دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aankhoon Se Ansoon Na Niklain To Kia Krain | آنکھوں سے آنسونہ نکلیں تو کیا کریں ؟

book_icon
آنکھوں سے آنسونہ نکلیں تو کیا کریں ؟

جواب: اگر اُس مىں بدبُو نہ ہو اور کسی کو نقصان بھی نہ پہنچاتا ہو تو اِستِعمال کرسکتے ہیں۔ ([1])

محفلِ نعت میں چپّل چوری ہوجائے تو…

سُوال: اگر محفلِ نعت مىں چپَّل چورى ہوجائے تو کىا کسی کی چپَّل پہن کر جاسکتے ہىں؟ (SMS کے ذرىعے سُوال)

جواب: جی نہیں! چاہے محفلِ نعت میں ایسا ہو ، مسجد میں ایسا ہو یا ولیمے کی دعوت میں ایسا ہو ، دوسرے کی چپَّل پہن کر نہیں جاسکتے۔ ایسی صُورَتِ حال میں صبر کىاجائے۔

کیا بغیر اِجازت چیز استعمال کرنا بھی چوری ہے؟

سُوال: کسى کى چىز بغىر اِجازت  اِستعمال کرنا بھى چورى ہے؟ (UK کے شہر مانچسٹر سے سُوال)

جواب: یہ چورى کى تعرىف مىں نہىں آئے گا۔ چورى اِسے کہتے ہىں کہ ’’کسى نے اپنا مال بحفاظت رکّھا ہو اور اُس مال  کو کوئی چُھپ کر ناحق لے لے۔ ‘‘([2]) اگر کسى کى چىز اِستعمال کی اور چىز ایسی ہے جو سب اِستعمال کرتے ہىں ، کوئی منع نہىں کرتا جیسے بعض لوگ اپنے مکان کے باہر چبوترا بنالیتے ہىں ، اِسی طرح بعض لوگ  دَرَخت لگادیتے ہیں ، تو اگر کوئی چلتے چلتے چبوترے پر بیٹھ جائے یا دُھوپ ہو اور درخت کے سائے میں آجائےتو اِس میں کوئی حَرَج نہیں ہے ، نہ ہی اِجازت لینے کی ضرورت ہے ، کیونکہ اِس میں کوئی نقصان کا پہلو نہیں ہے۔ بعض اَوقات آپس میں اىسے تعلقات بھی ہوتے ہىں کہ اىک دوسرے کى چىز اِستعمال کرلىتے اور کھالىتے ہىں ، یہ سب بے تکلفی کی وجہ سے ہوتا ہے ، تو اگر یہ صُورَت ہو تب بھی کوئی حَرَج نہىں ہے۔ البتہ اگر آپ کے اِستعمال سے کسى کی چیز کو نقصان پہنچتا ہو یا اُسے ناگوار گزرتا ہو تو پھر اُس میں ناجائز کی صُورَتیں بنیں گی۔

چوری کیا ہوا مال واپس کرنا ہوگا

سُوال: کیا چورى کا مال واپَس کرنا ضروری ہے؟ ([3])


 

 



[1]   ماچس کى تىلى مسجد مىں جَلانا جائز نہىں کىونکہ اس کے بارود کى بَدبو اُڑتى ہے اور مسجد کو بَدبو سے بچانا واجِب اور خوشبودار بنانا ثواب کا کام ہے  لہٰذا اتنی دُور سے جَلا کر لاىا جائے کہ بارود کی بَدبو مسجد مىں داخِل نہ ہو ۔ (بہار شریعت ، ۱ / ۴۲۹ ، حصّہ : ۲ ماخوذاً)

[2]   در مختار ،  کتاب السرقة ،  ۶ / ۱۳۳۔

[3]   یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اَہلِ سنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن