30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قرآن کیوں نہیں پڑھتا! صحابہ کرام عَلَیْھِمُ الرِّضْوَان نے عَرْض کی : ’’آقا! کوئی شخص تِہائی قرآن کیسے پڑھ سکتا ہے؟‘‘ اِرشاد فرمایا : قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ(۱) تِہائی قرآن کے برابر ہے۔
( مسلم، کتاب صلاۃالمسافرین، ص۴۰۵، الحدیث : ۸۱۱)
حضرت ِ سَیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ سیِّدُ الْمُبَلِّغِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰـلَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرشاد فرمایا : اکٹھے ہو جاؤ کیونکہ ابھی میں تمہارے سامنے تِہائی قرآن پڑھوں گا۔ چنانچہ صحابہ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ممیں سے جنہیں جمع ہونا تھا وہاں جمع ہوگئے۔ پھر نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ تشریف لائے اور قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ(۱) (یعنی سورۂ اخلاص)پڑھی اور واپس تشریف لے گئے۔ ہم ایک دوسرے سے کہنے لگے : شاید آسمان سے کوئی خبر آئی ہے جس کی وجہ سے حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ واپس تشریف لے گئے ہیں ۔ جب آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ دوبارہ تشریف لائے تو فرمایا : میں نے تمہارے سامنے تِہائی قرآ ن پڑھنے کا کہاتھا تو سن لو کہ یہی سورت تِہائی قرآن کے برابر ہے۔
(مسلم، کتاب صلاۃ المسافرین۔۔۔الخ ، باب فضل قراء ۃ قل ھو اللّٰہ احد، ص۴۰۵، الحدیث : ۸۱۲)
امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ ’’مَدَنی اِنعامات‘‘ میں سے دو مَدَنی اِنعامات قراٰن پاک کی تلاوت کے بارے میں بھی ہیں ، چنانچہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ 30صفحات پر مشتمل رسالے ’’72 مَدَنی اِنعامات‘‘ کے صفحہ 8 پر مَدَنی اِنعام نمبر21 ہے : ’’کیا آج آپ نے کَنزُالاِیمانسے کم از کم تین آیات (مع تَرجَمَہ و تفسیر) تلاوت کرنے یا سُننے کی سعادت حاصل کی؟‘‘اور صفحہ 3پر مَدَنی اِنعام نمبر3ہے : ’’ کیا آج آپ نے نمازِ پنجگانہ کے بعد نیز سوتے وَقت کم از کم ایک ایک بارآیَۃُ الکُرسی، سورۃُ الِاخلاص اور تسبیح فاطمہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا پڑھی ؟نیز رات میں سورۃُ الملک پڑھ یا سن لی؟ ‘‘
فلموں سے ڈِراموں سے دے نفرت تُو الٰہی
بس شوق مجھے نعت و تلاوت کا خدا دے (وسائلِ بخشش ، ص۱۰۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۷) دُرودِ پاک پڑھنا
میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! حُصُولِ بَرَکت ، ترقیٔ معرفت اور حُضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی قُربت کے لیے دُرُود و سلام سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ اُٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے ، دن ہو یا رات ہمیں اپنے مُحسِن وغم گُسارآقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُود و سلام کے پُھول نِچھاور کرتے ہی رہنا چاہیے۔یقیناسرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُود وسلام بھیجنے کے بے شُمار فضائل و برکات ہیں جن کا اِحاطہ کرنا ممکن نہیں ، حصولِ ثواب کی نیت سے دُرودِ پاک کی ایک فضیلت عَرْض کرتا ہوں :
قیامت کی دہشتوں سے نَجات پانے کا نسخہ
سرکارمدینہ، راحتِ قلب وسینہ، صاحبِ معطَّرپسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ باقرینہ ہے : اے لوگو! بے شک بروزِ قیامت اسکی دَہشتوں اورحساب کتاب سے جلدنَجات پانے والا شخص وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر دنیا کے اندر بکثرت دُرُود شریف پڑھے ہوں گے ۔ (اَلْفِرْدَوْس بمأثور الْخَطّاب ج۲ص۴۷۱ حدیث ۸۲۱۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
عمر میں ایک مرتبہ دُرُودشریف پڑھنا فرض ہے
صَدرُالشَّریعہ، بَدرُالطَّریقہحضرتِ علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں : عُمر میں ایک مرتبہ دُرُودشریف پڑھنا فَرْض ہے اور جلسۂ ذِکْر میں دُرُودشریف پڑھنا واجِب خواہ خود نامِ اقدس لے یا دوسرے سے سنے۔ اگر ایک مجلس میں سو بار ذِکْر آئے تو ہر بار دُرُودشریف پڑھنا چاہئے۔اگرنامِ اَقدس لیا یا سنااور دُرُودشریف اُس وَقت نہ پڑھا تو کسی دوسرے وَقت میں اس کے بدلے کا پڑھ لے۔(بہارشریعت ج۱ حصہ۳ص۵۳۳ )
ہر دم مِری زباں پہ دُرُود و سلام ہو
میری فضول گوئی کی عادت نکالدو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
’’اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیِّدَ الْمُرْ سَلِیْنَ‘‘کے تیس حُرُوف کی نسبت سے دُرُود شریف کے30 مَدَنی پھول
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ419 صفحات پر مشتمل کتاب ’’مَدَنی پنج سورہ ‘‘کے صفحہ 165پرہے : (1)دُرُود شریف پڑھنے سے اللّٰہ تَعَالٰی کے حُکْم کی تعمیل ہوتی ہے(2)ایک مرتبہ دُرُود شریف پڑھنے والے پر دس رَحمتیں نازل ہوتی ہیں (3)اس کے دس دَرَجات بلند ہوتے ہیں (4)اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں (5)اس کے دس گناہ مٹائے جاتے ہیں (6)دُعا سے پہلے دُرُود شریف پڑھنا دُعا کی قَبُولِیَّت کا باعث ہے (7)دُرُود شریف پڑھنا نبی رَحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شفاعت کا سبب ہے (8)دُرُود شریف پڑھنا گناہوں کی بخشش کا باعث ہے(9) دُرُود شریف کے ذَرِیعے اللّٰہ تَعَالٰی بندے کے غموں کو دور کرتا ہے(10)دُرُودشریف پڑھنے کے باعث بندہ قِیامت کے دن رسولِ اَکْرَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا قُرب حاصل کرے گا(11)دُرُودشریف تنگ دَسْت کے لیے صَدَقہ کے قائم مَقَام ہے(12)دُرُودشریف قضائے حاجات کا ذَرِیعہ ہے (13)دُرُود شریف کی وجہ سے اس کے پڑھنے والے پراللّٰہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع