my page 68
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aao Masjidein Abad Karein | آؤ مسجدیں آباد کریں

book_icon
آؤ مسجدیں آباد کریں
            
تسبیحات، مسواک، عطریات اور کتب و رسائل فروخت کرنے کا سلسلہ ہوتا ہے۔گیٹ کے اندر کا حصہ فنائے مسجد ہوتاہے عینِ مسجد میں اور فنائے مسجد میں کہیں پر بھی اس طرح کے اسٹال لگا کرخرید و فروخت کرنا جائز نہیں ہے ہاں رمضانُ المبارک کے آخری عشرے کا سنتِ اعتکاف کرنے والاجبکہ یہ فنائے مسجد میں ہو اور بیچنے والا فنائے مسجد سے باہر(خارجِ مسجد جگہ پر) کھڑا ہو تومعتکف صرف اپنی حاجت اور ضرورت کے مطابق خرید سکتا ہے سنتِ اعتکاف کے علاوہ عام دنوں میں دونوں کا خارجِ مسجد ہونا ضروری ہے۔

7.. مسجد کی بجلی،گیس کا استعمال

مسجد کے لیے لگائے گئے بجلی کے میڑ اور گیس کے میڑ میں بجلی اور گیس وقف کی بجلی اور گیس کہلائے گی ۔اس کو مسجد کے کاموں کے علاوہ استعمال کرنا جائز نہیں ہے عموماً دیکھنے میں یہ آتا ہے کہ پڑوسی وغیرہ جن کو بجلی/گیس کی اپنے گھر کے لیے ضرورت ہوتی ہے وہ مسجد سے تار یا گیس کا پائپ لگا کر اپنے گھر استعمال کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بجلی ، گیس کا مکمل بل مسجد کا بھی ہم ہی ادا کردیں گے اس طرح بل ادا کر دینے سے بھی ان کا استعمال کرنا جائز نہیں ہو گا لہذا اگر کہیں ایسا ہوا ہے تو اس کو فوراً ختم کر دیجئے اور اللہ پاک کی بارگاہ میں توبہ بھی کیجئے۔ اس کے بارے میں دارُالاِفتاء اہلسنت سے کئے گئے سوال کا جواب پیشِ خدمت ہے۔ مسجد کی بجلی وجگہ کو غیرِ محل میں استعمال کرنا اور مسجد کی چھوٹی سے چھوٹی چیز کو اس کے مَصرَف (استعمال کی جگہ) کے علاوہ میں استعمال کرنا ناجائز وحرام ہے۔ ہاں البتہ مسجد کی حدود میں فنائے مسجد یا خارجِ مسجد میں صرف امام/مؤذن /مسجد کے خادم کی فیملی رہائش یا حجرۂ مسجد میں بجلی/گیس کی لائن دی جاسکتی ہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن