کھانے اور سونے کا جدول
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aaqa ka jadwal | آقا کا جدول

book_icon
آقا کا جدول

اِسی حال میں موت سرکار آئے[1]

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!      صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کھانے اور سونے کا جدول

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! سلامتی کے تین۳ اُصول ہیں: (1)  کم کھانا  (2)  کم بولنا  (3)  کم سونا۔اگر اِن پر عَمَل کرنا یعنی کم کھانا،کم بولنا اور کم سونا نصیب ہو جائے تو اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشِش کے لئے ہمیں وافِر وَقْت  مل جائے گا۔مثلاً پیٹ کا قُفْلِ مدینہ ہی نصیب ہو گیا تو کم بولنا اور کم سونا آسان ہو جائے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ۔ شَیْخِ طَرِیْقَت، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کتاب پیٹ کا قُفْلِ مدینہ لکھی تو ایسا قُفْلِ مدینہ لگایا کہ آپ کا وَزْن تقریباً ساڑھے بائیس کلو  (22.5 kg) کم ہو گیا۔

خدایا میں عمدہ غذائیں نہ کھاؤں              غَمِ مصطفےٰ میں بس آنسو بہاؤں[2]

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!      صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

نیند کتنی اور کب کی جائے؟  

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! جَدْوَل میں جہاں تک نیند کا تَعَلّق ہے تو ہمیں مَدَنی اِنْعَامَات پر عَمَل کرتے ہوئے رات کو بعدِ عشا 2 گھنٹے کے اندر اندر سو جانا چاہئے، یقیناً رات کا آرام دن کے مقابلے میں زیادہ صِحَّت بخش اور عَیْنِ فِطرَت کا تقاضا بھی ہے۔ چُنانچہ پارہ20، سورۃ القصص کی آیت 73 میں اِرشَاد ہوتا ہے:

وَ مِنْ رَّحْمَتِهٖ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ لِتَسْكُنُوْا فِیْهِ وَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ (۷۳)

ترجمۂ کنز الایمان:اور اس نے اپنی مِہْر  (رحمت)   سے تمہارے لئے رات اور دن بنائے کہ رات میں آرام کرو اور دن میں اُس کا فَضْل ڈھونڈو اور اِس لئے کہ تم حَق مانو۔

رات کا آرام دن کے مقابلے میں زیادہ بہترہے، بہرحال دن اور رات میں کم از کم چھ۶ سے آٹھ۸ گھنٹے نیند کریں تاکہ بہتر انداز سے دین و دنیا کے کام کر سکیں۔ نیند پر کنٹرول  (Control) سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تَـھَجُّد اور صدائے مدینہ کے عِلاوہ با جَمَاعَت نَمازِ فَجْر کی سَعَادَت بھی نصیب ہو گی۔

چند بزرگانِ دین کی حیاتِ طیبہ کے جَدْوَل

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آئیے ! دیکھتے ہیں کہ ہمارے بزرگانِ دین عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِالْمُبِین نے کس طرح اپنے روز مرّہ کے معمولات کو سر اَنْجَام دینے کے لیے کیا جَدْوَل بنا رکھا تھا؟

امامِ اعظم ابو حنیفہ کا جَدْوَل

حضرت سَیِّدُنا مِسْعَر بِن کِدام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:میں اِمامِ اَعْظَم ابو حنیفہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  (مُتَـوَفّٰی ۲ شعبان المعظم ۱۵۰ ھ)  کی مَسْجِد میں حاضِر ہوا، دیکھا کہ نمازِ فَجْر ادا کرنے کے بعد آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ لوگوں کو سارا دِن عِلْمِ دین پڑھاتے رہتے، اِس دوران صِرف نَمازوں کے وَقفے ہوئے۔ بعد نَمازِ عشا آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اپنی دولت سَرا  (یعنی مکانِ عالیشان)  پر تشریف لے گئے۔ تھوڑی ہی دیر کے بعد سادہ لِباس میں مَلْبُوس خوب عِطْر لگا کر فَضائیں مہکاتے، اپنا نورانی چہرہ چمکاتے ہوئے پھر آکر مَسْجِد کے کونے میں نَوَافِل میں مَشْغُول ہو گئے یہاں تک کہ صُبْحِ صادِق ہو گئی،اب درِ دولت (یعنی مکانِ عالیشان)  پر تشریف لے گئے اور لِباس تبدیل کرکے واپس آئے اور نَمازِ فَجْر با جَمَاعَت ادا کرنے کے بعد گزَشْتَہ کل کی طرح عشا تک سلسلۂ دَرْس و تدریس جاری رہا۔میں نے سوچا آپ بَہُت تھک گئے ہوں گے، آج رات تو ضَرور آرام فرمائیں گے، مگر دوسری رات بھی وُہی مَعْمُول رہا۔ پھر تیسرا دن اور رات بھی اِسی طرح گزرا۔ میں بے حد مُتَاَثِّر ہوا اور فیصلہ کرلیا کہ عمر بھر ان کی خِدْمَت میں رہوں گا۔ چُنانچِہ میں نے ان کی مَسْجِد ہی میں مُسْتَقِل قِیام اِخْتِیار کر لیا اور اس مدّتِ قِیام میں امامِ اَعْظَم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو دن میں کبھی بے روزہ  اور رات کو کبھی عِبَادَت و نَوَافِل سے غافِل نہ دیکھا۔ البتہ! ظہر سے قَبْل آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ تھوڑا سا آرام فرما لیا کرتے تھے۔ [3]اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی اُن پر رَحْمَت ہو اور ان کے صَدْقے ہماری بے حِساب مَغْفِرَت ہو۔

 



[1]      وسائلِ بخشش (مُرمّم) ، ص۴۹۸

[2]     فیضانِ سنت، پیٹ کا قفل مدینہ، ص۷۷۶

[3]      اَخْبارُ ابی حَنیفه، ذكر ماروی فی تھجد بالیل ...الخ، ص۵۳ مفھومًا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن