30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حقیقی دردِ دِین رکھنے والا امام
موجودہ دور میں اس کی عظیم مثال اور یادگارِ اسلاف ایک ایسی شخصیت ہیں جن کو اللہ پاک نے بچپن سے ہی دِین کا یہ درد عطا فرمایا :”خود نمازیں پڑھنی ہیں اور دوسرے مسلمانوں کو نمازی بنانا ہے، رمضانُ المبارک کے روزے رکھنے ہیں اور دوسروں کو روزہ دار بنانا ہے۔“ہر ہر لمحے اُمت کی اصلاح کا درد بڑھتا ہی رہا بالآخر اس ہستی نے اپنی اس سوچ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک تنظیم بنام”انجمن اصلاحِ عقائد“ کی بنیاد رکھی جس کے ذریعے عوامِ اہلِ سنت کی نظریاتی اور فکری سوچ کو اسلام و سنیت کے پاکیزہ پلیٹ فارم پر جمع کرنے کیلئے کوشش جاری رکھی۔ وہ عظیم ہستی شیخِ طریقت، امیرِ اہل سنت، بانئ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری صاحب دامت برکاتہم العالیہ ہیں، آپ اُمتِ مسلمہ کو نیکی کی دعوت پیش کرتے رہے اور معاشرے کے بگڑے ہوئے افراد شریعت مطہرہ کے پاکیزہ دامن میں پناہ لے کر سنتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر عمل پیرا ہوتے رہے یہاں تک کہ شہرِ کراچی میں کاغذی بازار ”نور مسجد“ میں آپ نے باقاعدہ اِمامت شروع کردی اور تقریباً 10 سال اِمامت کے فرائض سر انجام دیئے، اِمامت کے ساتھ ساتھ اِصلاحِ اُمت کا کام بھی جاری تھا کہ اسی دوران رَئِیسُ التحریر حضرت علامہ مولانا ارشدُ القادری صاحب، مبلغِ اسلام علامہ شاہ احمد نورانی صاحب، مفتئ اعظم پاکستان، مفتی وقارالدین صاحب، شہزادۂ صدر الشریعہ، مفتی عبدُالمصطفی ازہری صاحب اور دیگر اکابرینِ اُمت رحمۃُ اللہ علیہم نے آپ کو عالمی سطح پر اسلام و سنیت کا کام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کا پلیٹ فارم Platformعطا فرمایا، امیر اہلسنت فرماتے ہیں کہ ”ہم بچپن سے ہی ایک دوسرے کو نماز کی دعوت دے کر مسجد میں لے جاتے تھے، نماز روزے سے بچپن سے ہی بہت پیار
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع