30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِيِّيْنَ
اَمَّا بَعۡدُ فَاَعُوۡذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیۡطٰنِ الرَّجِیۡمِ بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
آؤ مسجدیں آباد کریں
درود شریف کی فضیلت
حضرت محمد بن قاسِم رضی اللہ عنہ سے رِوایت ہے کہ نبیوں کے سلطان، محبوب ِرحمٰن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ مبارک ہے :’’ لِکُلِّ شَیْءٍطَہَارَۃٌ وَغُسْلٌ ہر چیز کی صفائی ستھرائی کا کوئی نہ کوئی ذریعہ ہوتاہے وَ طَہَارَۃُ قُلُوْبِ الْمُؤمِنِیْنَ مِنَ الصَّدَءِ،اَلصَّلَاۃُ عَلَیَّ اور مومنوں کے دِلوں سے زنگ کی صفائی کا ذریعہ مجھ پر دُرُود پڑھنا ہے ۔‘‘ (1)
ہے کرم ہی کرم کہ سنتے ہیں آپ خوش ہو کہ بار بار درود
صَلُّوا عَلَی الحبیب! صلی اللہ ُ عَلیٰ محمد
اللہ پاک کا محبوب گھر
مساجد مسلمانوں کی عبادت گاہ، شیطان سے حفاظت کے قلعے اور روئے زمین پر اللہ پاک کی خاص نظرِ رحمت کے مراکز ہیں جیسا کہ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ و اٰلہٖ وسلم کا پیارا فرمان ہے: ”جب بندہ اپنے گھر سے مسجد کیلئے نماز اور ذِکر کے ارادے سے نکلتا ہے تو مسجد میں ٹھہرے رہنے تک اللہ پاک اس کی طرف یوں نظر فرماتا ہے جیسے کسی گمشدہ ( گم جانے والے )بندے کے گھر واپس آنے پر اس کے گھر والے اسے (خوشی سے)دیکھ رہے ہوتے ہیں۔“(2)
(1)...القول البدیع ،الباب الثانی فی ثواب الصلاۃ والسلام علی رسول اللہ ،ص281، دار الکتاب العربی
(2)...جامع صغیر،ص482، حدیث:7880، دار الکتب العلمیہ بیروت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع