ   چند سیکنڈز میں 76ہزارنیکیاں ملیں گی ، 76ہزار گناہ معاف ہونگے اور 76 ہزار دَرَجات بُلندہونگے۔

  بِسْمِ اللّٰہ پڑھے جائیے

       شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  ’’فیضانِ بسم اللّٰہ‘‘کے صفحہ 1 پر لکھتے ہیں : کھانے کِھلانے، پینے پِلانے ، رکھنے اُٹھانے، دھونے پکانے ، پڑھنے پڑھانے، چلنے (گاڑی وغیرہ)چلانے، اُٹھنے اُٹھانے، بیٹھنے بٹھانے، بتّی جلانے، پنکھا چلانے، دسترخوان بچھانے بڑھانے، بِچھونا لپیٹنے بچھانے، دکان کھولنے بڑھانے، تالا کھولنے لگانے، تیل ڈالنے، عِطْر لگانے، بیان کرنے ، نعت شریف سنانے، جوتی پہننے، عمامہ سجانے، دروازہ کھولنے بند فرمانے، اَ لْغَرَض ہر جائز کام کے شُروع میں ( جبکہ کوئی مانِعِ شَرعی نہ ہو ) بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط پڑھنے کی عادت بنا کر اِس کی بَرَکتیں لُوٹنا عَین سَعادت ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

بِسْمِ اللّٰہ دُرُست پڑھئے

       بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط پڑھنے میں دُرُست مَخارِج سے حُرُوف کی ادائیگی لازِمی ہے۔ اور کم از کم اتنی آواز بھی ضَروری ہے کہ رُکاوٹ نہ ہونے کی صورت میں اپنے کانوں سے سُن سکیں ۔ جلد بازی میں بعض لوگ حُرُوف چَبا جاتے ہیں ، جان بوجھ کر اِس طرح پڑھنا ممنوع ہے اور معنیٰ فاسد ہونے کی صورت میں گُناہ ۔ لہٰذا جلدی جلدی پڑھنے کی عادت کی وجہ سے جو لوگ غَلَط پڑھ ڈالتے ہیں وہ اپنی اِصلاح کر لیں نیز جہاں پوری پڑھنے کی کوئی خاص وجہ موجود نہ ہو اور جلدی بھی ہو وہاں صِرْف ’’بِسْمِ اللّٰہ ‘‘کہہ لیں تب بھی حرج نہیں ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

زہرِ قاتل بے اثر ہو گیا

        ایک مرتبہ حضرتِ سیِّدُناخالِدبن وَلیدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے کچھ مَجوسیوں (یعنی آگ پوجنے والوں )نے عَرْض کی کہ آپ (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ) ہمیں کوئی ایسی نشانی بتایئے جس سے ہم پراسلام کی حقّانِیَّت واضِح ہو۔ چُنانچِہ آپ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے زَہرِ قاتِل منگوایا اور بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط پڑھ کر اُسے کھالیا۔ ’’ بِسْمِ اللّٰہ ‘‘ کی  بَرَکت سے اُس زَہرِقاتِل نے آپ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن