30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نمازی اور اعتکاف کرنے والے بھی خیال رکھیں
نماز ی حضرات اوراعتکاف کرنے والوں کے بعض استعمالات ایسے ہیں جو مسجد کی اشیاء کو استعمال کرنے کے اعتبار سے معروف نہیں، ایسے استعمالات کی شرعاًان کو بھی اجازت نہیں ہو گی وہ استعمالات یہ ہیں:مسجد کی گیس پر کھانا پکانا۔کپڑے استری کرنا۔ذاتی لیپ ٹاپ مسجد کی بجلی سے چارج کرنا۔مسجد میں سوتے ہوئے مسجد کے ائیر کنڈیشنز چلانایا سردیوں میں سونے کے لئے ہیٹر چلانا۔
مسجد کے پانی کا استعمال
مسجدکی موٹر اور ٹینکی کا پانی صر ف وضو اور استنجا اور ضرورتاً غسل کے لیے ہوتاہے اور بعض مساجد میں پانی کے کولر بھی رکھے ہوتے ہیں اس سے نماز ی پانی پی سکتے ہیں، مسجد سے ضرورت کے لیے صرف معمولی (تھوڑی مقدار میں)پانی لے جانے کی ہی اجازت ہے۔ زیادہ مقدار میں یا جگ بھر کر نہیں لے جا سکتے۔
نماز یوں اور اہلِ محلّہ کیلئے مسجد میں پانی کا پلانٹ لگا نا
بعض مساجد کے اندر یا باہر کھاری پانی کو میٹھا بنانے کے لیے یا منرل Mineral بنانے کے لیے واٹر پلانٹ لگا دیا جاتاہے اس سے محلہ کے لوگ اپنی مرضی کے مطابق پانی بھر کر لے جاتے ہیں بعض جگہ پانی کا ایک نل مسجد کی دیوار پر باہر کی طرف لگا دیا جاتاہے پانی تو مسجد کی ٹینکی سے آتاہے البتہ اہل محلہ کی طرف سے اس نل سے جب چاہے پانی کی بوتل وبالٹی وغیرہ بھر کر لے جانے کا سلسلہ ہوتاہے۔یہ بھی جائز نہیں ہے۔
مسجد کے پانی سے غسل کرنا ، کپڑے دھونا
بعض گاؤں، دیہات وغیرہ میں جمعہ والے دن لوگ مسجد میں ہی آکر غسل کرتے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع