my page 2
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aao Masjidein Abad Karein | آؤ مسجدیں آباد کریں

book_icon
آؤ مسجدیں آباد کریں
            
ایک اور حدیث پاک میں ہے کہ ”مساجد اللہ پاک کے نزدیک سب سے محبوب جگہیں ہیں“ (1) اور کیوں نہ ہوں کہ مساجد ہی مسلمانوں کی تعلیمی و اخلاقی، معاشرتی و اصلاحی اور دِینی و دُنیَوی تربیت کے مراکز ہیں۔ جہالت کی تاریکیوں میں اسلام ہی ہدایت کا نور ہے اور مساجد ایسے چراغ ہیں جو اس نور کو اپنی کرنوں سے معاشرے کے ہر ہر فرد اور گوشے گوشے تک پہنچاتے ہیں۔ مساجد کی حیثیت اسلامی معاشرے میں دل کی ہے، جہاں سے علم و ہدایت کا نور معاشرے کی رگوں میں دوڑتا ہے، مسجد معاشرے میں اسلام کے زندہ ہونے کی علامت ہے۔ اور مساجد کی تعمیر و ترقی اور آباد کاری ایمان والوں کی صفت ہے جیسا کہ قرآن کریم کی سورۂ توبہ کی آیت نمبر 18 میں اللہ پاک کا ارشاد گرامی ہے کہ: اِنَّمَا يَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَ اَقَامَ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَى الزَّكٰوةَ ترجمۂ کنز العرفان: اللہ کی مسجدوں کو وہی آباد کرتے ہیں جو اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان لاتے ہیں اور اللہ کے سوا کسی نے نہیں ڈرتے۔ اس آیت کی تفسیر میں مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: خیال رہے کہ مسجد آباد کرنے کی 11صورتیں ہیں 1 مسجد تعمیر کرنا، 2اس میں اضافہ کرنا، 3 اسے وسیع کرنا، 4اس کی مرمت کرنا، 5اس میں چٹائیاں، فرش و فروش بچھانا، 6اس کی قلعی چونا کرنا، 7اس میں روشنی و زینت کرنا، 8اس میں نماز و تِلاوتِ قرآن کرنا، 9 اس میں دِینی مدرسہ قائم کرنا، 0 وہاں داخل ہونا، وہاں اکثر آنا جانا رہنا، Aوہاں اذان و تکبیر کہنا، امامت کرنا۔ (2)
(1)...مسلم، کتاب المساجد ... الخ ، باب فضل الجلوس فی المسجد،ص243، حدیث:671، دار الکتب العلميہ بيروت (2)...تفسیرنعیمی، پ10، التوبہ، تحت الآیۃ: 10،18 /201، نعیمی کتب خانہ گجرات

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن