دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aasan Nekiyan | آسان نیکیاں

book_icon
آسان نیکیاں

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

نیکیوں کی دو قسمیں

        نیکیاں دو قسم کی ہوتی ہیں :  (ایک ) وہ جن کا کرنا ہم پر فَرْض یا واجِب ہوتا ہے جیسے نماز ، روزہ وغیرہ تو ایسی نیکیاں ہر صورت کرنی ہی ہوں گی کیونکہ ان کی ادائیگی پر ثواب اور عدمِ ادائیگی پر عتاب وعِقاب(یعنی ملامت کرنے کے ساتھ ساتھ سزابھی)  ہے اور(دوسری )وہ نیکیاں جومُسْتَحَبَّات کے درجے میں ہیں جیسے نوافِل وغیرہ یعنی اگر کریں تو ثواب اور نہ کریں تو گناہ نہیں لیکن ثواب سے بہرحال محروم رہیں گے۔

کیا نیکی کمانا مشکل کام ہے ؟

        ہماری اکثریت اس وَسْوَسے کا شکار ہوکرنیکیوں کی طرف قدم نہیں بڑھاتی کہ ’’نیکیاں کمانا بہت مشکل ہے ‘‘ مگر حیرت اُس وَقْت ہوتی ہے کہ جب یہی لوگ دنیاوی مال ودولت کمانے کے لئے مشکل سے مشکل کام پر راضی ہوجاتے ہیں ۔ اس کے لئے بُھوک ، پیاس ، دُھوپ ، ذِلت ، تھکاوٹ، کیا کچھ برداشت نہیں کرتے ! حتی کہ اپنی جان بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں ، صِرْف اس وجہ سے کہ ان کا ذہن بنا ہوتا ہے کہ اس پریشانی کے صِلے میں انہیں تھوڑی بہت رقم مل جائے گی جس سے وہ اپنی ضَروریات وخواہشات پوری کر سکیں گے ، لیکن افسوس کہ جب ایسوں کے سامنے آخرت میں ملنے والے اِنعامات وآسائشات کا تَذْکرہ کر کے نیک کاموں کی ترغیب دی جائے توانہیں یہ کام بہت مشکل دکھائی دیتے ہیں اور وہ راہِ فرار اِختیار کرنے کے لئے حیلے بہانے بنانے لگتے ہیں ۔

ہر نیکی مشکل نہیں ہوتی

        سچی بات تو یہ ہے کہ ’’ ہر نیکی مشکل نہیں ہوتی ہمارا نَفْس انہیں مشکل سمجھتا ہے ۔‘‘البتہ کچھ نیکیاں ایسی ہوتی ہیں جن میں تھوڑی بہت محنت مَشَقَّت کرنی پڑتی ہے لیکن اگر ہمت کرکے انہیں شروع کردیا جائے تو وَقْت کے ساتھ ساتھ آسانی پیدا ہوجاتی ہے مثلاًنیند قربان کر کے تہجُّد پڑھنا بے حد مشکل محسوس ہوتا ہے لیکن جو اس کامعمول بنالے اس کے لئے نمازِتہجُّد کی ادائیگی قدرے آسان ہوجاتی ہے ۔ بہرحال کوئی نیکی دُشوار بھی ہوتو چھوڑنی نہیں چاہئے اور مَشَقَّت نہیں اِنعام کوپیشِ نظر رکھنا چاہئے کیونکہ عارضی مَشَقَّت ختم ہو جائے گی جبکہ اس کا اِنعام اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ    ہمیشہ آپ کے پاس رہے گا ۔

جتنی مَشَقَّت زیادہ اتنا ثواب زیادہ

اپنا مَدَنی ذہن بنالیجئے کہ نیکی میں جتنی مَشَقَّت زیادہ ہوگی اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ  اتنا ہی ثواب زیادہ ملے گا جیسا کہ منقول ہے : اَفْضَلُ الْعِبَادَاتِ اَحْمَزُھَا یعنی افضل عبادت وہ ہے جس میں زحمت ( تکلیف )زِیادہ ہے۔(کَشْفُ الخِفاء وَمُزِیْلُ الْاِلْباس ج۱ص۱۴۱حدیث ۴۵۹)

 امام شَرَفُ الدّین نَوَوِی(نَ۔وَ۔وِی)علیہ رحمۃُ اللّٰہ القوی فرماتے ہیں : عبادات میں مَشَقَّت اورخرچ زیادہ ہونے سے ثواب اورفضیلت زیادہ ہوجاتی ہے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی ج۴، جز۸، ص۱۵۲)حضرتِ سیدُناابراہیم بن اَدْھَم علیہ رَحمَۃُ اللّٰہ الاکرم کا فرمانِ معظَّم ہے : دُنیا میں جونیک عَمَل جتنا دُشوار ہوگا قِیامت کے روز نیکیوں کے پَلڑے میں اُتنا ہی زیادہ وَزْن دار ہوگا۔ (تذکرۃ الاولیاء ص۹۵)     

آسان نیکیاں

               میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بے شمار نیکیاں ایسی بھی ہیں جن میں محنت بے حد کم مگر ثواب بہت زیادہ ہوتا ہے لیکن توجُّہ نہ ہونے یا لاعلمی کی وجہ سے ہم ان ثوا بات کے حُصول کے کئی مواقع ضائع کربیٹھتے ہیں ۔اگر تھوڑی سی توجُّہ کرلی جائے تو اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ    ہمارے نامہ اَعمال میں بے شمار نیکیاں جمع ہوسکتی ہیں ۔

عمل شروع کردیجئے

          جس پر ایک ایک نیکی جمع کرنے کی دُھن سوار ہوجائے، آسان ہو یا مشکل! وہ نیکی کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔لہٰذا نیکیوں کا خزانہ جمع کرنے کے لئے آج اور ابھی سے نیت کرلیجئے کہ میں فرائض وواجبات کی پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ جب بھی کسی مُسْتَحَب عمل کی فضیلت کے بارے میں پڑھوں یا سنوں گا تو  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّموقع ملتے ہی اس پر عمل کرنے اور اِستقامت پانے کی کوشش کروں گاکیونکہ جس طرح ریل کی پٹری بچھانا ایک کام ہے اور اِس پر ٹرین چلانا دوسراکام!بالکل اسی طرح کسی عمل کی فضیلت جان لینا ایک کام ہے مگر اس فضیلت کو حاصل کرنا دوسرا کام ہے ۔ نیکیوں میں مصروف رہنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ گناہ کرنے کا موقع ہی نہیں ملے گا ۔ اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ 

رہیں بھلائی کی راہوں میں گامزن ہر دَم

                      کریں نہ رُخ مِرے پاؤں گناہ کا یاربّ    (وسائلِ بخشش ، ص۹۷)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

83 آسان نیکیاں

        ٭ اچھی اچھی نیتیں کرنا ٭ ہر جائز کام ’’بسم اللّٰہ ‘‘ سے شروع کرنا ٭ ذکرُ اللّٰہ  کرنا٭ با زار میں اللہ  عَزَّ وَجَلَّ   کا ذِکرکرنا٭  تلاوت کرنا٭  قراٰن مجید دیکھ کر پڑھنا٭  دُرودِ پاک پڑھنا٭  مختلف سنتوں پر عمل کرنا ٭  توبہ کرنا ٭ عمامہ شریف باندھنا اور کھولنا٭  اذان دینا٭  اذان کا جواب دینا  ٭ اذان کے بعد کی دُعا پڑھنا٭  وضو کے شروع میں بِسْمِ اللّٰہ وَالْحَمْدُ للّٰہ پڑھنا ٭  وضو کے بعد کلمۂ شہادت پڑھنا٭  باوُضو رہنا ٭  باوُضو سونا٭ مسجدیں آباد کرنا ٭ مسجد سے محبت کرنا٭ عمامے کے ساتھ نماز پڑھنا٭ نماز سے پہلے مِسواک کرنا  ٭ پہلی صَفْ میں نماز پڑھنا ٭  صف میں داہنی طرف کھڑے ہونا ٭  صف میں خالی جگہ پُر کرنا ٭  نماز کے اِنتظار میں بیٹھنا٭  سلام میں پہل کرنا٭  سلام کے الفاظ بڑھانا ٭ خندہ پیشانی سے سلام کرنا ٭ مصا فحہ کرنا٭ خندہ پیشانی سے ملاقات کرنا٭  دُعا کرنا٭ قبرستان والو ں کے لئے دُعا کرنا٭ آیت یا سنّت سکھانا٭  نیکی کی دعوت دینا٭ جمعہ کے دن ناخن کاٹنا٭  صالحین کاذکرِ خیر کرنا ٭ شعائرِ اسلام کی تعظیم کرنا٭ اِیثار کرنا٭  خاموش رہنا٭ مسلمان کے دل میں خوشی داخل کرنا٭  نَرْم گفتگو کرنا٭ مسلمان بھائی کو تکیہ پیش کرنا٭ $&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن