دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aasan Nekiyan | آسان نیکیاں

book_icon
آسان نیکیاں

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَکَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ

        شافِعِ اُمَمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ معظم ہے :  جو شخص یوں دُرودِ پاک پڑھے اس کے لئے میری شفاعت واجِب ہوجاتی ہے ۔ (اَلتَّرْغِیب وَالتَّرْہِیب، ج۲، ص۳۲۹، حدیث : ۳۰)

(۱۲آبِ کوثرسے بھرا پیالہ

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَاَوْلَادِہٖ

وَاَزْوَاجِہٖ وَذُرِّیّٰتِہٖ وَاَھْلِ بَیْتِہٖ وَاَصْھَارِہٖ وَاَنْصَارِہٖ

وَاَشْیَاعِہٖ وَمُحِبِّیْہِ وَاُمَّتِہٖ وَعَلَیْنَا مَعَھُمْ اَجْمَعِیْنَ

 یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ

         حضرتِ سیِّدُنا حَسَن بَصری علیہ رحمۃ اللّٰہ القوی فرماتے ہیں کہ جو شخص حوضِ کوثر سے بھرا پیالہ پینا چاہے وہ اس دُرُود پاک کو پڑھے ۔    (الشفاء الجزء الثانی ص۷۲)

(۱۳گیارہ ہزار دُرُود کا ثواب

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ صَلٰوۃً اَنْتَ لَھَا اَھْلٌ وَّھُوَ لَھَا اَھْلٌ

        حضرتِ سیِّدُناحافظ جلالُ الدّین سیوطی شافِعی علیہ رحمۃ اللّٰہ الکافی نے فرمایا :  اس دُرُودِ پاک کا ایک مرتبہ پڑھنا گیارہ ہزار مرتبہ دُرُودشریف پڑھنے کے برابر ہے ۔

(اَفْضَلُ الصَّلَوات عَلٰی سَیِّدِ السّادات، ص۱۵۳)   

(۱۴ہرقِسم کے فتنے سے نَجات کیلئے

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ قَدْ ضَاقَتْ حِیْلَتِیْ اَدْرِکْنِیْ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ

         سیِّدابنِ عابِدِین علیہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ المُبینفرماتے ہیں کہ میں نے اسے ایک فتنۂ عظیم میں پڑھاجودمشق میں واقِع ہوا، اسے ابھی دو سو مرتبہ بھی نہیں پڑھا تھا کہ مجھے ایک شخص نے آ کر اِطلا ع دی کہ فتنہ ختم ہوگیا۔ (اَفْضَلُ الصَّلَوات عَلٰی سَیِّدِ السّادات، ص۱۵۴)

(۱۵ایک لاکھ دُرُودِ پاک کا ثواب

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِنِالنُّوْرِ

الذَّاتِیِّ وَالسِّرِّالسَّارِیْ فِیْ سَآئِرِالْاَسْمَآئِ وَالصِّفَاتِ

اس دُرُود پاک کو ایک بار پڑھا جائے تو ایک لاکھ دُرُود شریف پڑھنے کا ثواب ملتاہے نیز اگر کسی کو کوئی حاجت درپیش ہو تو یہ دُرُود پاک پانچ سو بار پڑھے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّحاجت پوری ہوگی ۔

(اَفْضَلُ الصَّلَوات عَلٰی سَیِّدِ السّادات، ص۱۱۳)

(۱۶دنیاوآخِرت کی سُرخروئی

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَ سَلِّمْ بِعَدَدِ

مَا فِیْ جَمِیْعِ الْقُرْاٰنِ حَرْفًا حرْفًا وَّبِعَدَدِکُلِّ حَرْفٍ اَلْفًا اَلْفًا

        قرآن کریم کی تِلاوت کے بعد جو شخص اس دُرُود پاک کو پڑھے گا، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّوہ دنیا وآخرت میں سُرخرورہے گا۔(تَفْسِیْر رُوْحُ الْبَیَان، الاحزاب تحت الآیۃ : ۵۶، ج۷، ص۲۳۴)   

(۱۷چودہ ہزار دُرُودپاک کاثواب

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ

وَّعَلٰی اٰلِہٖ عَدَدَ کَمَالِ اللّٰہِ وَکَمَا یَلِیْقُ بِکَمَالِہٖ

        اس دُرُود شریف کو صِرْف ایک مرتبہ پڑھنے سے چودہ ہزار دُرُود پاک کا ثواب ملتاہے ۔(اَفْضَلُ الصَّلَوات عَلٰی سَیِّدِ السّادات، ص۱۵۰)

(۱۸دُرُودِ تُنَجِّینا

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ صَلَاۃً تُنَجِّیْنَا بِہَا مِنْ

جَمِیْعِ الْاَہْوَالِ وَالْاٰفَاتِ وَتَقْضِیْ لَنَا بِہَا جَمِیْعَ

الْحَاجَاتِ وَتُطَہِّرُنَا بِہَا مِنْ جَمِیْعِ السَّیِّئَاتِ وَتَرْفَعُنَا

بِہَااَعْلَی الدَّرَجَاتِ وَتُبَلِّغُنَا بِہَا اَقْصَی الْغَایَاتِ

مِنْ جَمِیْعِ الْخَیْرَاتِ فِی الْحَیَاۃِ وَبَعْدَ الْمَمَاتِ

 اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ

        شیخ مجدالدین فیروز آبادی صاحبِ قاموس نے شیخ حسن بن علی اسوانی کے حوالے سے بیان کیا کہ جو شخص یہ دُرُود پاک(دُرُود ِتُنَجِّینا) کسی بھی مشکل، آفت یا مصیبت میں ایک ہزارمرتبہ پڑھے اللّٰہ   تَعَالٰی اس مشکل کو آسان فرما دے گا اور اس کا مقصد پورا فرمادے گا۔ (مَطَالِعُ الْمُسَرَّات، ص۴۷۱)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن