دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aasan Nekiyan | آسان نیکیاں

book_icon
آسان نیکیاں

اور ہر مَدَنی ماہ کی 10تاریخ کے اندر اندر اپنے ذمّے دار کو جمع کروانے کا معمول بنا لیجئے اور ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتِماع میں اوّل تا آخِر شرکت کیجئے۔ ترغیب وتحریص کیلئے ایک ایمان افروز مَدَنی بہار پیش کی جاتی ہے چُنانچِہدعوتِ اِسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبُوعہ 505 صفْحات پرمشتمل کتاب(فیضانِ سنّت جلد دُوُم کے باب) ’’غیبت کی تباہ کاریاں ‘‘  صفْحہ 61 پر ہے : لطیف آباد حیدرآباد (بابُ الاسلام سندھ) کے ایک اسلامی بھائی نے کچھ اس طرح بتایا :  بعض لوگوں کی صحبت میں بیٹھنے کی بِنا پر میرا ذِہن خراب ہو گیا اور میں تین سال تک نیازشریف اور میلاد شریف وغیرہ پر گھر میں اِعتِراض کر تا رہا مجھے پہلے دُرُود شریف سے بَہُتشَغَف تھا (یعنی بے حد دلچسپی و رغبت تھی) مگر غَلَط صحبت کے سبب دُرُودِ پاک پڑھنے کا جذبہ ہی دم توڑ گیا۔ اِتِّفاق سے ایک با ر میں نے دُرُود شریف کی فضیلت پڑھی تو وہ جذبہ دوبارہ جاگا اور میں نے کثرت کے ساتھ دُرُودِ پاک پڑھنے کا معمول بنا لیا۔ ایک رات جب دُرُود شریف پڑھتے پڑھتے سو گیا تواَ لْحَمْدُللّٰہعَزَّوَجَلَّ!مجھے خواب میں سَبْز گنبد کا دیدار ہو گیا اور بے ساختہ میری زَبان سے اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلامُ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اللّٰہ جاری ہو گیا۔صبح جب اُٹھا تو میرے دل کے اندر ہل چل مچی ہوئی تھی، میں اِس سوچ میں پڑگیا کہ آخِر حق کا راستہ کون سا ہے؟ حُسنِ اتِّفاق سے دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول کا سنّتوں کی تربیت کا مَدَنی قافِلہ ہمارے گھر کی قریبی مسجِد میں آیا توکسی نے مجھے مَدَنی قافِلے میں سفر کی دعوت دی، میں چُونکہمُتَذَبْذِب  (Confused) تھا اِس لئے تلاشِ حق کے جذبے کے تحت مَدَنی قافِلے کا مسافِر بن گیا۔ میں نے سفید عمامہ باندھا تھا مگر سبز عمامے والے مَدَنی قافِلے والوں نے سفر کے دَوران مجھ پرنہ کسی قسم کی تنقیدکی نہ ہی طنز کیا بلکہ اَجنبِیَّت ہی محسوس نہ ہونے دی۔ امیرِ قافِلہ نے مَدَنی اِنعامات کا تعارُف کروایا اور اس کے مطابِق معمول رکھنے کا مشورہ دیا۔ میں نے مَدَنی اِنعامات کا بغورمُطالَعَہ کیا تو چونک اُٹھا کیوں کہ میں نے اتنے زبردست تربیتی مَدَنی پھول زندگی میں پہلی ہی بار پڑھے تھے۔ عاشقِانِ رسول کی صحبت اور مَدَنی اِنعامات کی بَرَکت سے مجھ پر ربِّ لَمْ یَزَل    عَزَّ وَجَلَّ  کا فَضْل ہوگیا۔ میں نے مَدَنی قافِلے کے تمام مسافِروں کو جمع کر کے اِعلان کیا کہ کل تک میں بدعقیدہ تھا آپ سب گواہ ہو جایئے کہ آج سے توبہ کرتا ہوں اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ رہنے کی نیّت کرتا ہوں ۔ اسلامی بھائیوں نے اِس پر فرحت و مَسَرَّت کا اظہار کیا۔دوسرے دن30 روپے کی نُکتی ( بَیسن کی مٹھائی جو موتی کے دانوں کی طرح بنی ہوتی ہے) منگوا کرمیں نے سرکارِ بغداد حُضُورِغوثِ اعظم شیخ عبد القادِر جِیلانی  قُدِّسَ سِرُّہُ الرَّبَّانِی کی نیاز دِلوائی اور اپنے ہاتھوں سے تقسیم کی ۔ میں 35 سال سے سانس کے مَرَض میں مبتَلا تھا ، کوئی رات بِغیر تکلیف کے نہ گزر تی تھی، نیز میری سیدھی داڑ ھ میں تکلیف تھی جس کے باعِث صحیح طرح کھا بھی نہیں سکتا تھا۔اَ لْحَمْدُللّٰہعَزَّوَجَلَّ! مَدَنی قافِلے  کی بَرَکت سے دورانِ سفر مجھے سانس کی کوئی تکلیف نہ ہوئی اورمیں سیدھی داڑھ سے بِغیر کسی تکلیف کے کھانا بھی کھا رہا ہوں ۔میرا دل گواہی دیتا ہے کہ عقائدِ اَہلسنّت حق ہیں اور میرا حُسنِ ظن ہے کہ دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   اوراس کے پیارے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی بارگاہ میں مقبول ہے ۔

چھائے گر شیطنَت ، تو کریں دیر مت     قافلے میں چلیں ، قافِلے میں چلو

صحبتِ بد میں پڑ، کر عقیدہ بگڑ         گر گیا ہو چلیں ، قافِلے میں چلو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

18 دُرُود وسلام اور ان کے فضائل

(۱)  شبِ جُمُعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِ نَامُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ  الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

        بُزُرگوں نے فرمایاہے کہ جو شخص ہر شبِ جمعہ (جمعہ اور جمعرات کی درمیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا موت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  اسے قبر میں اپنے رحمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں ۔

(اَفْضَلُ الصَّلَوات علیٰ سَیِّدِ السّادات، ص۱۵۱ملخصًا)

(۲)  تمام گناہ مُعَاف

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

حضرتِ سیِّدُنا اَنس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ تاجدارِمدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : جو شخص یہ دُرُود پاک پڑھے، اگر کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے اس کے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے ۔ (المرجع السابق، ص ۶۵)

(۳)  رحمت کے ستّر دروازے

صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ

          جویہ دُرُودِ پاک پڑھتا ہے تو اس پر رحمت کے 70 دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ۔ (اَلْقَوْلُ الْبَدِیْع، ص۲۷۷)

(۴)  چھ لاکھ دُرُودشریف کاثواب

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَدَدَ مَافِیْ  عِلْمِ اللّٰہِ

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن