30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
امامت کے فضائل
پیارے اسلامی بھائیو! آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ مساجد کی تعمیر و ترقی، آباد کاری اور امامت اللہ پاک کے پیارے انبیائے کرام، محبوبِ کریم صلی اللہ علیہ و اٰلہٖ وسلم ،صحابہ و تابعین اور ہمارے اسلاف کا معمول رہا ہے آئیے! ترغیب کے لئے امامت کی فضیلت پر مشتمل چار احادیثِ مبارکہ ملاحظہ کیجئے:
(1)...تین طرح کے لوگ قیامَت کے دن سیاہ کستوری کے ٹیلوں پر ہوں گے انہیں حِساب کا خوف ہو گا نہ ہی کوئی گھبراہٹ یہاں تک کہ لوگوں کا حِساب ہو جائے۔ ان میں سے ایک وہ امام ہے جو لوگوں کو نماز پڑھائے جبکہ لوگ اس سے خوش ہوں۔ (1)
(2)... جس نے مسجد میں سات سال(ثواب کی نیت سے)نَماز کی اِمامت کرائی اس کے لئے بلا حساب جنت واجِب ہو جاتی ہے۔(2)
(3)... جو کسی قوم کی اِمامت کرے وہ اللہ پاک سے ڈرے اور اس بات کو پیشں ِنظر رکھے کہ وہ ضامِن ہے اور مقتدیوں کی نَماز کے بارے میں اس سے سوال کیا جائے گا۔اگر اس نے اچھی طرح نَماز پڑھائی تو اس کوان سب کے ثواب کے برابر ثواب ہو گا جو اس کے پیچھے نَماز پڑھنے والے ہیں اور ان کے اجر میں بھی کوئی کمی نہ ہو گی۔ (3)
(4)... دعائے مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و اٰلہٖ وسلم : اِمام ضامِن اور مُؤَذِّن امین ہے،اے اللہ ! اماموں کی رہنمائی فرما اور مؤذِّنوں کی مغفرت فرما۔(4)
(1)...شعب الایمان، باب فی تعظیم القرآن، فصل فی ادمان تلاوتہ،2/348،حدیث:2002، دار الکتب العلمیہ بیروت
(2)...قوت القلوب، الفصل الثالث والاربعون فی حکم وصف الامام والمأموم،2/356، دار الکتب العلمیہ بیروت
(3)...معجم اوسط،5/403،حديث:7755، دار الفکر عمان
(4)...ابوداود،کتا ب الصلاة،باب مایجب علی المؤذن ...الخ،ص97،حدیث:517
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع