دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aasan Nekiyan | آسان نیکیاں

book_icon
آسان نیکیاں

سفارش حرام ہے اور تَعْزِیرَات (یعنی قاضی کی طرف سے بغرضِ مصلحت دی جانے والی سزا)میں سفارش جائز۔(مراٰۃ المناجیح، ج۶، ص۵۵۰)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(۵۴)جھگڑے سے بچنا

        لڑائی جھگڑا اچھی بات نہیں ، اس سے بچنے والے کو عظیم بِشارت سے نَوازا گیاہے ، چنانچہ فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ہے : جو حق پر ہونے کے باوُجُود جھگڑا نہیں کرتا میں اُس کے لئے اَطرافِ جنّت میں گھر کاضامِن ہوں ۔(سُنَن ابی داود ، ج۴ص۳۳۲ ،  الحدیث ۴۸۰۰ملخصًا)

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مسلمان کیلئے ضَروری ہے کہ اُس کی ذات سے کسی مسلمان کو کسی طرح کی بھی ناحق تکلیف نہ پہنچے، نہ اس کامال لُوٹے ، نہ عزّت خراب کرے، نہ اِسے جھاڑے نہ اِسے مارے نیزمسلمانوں کو آپَس میں جھگڑنے سے کیا واسِطہ!یہ تو ایک دوسرے کے مُحافِظ ہوتے ہیں ، چُنانچہ اللّٰہ کے مَحبوب ، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کافرمانِ ہدایت نشان ہے : (کامل)مسلمان وہ ہے جس کی زَبان اور ہاتھ سے مسلمان کو تکلیف نہ پہنچے۔ (صَحیح بُخاری ج ۱ص۱۵ حدیث۱۰)

    اِس حدیثِ پاک کے تَحت مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان فرماتے ہیں کہ کامل مسلمان وہ ہے جولُغَۃً (یعنی لُغوی اِعتبارسے) اورشرعاً(بھی)ہر طرح مسلمان ہو۔(اور)وہ مومن ہے جو کسی مسلمان کی غیبت نہ کرے، گالی، طعنہ، چُغلی وغیرہ نہ کرے، کسی کو نہ مارے پیٹے، نہ اس کے خلاف کچھ تحریر کرے۔  (مراٰۃ المناجیح ج ۱ص۲۹)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(۵۵)اعتکاف کرنا

                                                اُمّ الْمُؤمِنِین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائِشہ صِدّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے رِوایت ہے کہ سرکارِ ابدقرار، شفیعِ روزِ شمارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کافرمانِ خوشبودار ہے : مَنِ اعْتَکَفَ اِیْمانًا وَّ احْتِسَابًا غُفِرَلَہُ مَاتَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ یعنی جس شخص نے ایمان کیساتھ ثواب حاصل کرنے کی نیَّت سے اعتِکاف کیا اس کے تمام پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔(جامع صغیر ص۵۱۶،  الحدیث ۸۴۸۰)

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مسجِدمیں اللّٰہعَزَّوَجَلَّکی رِضا کیلئے بہ نیّتِ اِعتِکاف ٹھہرنے کو اِعتِکاف کہتے ہیں ۔ اس کی تین قسمیں ہیں :

 (۱)اعتِکافِ واجِب : اِعتِکاف کی نَذْر(یعنی مَنّت)مانی یعنی زَبان سے کہا :  میں اللّٰہُ ربُّ العزّت عَزَّوَجَل کیلئے فُلاں دن یااتنے دن کااِعتِکاف کروں گاتواب جتنے بھی دن کا کہا ہے اُتنے دن کا اِعتِکاف کرناواجِب ہوگیا۔

 (۲)اعتِکافِ سُنّت : رَمَضانُ الْمُبارَک کے آخِری عَشرہ کااعتِکاف سنَّتِ مُؤَکَّدَہ عَلَی الْکِفایہ ہے۔

 (۳)اِعتِکافِ نَفل : نذْر اور سنّتِ مُؤَکَّدہ کے علاوہ جو اعتِکاف کیاجائے وہ مستَحب(یعنی نفلی )و سنّتِ غَیر مُؤَکَّدہ ہے۔

        نفلی اعتکاف کرنا نسبتاً آسان ہے کیونکہ اس کیلئے نہ روزہ شرط ہے نہ کوئی وَقْت کی قید، یہ چند لمحات کیلئے بھی کیا جا سکتا ہے، لہٰذاجب بھی مسجِدمیں داخِل ہوں اِعتِکاف کی نیّت کرلیجئے۔اِعتِکاف کی نیّت کرناکوئی مشکِل کام نہیں ، نیَّت دل کے ارادہ کوکہتے ہیں ، اگر دل ہی میں آپ نے ارادہ کرلیاکہ میں سنّتِ اِعتِکاف کی نیّت کرتاہوں تویِہی کافی ہے اور اگردل میں نیّت حاضِرہے اور زَبان سے بھی یِہی الفاظ ادا کرلیں توزیادہ بہترہے۔ مادَری زَبان میں نیّت یاد کرلیں تو زیادہ مناسِب ہے۔ہوسکے توآپ یہ عَرَبی نیّت یادکرلیجئے : نَوَیْتُ سُنَّۃَ الْاِعْتِکَاف ترجَمہ : میں نے سنّتِ اِعتِکاف کی نیّت کی۔جب تک مسجِدمیں رہیں گے کچھ پڑھیں یا نہ پڑھیں اِعتِکاف کاثَواب ملتا رہے گا، جب مسجِد سے باہَرنکلیں گے اِعتِکاف خَتم ہوجائے گا۔ میرے آقا اعلیٰحضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں : مذہبِ مُفتی بِہٖ پر (نفلی) اِعتِکاف کیلئے روزہ شرط نہیں اور ایک ساعت کا بھی ہوسکتا ہے جب سے داخِل ہو باہر آنے تک (کیلئے)اِعتِکاف کی نیّت کرلے ، انتظارِ نماز و ادائے نماز کے ساتھ اِعتِکاف کا بھی ثواب پائے گا۔ (فتاویٰ رضویہ مخرجہ ج۵ص۶۷۴) ایک اور جگہ فرماتے ہیں : جب مسجد میں جائے اِعتِکاف کی نِیَّت کرلے، جب تک مسجد ہی میں رہے گا اِعتِکاف کا بھی ثواب پائے گا۔  [1]؎  (ایضاً ج ۸ ص۹۸)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(۵۶)تعزیت کرنا

        جب کسی کا بچّہ بیمار ہو جائے، کوئی بے روز گار یا قَرْضدار ہوجائے، حادِثے کا شکار ہو جائے، چور یا ڈاکو مال لیکرفِرار ہو جائے ، کاروبار میں نقصان سے ہمکنار ہو جائے کوئی چیز گم ہو جانے کے سبب بیقرار ہو جائے، اَلغَرَض کسی طرح کی بھی پریشانی سے دو چار ہو جائے اُس کی دلجوئی کرنا اسے تسلی دینا بَہُت بڑے ثواب کاکام ہے چُنانچِہ حُسنِ اَخلاق کے پیکر، نبیوں کے تاجور، رسولِ انور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا اِرشادِ رُوح پَرْوَر ہے : جو کسی غمزدہ شخص سے تعزیت کر ے گا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّاُسے تقوٰی کا لباس پہنائے گا اور رُوحو ں کے درمِیان اس کی رُوح پر رَحمت فرمائے گا اور جو کسی مصیبت زدہ سے تعزیت کریگااللّٰہعَزَّوَجَلَّاُسے جنّت کے جوڑوں میں سے دوایسے جوڑے پہنائے گا جن کی قیمت (ساری)دنیا بھی نہیں ہوسکتی۔ (المعجم الاوسط، ج۶ ، ص۴۲۹ ،  الحدیث ۹۲۹۲)

یا خدا  صدقہ نبی کا  بخش مجھ کو بے حساب

نزع و قبر وحشر میں مجھ کو نہ دینا کچھ عذاب

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 



1     اعتکاف کے مزید فضائل جاننے کے لئے  شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی عظیم الشان تالیف فیضانِ سنت جلد اول کے باب ’’فیضانِ اعتکاف‘‘ کا ضَرور مطالعہ کیجئے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن