30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دے شوقِ تلاوت دے ذَوقِ عبادت
رہوں بَاوُضو میں سدا یاالٰہی (وسائلِ بخشش ، ص۸۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۱۷) باوُضو سونا
اگر سونے سے پہلے وُضو کرلیا جائے تو رات بھر ایک فرشتہ ہمارے لئے دُعائے مغفرت کرتا رہے گا اور ہمیں روزے دار کی سی عبادت کا ثواب بھی ملے گا ۔ چنانچہ حضرتِ سَیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما سے روایت ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : اپنے اَجسام کو خوب پاک رکھا کرو اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تمہیں پاک فرمادے گا کیونکہ جو شخص پاک رہتے ہو ئے رات گزارتاہے تواس کے پہلو میں ایک فرشتہ بھی رات گزارتاہے اور رات کی کوئی گھڑی ایسی نہیں گزرتی جس میں وہ یہ دُعا نہ کرتا ہو : یا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ!اپنے بندے کی مغفر ت فرمادے کیونکہ یہ باوُضو سو رہا ہے۔(طبرانی اوسط ، الحدیث ۵۰۵۷، ج۴ ، ص۲۶)ایک اورحدیثِ پاک میں ہے : باوُضو سونے والا روزہ رکھ کر عبادت کرنے والے کی طرح ہے۔
(کَنْزُ الْعُمّال ج۹ص۱۲۳حدیث۲۵۹۹۴)
مسجد میں نماز پڑھنا، تلاوت کرنا، اپنی آخرت کے بارے میں غور وفکر کرنا ، علم دین اور مصطَفٰے کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سنتیں سیکھنا سِکھانا، یہ سب مسجد کو آباد کرنے والے کام ہیں ، بڑے خوش نصیب ہیں وہ اسلامی بھائی جو مسجدوں کو آبادرکھتے ہیں اور اِس بشارتِ نبوی کے حقدار بنتے ہیں کہ مسجدہر پرہیز گا ر کاگھر ہے اور جس کا گھر مسجد ہو اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اسے اپنی رحمت ، رضااور پل صرا ط سے باحفاظت گزار کراپنی رضا والے گھر جنت کی ضمانت دیتا ہے۔(مجمع الزوائد، کتا ب الصلوٰۃ، باب لزوم المسجد، ج۲، ص۱۳۴، الحدیث : ۲۰۲۶)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ’’دعوتِ اسلامی‘‘ مسجد وں سے دور ہوجانے والے اسلامی بھائیوں کو پھر سے مسجد کا رُخ کروانے کے لئے بھی کوشاں ہے تاکہ ہماری مساجد آباد رہ سکیں ، آئیے !آپ بھی دعوتِ اسلامی کی ’’مسجد بھرو تحریک‘‘ کا حصہ بن جائیے اور مسجد کو آباد رکھنے کے لئے اپنا حصہ ڈالئے ۔مسجد آباد رکھنے والوں سے اللّٰہ تَعَالٰی کتنا راضی ہوتا ہے اس کا اَندازہ اس روایت سے لگائیے کہ حسنِ اخلاق کے پیکر، نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : جب کوئی بندہ ذِکْر ونَماز کے لئے مسجد کو ٹھکانا بنالیتاہے تو اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اس سے ایسے خوش ہوتا ہے جیسے لوگ اپنے گمشدہ شخص کی اپنے ہاں آمد پر خوش ہوتے ہیں ۔(سنن ابن ماجہ ، کتا ب المساجد والجماعات ، با ب لزوم المساجد۔۔۔الخ ، ج ۱، ص۴۳۸، الحدیث : ۸۰۰)
مسجد بھرو تحریک جاری رہے گی اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ
(۱۹) مسجد سے محبت کرنا
سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : جو مسجد سے محبت کرتا ہے اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اسے اپنا محبوب بنا لیتاہے ۔(مجمع الزوائد، کتاب الصلوٰۃ، ج۲، ص۱۳۵، الحدیث : ۲۰۳۱)
کیا مسجد سے بہتر بھی کوئی جگہ ہے؟
ہمارے بُزُرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ المُبِین کو مسجد سے کتنی محبت ہوتی تھی اور وہ مسجد کو آباد رکھنے کی کیسی کوششیں فرمایا کرتے تھے اس کی ایک جھلک ملاحظہ کیجئے، چنانچہ حضرت سَیِّدُنا محمد بن منکدر علیہ رَحمَۃُ اللّٰہِ الاکبر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرتِ سَیِّدُنا زیاد بن ابوزیاد عَلَیہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الجواد کودیکھا کہ وہ مسجد میں بیٹھے اس طرح اپنے نفس کا محاسبہ فرمارہے تھے کہ بیٹھ جا!تُوکہاں جانا چاہتا ہے ، کیوں جانا چاہتا ہے ؟ کیا مسجد سے بھی بہتر کوئی جگہ ہے جہاں تو جانا چاہتا ہے ؟ دیکھ تو سہی! یہاں رحمتوں کی کیسی برسات ہے ؟ جبکہ تُوچاہتا ہے کہ باہر جاکر کبھی کسی کے گھر کو دیکھے ، کبھی کسی کے گھر کو ۔
(ذم الھوٰی، الباب الثالث، ص۵۵)
اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۲۰) عمامے کے ساتھ نماز پڑھنا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سر پر عمامہ شریف باندھ کر نماز پڑھنے سے اس کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے ۔عمامے کی فضیلت پر مشتمل تین فرامِینِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ملاحظہ کیجئے : ٭ عمامے کے ساتھ دو رَکعت نَمازبغیر عمامے کی 70 رَکعتوں سے اَفضل ہیں (الفردوس بمأثور الخطاب ج۱ص۴۱۰، الحدیث ۳۰۵۳) ٭ عمامے کے ساتھ نَماز دس ہزار نیکیوں کے برابر ہے (ایضاً، ج۲، ص۳۱، الحدیث : ۳۶۲۱ ، فتاوٰی رضویہ مخرجہ، ج۶، ص۲۱۳) ٭ عمامے کے ساتھ ایک جُمُعہ بغیر عمامے کے 70 جُمعوں کے برابر ہے (ابن عساکِر، ج۳۷، ص۳۵۴)
مُحَقِّق عَلَی الِاْطلاق، خاتِمُ المُحَدِّثین ، حضرتِ علّامہ شیخ عبدُالحقّ مُحَدِّث دِہلَوی علیہ رحمۃُ اللّٰہ القَوِی فر ما تے ہیں : دَسْتارمُبارَک آنْحَضرَت (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) دَر اَکْثَر سَفَیْد بُوْد وَگاہَے سِیاہ اَحیاناً سَبْز۔ نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا عمامہ شریف اکثر سفید ، کبھی سیاہ اور کبھی سبز ہوتا تھا۔(کشف الالتباس فی استحباب اللباس للشیخ عبدالحق الدھلوی ، ص۳۸) اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ سبز رنگ کا عمامہ شریف بھی سبز سبز گنبد کے مکین، رحمۃٌ لِّلْعٰلمین
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع