30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ نیک بننے کے نسخے ’’مَدَنی اِنعامات‘‘ میں سے ایک مَدَنی اِنعام غم خواری کے بارے میں بھی ہے ، چنانچہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ 30صفحات پر مشتمل رسالے ’’72مَدَنی اِنعامات‘‘ کے صفحہ 19پر مَدَنی اِنعام نمبر53ہے : کیا آپ نے اس ہفتے کم از کم ایک مریض یا دکھی کی گھر یا اسپتال جا کر سنت کے مطابق غمخواری کی ؟ اور اسکو تحفہ (خواہ مکتبۃ المدینہ کا شائع کر دہ رسالہ یا پمفلٹ)پیش کرنے کے ساتھ ساتھ تعویذات عطاریہ کے استعمال کا مشورہ دیا؟
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۵۷) تنگ دست قَرْض دار کو مُہلت دینا یا اس کے قَرْض میں کچھ کمی کرنا
شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال، ، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ مسجد میں تشریف لائے تو زمین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمارہے تھے، جس نے تنگدست کو مہلت دی یااس کے قر ض میں کمی کی اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اسے جہنم کی گرمی سے بچائے گا ۔
(مجمع الزوائد، کتاب البیوع ، با ب فی من فر ج عن معسر، الحدیث ۶۶۶۶، جلد۴ ، ص۲۴۰ )
حضرتِ سَیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : جس نے تنگدست کو مہلت دی یااس کے قَرْض میں کمی کی، اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اسے قیامت کے دن اپنے عرش کے سائے میں جگہ دے گا جس دن اس سائے کے علا وہ کوئی سایہ نہ ہوگا ۔
(ترمذی، کتا ب البیوع، با ب ماجاء فی انظار المعسر، الحدیث ۱۳۱۰، ج۳ ، ص۵۲)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !جب قِیامت کا دن ہو گا اور سورج سوا میل پر رَہ کر آگ برسا رہا ہو گا ، شدّت ِ پیاس سے زَبانیں باہَر نکل پڑی ہوں گی، لوگ پسینے میں ڈُبکیاں کھا رہے ہوں گے، عرش کے سائے کی صحیح معنوں میں اُسی وَقْت اَھَمِّیَّت پتا چلے گی، اِس کی طلب اپنے دل میں پیدا کیجئے ، گرمیوں کی دوپَہر ہو اور آپ چِلچلاتی دھوپ میں لَق ودَق صَحراکے اندر ننگے پاؤں چل رہے ہوں اگر ایسے میں کوئی سائبان یا سائے کی جگہ نظر آ جائے اُس وَقت آپ کو کس قَدَر خوشی ہو گی اِس کاآپ بخوبی اَندازہ کر سکتے ہیں حالانکہ قِیامت کی تَمازَت (یعنی گرمی)کے مقابلے میں دنیاکی دھوپ کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔ لہٰذا بروزِقِیامت اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کی رَحمت سے’’ سایۂ عرش‘‘ پانے کیلئے آج دنیا میں تنگ دست قَرْضدار کو مہلت دینے یا اس کے قَرْض میں کمی کرنے کی آسان نیکی کر لیجئے اور اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کی جناب میں سایۂ عرش کی بھیک بھی مانگتے رہئے۔فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے : مَنْ سَرَّہُ اَنْ یُّنَجِّیَہُ اللّٰہُ مِنْ کُرَبِ یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ فَلْیُنَفِّسْ عَنْ مُعْسِرٍ اَوْ یَضَعُ عَنْہُ یعنی جسے یہ پسند ہو کہ اللّٰہ تَعَالٰی اسے قیامت کی بے چینیوں سے نَجات دلائے تو اسے چاہئے کہ وہ کسی تنگ دست کی مشکل آسان کردے یا اس کے قَرْضے میں رعایت کردے ۔
(صحیح مسلم ، کتاب المساقاۃ، باب فضل انظار المعسر، الحدیث : ۱۵۶۳، ص۸۴۵)
یاا لٰہی گرمیٔ محشر سے جب بھڑکیں بدن دامنِ محبوب کی ٹھنڈی ہوا کا ساتھ ہو
یاالٰہی جب زَبانیں باہَرآئیں پیاس سے صاحِبِ کوثر شہِ جُودو عطا کا ساتھ ہو
یا الٰہی سرد مِہری پر ہو جب خورشیدِ حَشر
سیِّدِ بے سایہ کے ظلِّ لِوا کا ساتھ ہو (حدائقِ بخشش شریف)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
حضرت ِ سَیِّدُنا بریدہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ میں نے اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ عَنِ الْعُیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو فرماتے ہوئے سنا : جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی تو اس کے لئے ہر روز اس قَرْض کی مِثْل صَدَقہ کرنے کا ثواب ہے۔پھر میں نے سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو فرماتے ہوئے سنا : ’’جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی تو اسے روزانہ اتناہی مال دو مرتبہ صَدَقہ کرنے کا ثوا ب ملے گا۔‘‘ میں نے عر ض کی : ’’یارسولَ اللّٰہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! پہلے تو میں نے آپ کویہ فرماتے ہوئے سناتھا کہ جس نے کسی تنگدست کو مہلت دی اس کے لئے ہر روز اس قر ض کی مِثْل صَدَقہ کرنے کاثواب ہے ، پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے یہ فرمایاکہ جس نے کسی تنگد ست کو مہلت دی اس کے لئے ہر روزاس قر ض سے دوگنا صَدَقہ کرنے کا ثواب ہے !‘‘تو رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : ’’اسے روزانہ قر ض کی مِقدار کے برابر مال صَدَقہ کرنے کا ثو اب تو قر ض کی ادا ئیگی کا وَقْت آنے سے پہلے ملے گا، اور جب ادائیگی کا وَقْت ہوگیا پھر اس نے قر ضد ار کو مہلت دی تو اسے روزانہ اتنا مال دو مرتبہ صَدَقہ کرنے کاثوا ب ملے گا۔‘‘
(مجمع الزوائد، کتاب البیوع، با ب فی من فر ج عن معسر۔۔۔الخ ، ج۴، ص۲۴۲، الحدیث : ۶۶۷۶)
رسول ِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : ایک شخص جس نے کبھی کوئی اچھا عمل نہ کیا تھا ، لوگو ں کوقَرْض دیا کرتا تو اپنے قا صد سے کہا کرتا قَرْض دار جوکچھ آسانی سے دے اسے لیاکرو او رجس میں قر ضدا ر کودُشواری ہواسے چھوڑ دیا کرواور چشم پوشی کرو شاید اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں معا ف فرمادے۔جب اس کا اِنتقال ہوا تو اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ نے اس سے فرمایا : کیا تو نے کبھی کوئی اچھا عمل کیا ؟ تو اس نے عَرْض کیا، نہیں ، مگر میرا ایک غلام تھا اورمیں لوگو ں کو قَرْ ض دیا کرتا تھا، جب میں اُسے قَرْ ض کا تقا ضا کرنے کے لئے بھیجتا تو اسے کہتا جو آسانی سے ملے وہ لے لواور جس میں قَرْضدار کو دُشواری ہو اسے چھوڑدواور چشم پوشی کرو، شایداللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہم سے چشم پوشی فرمائے ۔ تواللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ نے اس سے فرمایا : بے شک میں نے تجھے معاف کردیا ۔
(سنن النسائی، کتاب البیوع ، با ب حسن المعاملۃ ، الحدیث ۴۷۰۳ ص۷۵۴)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع