my page 35
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aao Masjidein Abad Karein | آؤ مسجدیں آباد کریں

book_icon
آؤ مسجدیں آباد کریں
            
طویل قراءت کے سبب بڑی عمر کے افراد تشویش میں آ جاتے ہیں۔ نمازِ تروایح کی حفاظت کی فِکر کیجئے:تفسیر صراط الجنان میں ہے:فی زمانہ حُفّاظ کا تو جو حال ہو چکا ہے وہ تو ایک طرف عوام اور مَساجِد کی اِنتظامیہ کا حال یہ ہو چکا ہے کہ تراویح کے لئے اُس حافظ کو منتخب کرتے ہیں جو قرآنِ پاک تیزی سے پڑھے اور جتنا جلدی ہو سکے تراویح ختم ہو جائے اور اُس امام کے پیچھے تراویح پڑھنے سے جو تجوید کے مُطابق قرآن پڑھتا ہے ا س لئے دُور بھاگتے ہیں کہ یہ دیر میں تراویح ختم کرے گا اور بعض جگہ تو یوں ہوتا ہے کہ تراویح پڑھانے والے کو مسجد اِنتظامیہ کی طرف سے ٹائم بتا دیا جاتا ہے کہ اتنے منٹ میں آپ کو تراویح ختم کرنی ہے اور اگر اس وقت سے 5 منٹ بھی لیٹ ہو جائے تو حافظ صاحب کوسُنا دیا جاتا ہے کہ حضرت آج آپ نے اتنے منٹ لیٹ کر دی آئندہ خیال رکھئے گا۔اے کاش کہ مسلمان اپنے وقت کا خیال کرنے کی بجائے اپنی نماز کی حفاظت کی فِکر کریں ۔ اللہ پاک مسلمانوں کو ہدایت عطا فرمائے۔آمین۔(1) حافظ صاحب اور سامِع صاحب کا اجارہ ”عرف کے مطابق “ بہتر سے بہتر ہو اور وہ اجرت بآسانی انہیں پیش کی جاسکے۔مشاہرہ کی رقم بر وقت جمع کرنے کے لیے مخیر حضرات یکم رمضان المبارک سے ہی کوشش شروع کر دیجئے تاکہ 27 تاریخ ختم قرآن پاک سے قبل (پہلے)مکمل مشاہرہ (تنخواہ) کی رقم جمع ہو جائے۔ آپ کی سہولت کے لیے حافظ اور سامِع کا تحریری ایگریمنٹ یعنی اجارہ شرائط فارم حاضر ہے اور آپ سے التجاء ہے اس کے مطابق ہی اجارہ کیجئے تاکہ شرعی خرابیوں سے بچ سکیں۔
(1)...تفسیرصراط الجنان، پ29، المزمل، تحت الآیۃ:4، 10/415

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن