دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aasan Nekiyan | آسان نیکیاں

book_icon
آسان نیکیاں

وآسمان کا نورہے۔(مستد رک، کتاب الدعاوالتکبیر ،  الحدیث ۱۸۵۵، ج۲ ، ص۱۶۲)   

دُعا کے تین فائدے

          حضرت ِ سَیِّدُنا ابو سَعِیْد خُدْرِی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ سیِّدُ المُبَلِّغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا :  جو مسلمان کوئی ایسی دُعا مانگتا ہے جس میں کوئی گناہ یا قطع رحمی نہ ہوتو اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  اسے تین میں سے ایک خصلت عطافرماتاہے : (۱)یا تو اس کی دُعا جلد قبول کرلی جاتی ہے (۲)یا اسے آخرت کے لئے ذخیرہ کردیا جاتاہے (۳)یا پھر اس سے اسی کی مِثْل کوئی برائی دور کردی جاتی ہے۔صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عَرْض کی : ’’پھر تو ہم بہت زیادہ دُعائیں مانگا کریں گے ۔‘‘ فرمایا : اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  زیادہ دُعائیں قبول فرمانے والا ہے۔

(المسند للامام احمد بن حنبل ، مسند ابی سعید الخدری،  الحدیث ۱۱۱۳۳، ج۴، ص۳۷)

مَدَنی اِنعامات اور آدابِ دُعا

       امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطا کردہ نیک بننے کے نسخے  ’’مَدَنی اِنعامات‘‘ میں سے ایک مَدَنی انعام آدابِ دُعا کے حوالے سے بھی ہے ، چنانچہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ 30صفحات پر مشتمل رسالے’’72 مَدَنی اِنعامات‘‘ کے صفحہ 15پر مَدَنی اِنعام نمبر44ہے : کیا آج آپ نے نماز اور دُعا کے دوران خشوع اور خضوع (خشو ع یعنی بدن میں عاجزی اور خضوع یعنی دل میں گڑگڑانے کی کیفیت) پیدا کرنے کی کوشش فرمائی ؟ نیز دُعا میں ہاتھ اٹھانے کے آداب کا لحاظ رکھا؟

ہمیشہ نگاہوں کو اپنی جھکا کر

                  کروں خاشِعانہ دُعا یاالٰہی   (وسائلِ بخشش ، ص۸۴)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

     (۳۳)  قبرستان والو ں کے لئے دُعا کرنا

        جو قبرستان میں داخل ہو کر یہ کہے :  اَللّٰہُمَّ رَبَّ الْاَجْسَادِ الْبَالِیَۃِ وَالْعِظَامِ النَّخِرَۃِ الَّتِیْ خَرَجَتْ مِنَ الدُّنْیَا وَہِیَ بِکَ مُؤْمِنَۃٌ اَدْخِلْ عَلَیْہَا رَوْحًا مِّنْ عِنْدِکَ وَسَلَامًا   [1]؎  توحضرتِ سیِّدُنا آدم علیہ السَّلام سے لے کر اس وَقْت تک جتنے مؤمن فوت ہوئے سب اُس (یعنی دُعا پڑھنے والے) کے لیے دُعائے مغفِرت کریں گے۔(مصنف ابن ابی شیبہ، ج۸ ص۲۵۷ )

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

  (۳۴)   آیت یا سنّت سکھانا

        حضرتِ سیِّدُنااَنَس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے رِوایت ہے کہ جس شخص نے قراٰنِ مجید کی ایک آیت یا دین کی کوئی سنّت سکھائی قِیامت کے دن اللّٰہ  تَعَالٰی اس کے لیے ایسا ثواب تیار فرمائے گا کہ اس سے بہتر ثواب کسی کے لیے بھی نہیں ہوگا۔   

     جبکہ ذُوالنُّورین، جامع القراٰن حضرتِ سیِّدُنا عثمان ابنِ عفّان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے رِوایت ہے کہ تا جدارِ مدینۂ منوّرہ، سلطانِ مکّۂ مکرّمہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے اِرشاد فرمایا :  جس نے قراٰنِ مُبین کی ایک آیت سکھائی اس کے لیے سیکھنے والے سے دُگنا ثواب ہے۔(جمع الجوامع، ج۷، ص۲۰۹،  الحدیث  : ۲۲۴۵۴۔۲۲۴۵۵ )

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! نیکیوں کے حریص بن جایئے ، عُموماً عشا کے بعدکم و بیش 40مِنَٹ چلنے والے دعوتِ اسلامی کے مدرَسۃُ المدینہ (بالِغان) میں داخِلہ لے لیجئے، اِس میں خود بھی قراٰنِ کریم سیکھئے اور دوسروں کو بھی سکھایئے۔ آپ کو   سیکھنے والے کی نسبت دُگنا ثواب ملے گا نیز وہ جب جب تِلاوت کرے گا اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ  آپ کو بھی اُس کی تِلاوت کا ثواب ملتا رہے گا ۔آپ بھی سنّتوں پر عمل کیجئے اور دوسروں کو بھی عمل پر آمادہ کیجئے ۔ اگر آپ نے کسی کو ایک سنَّت سکھا دی تو اب وہ جب جب اُس سنَّت پرعمل کرے گا اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ  آپ کو بھی اُس سنَّت پر عمل کرنے والے کی طرح ثواب ملتا رہے گا۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(۳۵)  نیکی کی دعوت دینا

کسی کو نیکی کی دعوت دینا اور بُرائی سے روکنا اہم ترین نیکیوں میں سے ایک ہے مگرقدرے آسان ہے اور اس کے بے شمار فضائل ہیں ، چنانچہ  نبیِّ حاشِر، رسولِ صابِر و شاکِر، محبوبِ ربِّ قادِرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا :  اگر اللہ عَزَّ وَجَلَّ     تمہارے ذَرِیعے کسی ایک شخص کوہدایت عطا فرمائے تو یہ تمہارے لئے اس سے اچّھاہے کہ تمہارے پاس سُرخ اُونٹ ہوں ۔(مُسلِم ص۱۳۱۱حدیث۲۴۰۶) حضرتِ علّامہ یحییٰ بن شَرَف نَوَوِی (نَ۔وَ۔وی) عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی  اِس حدیثِ نَبَوی(نَ۔بَ۔وی)کی شَرْح میں لکھتے ہیں :  سُرْخ اونٹ اہلِ عَرَب کا بیش قیمت مال سمجھا جاتا تھا ، اِس لئے ضَربُ المَثَل(یعنی کہاوت) کے طور پر سُرخ اُونٹوں کا ذِکْر کیا گیا ۔ اُخْرَوی (اُخْ۔رَوی) اُمور کو دُنْیوی چیزوں سے تَشْبِیْہ(تَشْ ۔بِیْہ یعنی مثال) دینا صِرْف سمجھانے کے لئے ہے ورنہ حقیقت یِہی ہے کہ ہمیشہ باقی رہنے والی آخِرت کا ایک ذرّہ بھی دُنیا اور اِس جیسی جتنی دنیائیں تصوُّر کی جاسکیں ، اُن سب سے بہتر ہے ۔  (شَرح مسلِم لِلنَّوَوِی ج۸ ، جزء ۱۵ ، ص۱۷۸)

تمام عمل کرنے والوں کا ثواب ملے گا                  

       سیِّدُالْمُرسَلین، خاتَمُ النَّبِیِّین، جنابِ رَحمۃٌ لِّلْعٰلمِینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ دلنشین ہے : جو ہدایت کی طرف بلائے اُس کو تمام عامِلین (یعنی عمل کرنے والوں )کی طرح ثواب ملے گا اور اس سے اُن (عمل کرنے والوں ) کے اپنے ثواب سے کچھ کم نہ ہوگا۔اور جو گمراہی کی طرف بُلائے تو اُس پر تمام پیروی کرنے والے گمراہوں کے برابر گناہ ہو گا اور یہ ان کے گناہوں



1      ترجمہ: اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ !(اے) گَل جانے والے جِسموںاور بوسیدہ  ہڈّیوں کے رب!جو دنیا سے ایمان کی حالت میں رخصت ہوئے تو ان پر اپنی رحمت اور میرا سلام پہنچا دے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن