30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اپنے شہر یا کم از کم اپنی اپنی مساجد میں اس سنّت کو زندہ کریں اور سَو سَو شہیدوں کا ثواب لیں اور اس پر یہ اعتراض نہیں ہو سکتا کہ کیا تم سے پہلے عالِم نہ تھے یوں ہو تو کوئی سنّت زندہ ہی نہ کرسکے، امیرُالمومنین عمر بن عبد العزیز رضی اللہ عنہ نے کتنی سنتیں زندہ فرمائیں اس پر ان کی مدح ہُوئی۔مسلمان بھائیو! یہ دین ہے کوئی دنیوی جھگڑا نہیں، دیکھ لوکہ تمہارے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سنت کیا ہے، تمہاری مذہبی کتابوں میں کیا لکھا ہے۔حضرات علمائے اہلسنّت سے معروض:حضرات!اِحیائے سنت آپ کا کام ہے اس کا خیال نہ فرمائیے کہ آپ کے ایک چھوٹے نے اسے شروع کیا وہ بھی آپ ہی کا کرنا ہے،آپ کے رب کا حکم ہے:
وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى (پ 6، المآئدۃ:2)
ترجمۂ کنز الایمان:اور نیکی اور پرہیز گاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو۔
صلُّوا علیٰ الحبیب ! صلی اللہ ُ علیٰ محمد
اذان دینے و امامت کرنے سے گُزَشتہ گناہ مُعاف
حضرتِ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اِمامُ المُرسَلین، خاتمُ المَعْصُومِین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: جس نے پانچوں نَمازوں کی اذان ایمان کی بِنا پر بہ نیّتِ ثواب کہی اس کے جو گناہ پہلے ہوئے ہیں مُعاف ہوجائیں گے اور جو ایمان کی بنا پر ثواب کیلئے اپنے ساتھیوں کی پانچ نَمازوں میں امامت کرے اسکے گناہ جو پہلے ہوئے ہیں مُعاف کر دئیے جائیں گے۔(1)
4..مسجد میں اعلان
اذان کا معنی ہے اعلان کرنا جیسا کہ اوپر بیان کیا جا چکا جب اذان جیسا خوبصورت و
(1)...سنن کبری للبیہقی، کتاب الصلاۃ، باب الترغیب فی الاذان، 1/809، حدیث:2039، دار الجنان بیروت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع