30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صورت میں دَرْسِ حدیث دینے کا شرف حاصل کیجئے۔
_.. بیان وغیرہ میں اپنے لیے عاجزی کے الفاظ کہتے وَقْت دل پر غور کرلیجئے اگر اُس وَقْت قلب عاجزی سے خالی ہو تو عجز و اِنکسار کے الفاظ سے آپ خود کو جھوٹ اور ریا کاری کے گناہ سے کس طرح بچا سکیں گے؟ منافقت بھی ہو سکتی ہے کہ دل میں کچھ اور زبان پر کچھ ۔۔۔
+.. دَرْس و بیان سے قبل تیاری کی عادت بنائیے کہ بغیر تیاری کے درس و بیان کے دوران رکاوٹیں آتی ہیں۔ بعض اوقات کوئی تحریر حاضِرین کے سامنے بیان کرنے والی نہیں ہوتی، لہذا درس و بیان سے پہلے ایک نظر دیکھ لینے سے خود بھی آسانی ہوتی ہے اور درس و بیان بھی آسان ہوجاتا ہے۔
~.. دیگر اسلامی کتابوں کے ساتھ ساتھ” حُسّامُ الحرمین، اِحیاءُ العلوم ،منہاجُ العابِدین“ وغیرہ بھی مطالعے میں رکھئے۔
a.. روزانہ فیضانِ سنّت کا درس دینے یا سُننے کی سعادت حاصل کیجئے۔
b.. آپ کی مسجد میں ہفتہ وار علاقائی دورہ ضرور ہونا چاہیے اس میں آپ خود بھی شریک ہوں، پھر دیکھئے آپ کی مسجد میں سنتوں کی کیسی بہاریں آتی ہیں۔ اس میں امام کچھ بھی نہ کرے صرف ساتھ چلتا رہے تب بھی بہت اچھا اثر پڑتا ہے۔ اگر امام صاحب لوگوں سے کہہ دیں گے کہ ہم آپ کو لینے آئے ہیں تو لوگوں کو شاید انکار کرتے ہوئے جھجک زیادہ ہو گی۔علاقائی دورے میں بڑا فائدہ ہے کہ ثواب کا کام ہے، اپنی جھجک بھی اڑتی ہے، عاجزی بھی پیدا ہو گی۔
c.. ہر ماہ کم از کم تین دن سنتیں سیکھنے سِکھانے کے لئے مدنی قافلے میں سفر کو اپنا معمول بنائیے، ان شاء اللہ الکریم اس کی برکتیں خود ہی دیکھ لیں گے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع