30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
محراب ِمسجد میں اذان نہ دیجئے
محراب عینِ مسجد میں شامِل ہوتا ہے۔محرابِ مسجد میں اذان دینا مکروہ وممنوع ہے کہ محراب، مسجد کا حصہ ہے اور مسجد میں اذان دینے کا یہی حکم ہے۔
جمعہ کی اذانِ ثانی بھی عینِ مسجد سے باہر دیجئے
جمعہ کی اذانِ ثانی عینِ مسجد سے باہر دروازے یا فنائے مسجد میں امام کے سامنے دینا سنت ہے۔ لہذا جمعہ کی اذانِ ثانی امام کے سامنے عینِ مسجد سے باہر فنائے مسجد، سیڑھی یا مین گیٹ پر دی جائے۔ اگر مذکورہ صورتوں میں مشکل پیش آتی ہو تو محراب کے ساتھ متصل اذان کے کمرے میں ہی اسپیکر پر اذان دی جا سکتی ہے۔
مردہ سنت کو زندہ کیجئے
اذان مسجد سے باہر دینے کی سنت کو زندہ کرنے کے حوالے سے تربیت اور ترغیب دلاتے ہوئے اعلیٰ حضرت فتاویٰ رضویہ جلد28 صفحہ 62پر اِرشاد فرماتے ہیں: اے سردارانِ امت، علمائے اہلسنت، اللہ پاک نے آپ لوگوں کو اِحیا ئے سنت کے لیے تیار کر رکھا ہے اور آپ کے رسولِ گرامی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے متعدد حدیثو ں میں آپ کو اس کی دعوت دی ہے اس پر 100 شہیدوں کے اجر اور دارِ آخر ت میں اپنی ہم نشینی کا وعدہ فرما یا ہے۔
مُردہ سنت کو زندہ کرنے پر تمام عمل کرنے والوں کا ثواب
حضر ت عَمَر و بِنْ عَوْ ف رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ حضور سرورِ کونین، مالِکِ دارین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے میر ی کسی مُر دہ سنت کو زند ہ کیا اسے تمام عمل کر نے والوں کے اجر کے بر ابر اجر ملے گا اور ان ( عمل کرنے والوں) کے اجر میں کچھ کمی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع