دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aasan Nekiyan | آسان نیکیاں

book_icon
آسان نیکیاں

صَلَاۃً دَ ا ٓئِمَۃً بِدَوَامِ مُلْکِ اللّٰہِ

   

        حضرت احمدصاوِی علیہ رحمۃ اللّٰہ الھادی بعض بُزُرگوں سے نَقْل کرتے ہیں :  اس دُرُود شریف کوایک بارپڑھنے سے چھ لاکھ دُرُودشریف پڑھنے کاثواب حاصل ہوتا ہے۔

  (اَفْضَلُ الصَّلَوات عَلٰی سَیِّدِ السّادات، ص۱۴۹) 

(۵)  قُربِ مصطَفٰی

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍکَمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی لَہ ٗ

        ایک دن ایک شخص آیا توحضورِ اَنور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اسے اپنے اور صِدّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے درمیان بٹھا لیا۔ اس سے صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ م کو تَعَـــجُّبہواکہ یہ کون ذِی مرتبہ ہے !جب وہ چلا گیا تو سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا :  یہ جب مجھ پر دُرُود پاک پڑھتا ہے تو یوں پڑھتا ہے ۔  (اَلْقَوْلُ الْبَدِیْع، ص۱۲۵)

(۶)   سب سے افضل دُرُودِِ پاک

        حضرت عبد الرحمٰن بن ابی لیلٰیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں مجھے حضرت کعب بن عُجرہ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ملے کہنے لگے کیا تمہیں وہ تحفہ نہ دوں جو میں نے رسول اللّٰہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سے سنا ہے! میں نے کہا : کیوں نہیں ! آپ نے فرمایا کہ ہم نے رسول اللّٰہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سے عَرْض کی :  یارسول اللّٰہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  بیشک اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ  نے ہمیں ( آپ پر)سلام بھیجنا سکھا دیا لیکن ہم آپ پر اور اہل بیت پر دُرودکیسے بھیجیں تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرشاد فرمایا : یوں کہو!

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا

صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرٰھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرٰھِیْمَ اِ نَّکَ

حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ ط اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ

عَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرٰھِیْمَ

   وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرٰھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ 

(صحیح البخاری ، ج۲، ص۴۲۹، حدیث ۳۳۷۰)

        اعلیٰ حضرت اِمامِ اَہلسنّت حضرتِ علاّ مہ مولانا الحا ج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں :  سب دُرُودوں سے افضل دُرُود وہ ہے جو سب اَعمال سے افضل(عمل)یعنی نمازمیں مقررکیاگیاہے(یعنی دُرود ِابراہیمی)۔ (فتاوی رضویہ مُخَرَّجَہ، ج۶، ص۱۸۳)

(۷)   بخشِِش و مَغْفِرَت

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍکُلَّمَاذَ کَرَہُ الذَّاکِرُوْنَ وَصَلِّ

عَلٰی مُحَمَّدٍکُلَّمَاغَفَلَ عَنْ ذِکْرِہِ الْغَافِلُوْنَ

        کسی شخص نے حضرتِ سیِّدُنا امام شافِعی علیہ رحمۃ اللّٰہ الکافی کووفات کے بعد خواب میں دیکھااورحال دریافت کیا توآپ نے فرمایا : اللّٰہ عَزَّوَجَلَّنے اس دُرود پاک کی بَرَکت سے میری بخشش فرمادی۔ (اَفْضَلُ الصَّلَوات علیٰ سَیِّدِ السّادات، ص۸۱ ملخصًا)   

(۸)  مال میں خیروبرَکت

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُوْلِکَ وَعَلَی

الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ

        صاحب ِروحُ البیان فرماتے ہیں : جو شخص اِس دُرُود پاک کو پڑھے گا اس کا مال ودولت بڑھتارہے گا۔      (تَفْسِیْر رُوْحُ الْبَیَان، الاحزاب تحت الآیۃ : ۵۶، ج۷، ص۲۳۳)

(۹)  قُوَّتِ حافِظہ مضبوط ہو

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ

الْکَامِلِ وَعَلٰی اٰلِہٖ کَمَا لَانِھَایَۃَ لِکَمَالِکَ وَعَدَدَکَمَالِہٖ

        اگر کسی شخص کو نِسیان یعنی بھول جانے کی بیماری ہوتو وہ مغرب اورعشاء کے درمیان اس دُرودپاک کو کثرت سے پڑھے ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّحافظہ قَوِی ہوجائے گا۔

(اَفْضَلُ الصَّلَوات عَلٰی سَیِّدِ السّادات، ص۱۹۱، ۱۹۲ملتقطاً)

(۱۰)  دین ودُنیاکی نعمتیں حاصل کیجئے

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ  وَّعَلٰی

 اٰلِہٖ عَدَدَ اِنْعَامِ اللّٰہِ وَاِفْضَالِہٖ

        اِس دُرُود پاک کو پڑھنے سے دین ودنیا کی بے شمار نعمتیں حاصل ہوں گی۔(اَفْضَلُ الصَّلَوات عَلٰی سَیِّدِ السّادات، ص۱۵۱)   

(۱۱)  دُرُودِ شَفَاعَت

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن