30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
1) دعوتِ اسلامی کے جملہ دِینی کاموں کے لیے ملنے والا چندہ(Donation) متعلقہ فنانس آفس میں ہی جمع کروایا جائے گا اور اس کی رسید بھی لازمی بنوائی جائے۔
2) مسجد کی رسید بک کا مکمل ریکارڈ رکھنا مسجد انتظامیہ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
3) مسجد کے یوٹیلٹی بلز (بجلی/گیس/پانی وغیرہ ) بر وقت جمع کروانا مسجد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔بل لیٹ جمع ہونے کی صورت میں جرمانہ مسجد کے چندے سے ادا نہیں کیا جائے گا۔ نوٹ:۔اِدارے کی طرف سے بل (Bill)دیر سے ملنے /بالکل نہ ملنے کی صورت میں متوقع تاریخ کے مطابق اِدارے کی ویب سائٹ سے (Bill)حاصل کر کے بر وقت جمع کروا دیا جائے تاکہ جرمانے سے بچا جا سکے۔
4) مسجد کے عملے (امام و خطیب،موذن،خادم وغیرہ)کی تنخواہ (Salary) عیسوی ماہ کی 5 تاریخ تک مسجد انتظامیہ ادا کرے۔ شعبہ امام مساجد کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار کی طرف سے سیلری شیٹ ملنے کے بعد سیلری ادا کی جائے۔
5) روٹین کی مرمت (سپیکر ،واٹر پمپ وغیرہ) کے اخراجات مسجد انتظامیہ آپس کی مشاورت سے کرے گی جبکہ روٹین سے ہٹ کر یا کوئی بھی نیا خرچہ شعبہ امام مساجد کی تحریری اپروول کے بغیر نہیں کیا جائے گا۔
6) مسجد انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ امام مساجد دارالافتاء اہلسنت کی شرعی رہنمائی اور طے شدہ طریقۂ کار کے مطابق ہی مسجد عملے کے اجیر کا اجارہ ختم کر سکتے ہیں، اپنی مرضی سے کسی بھی اجیر کو فارغ نہیں کیا جا سکتا۔
نیا اجیر رکھنے کیلئے بھی مسجد انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ امام مساجد کی مشاورت سے اُس کی اہلیت کے مطابق پراسس کرنے کے بعد ہی اِجارہ کیا جائے گا،مثلاً( اِمام /نائب اِمام
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع