30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
1 ..بصرہ کے امام مسجد
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ امیرُ المؤمنین حضرتِ عمر رضی اللہ عنہ نے بصرہ کا امیر بنا کر بھیجا ۔(1)حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بصرہ کی مسجد کو اپنی سرگرمیوں کا مرکز بنایا اور اپنے وقت کا ایک بڑا حصہ علم کی محفلوں کے لیے خاص کردیا، صرف اسے ہی کافی نہ سمجھا بلکہ کوئی لمحہ ایسا نہ گزرتا جسے آپ تعلیم، تدریس اور لوگوں کو تبلیغ کرنے میں استعمال نہ کرتے ہوں،آپ مسجد کے امام تھے جب سلام پھیر کر نماز سے فارغ ہوتے تو لوگوں کی طرف منہ کرلیتے اور انہیں مسائل سکھاتے اور قرآن پاک پڑھنے کا طریقہ بتاتے۔(2)
2.. جامع مسجد دمشق کے امام
ایک بار حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ نے امیرُ المومنین حضرتِ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے شام جانے کی اجازت طلب کی تو آپ نے انکار کر دیا، پھر اس شرط پر جانے کی اجازت دی کہ وہاں کے گورنر بن جائیں مگر حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ نے گورنر بننا قبول نہ فرمایا اور عرض کی:”میں شام اس لئے جانا چاہتا ہوں تا کہ وہاں کے لوگوں کو اللہ پاک کے مَحبوب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سنتیں سکھاؤں اور انہیں سنت کے مطابق نماز پڑھاؤں۔“ حضرتِ عمر رضی اللہ عنہ انکار نہ فرما سکے اور آخر کار انہیں جانے کی اجازت عطا فرما دی۔ حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ دمشق کی جامع مسجد کے امام تھے آپ رضی اللہ عنہ کا اس مسجد میں علمِ دِین سیکھنے کا بہت بڑا حلقہ لگتا تھا جس میں کم وبیش 1600 لوگ حاضر ہوتے تھے۔(3)
(1)...سیر اعلام النبلا،رقم178،ابو موسیٰ اشعری،4/45، مؤسسۃ الرسالہ بیروت
(2)...سیر اعلام النبلا،رقم178،ابو موسیٰ اشعری،4/50
(3)...تاریخ ابن عساکر، رقم5463، عویمر بن زید بن قیس، 47/136، بتغیرٍ قلیل، دارالفکر بیروت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع