دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aankhoon Se Ansoon Na Niklain To Kia Krain | آنکھوں سے آنسونہ نکلیں تو کیا کریں ؟

book_icon
آنکھوں سے آنسونہ نکلیں تو کیا کریں ؟

اِنسانی چہرے سے ملتی جلتی مچھلی کھانا کیسا؟

سُوال: کىا اِنسانى چہرے سے ملتى جلتى مچھلى کھانا حلال ہے؟

جواب: اِس طرح کی مچھلى چائنہ مىں درىافت ہوئى ہے جس کا چہرہ واقعى اِنسان سے مِلتا جلتا ہے۔ ایسی مچھلی بندہ کھائے گا کیا! بلکہ دیکھ کر ڈر جائے گا کہ کہیں یہ مجھے نہ کھا جائے۔ بہرحال! شرعى مسئلہ ىہ ہے کہ اگر ىہ واقعى مچھلى ہے تو اِسے کھانا حلال ہے۔

بیٹی کا نام ’’مَشعل‘‘ رکھنا کیسا؟

سُوال: مىرے گھر بىٹى کى وِلادت  ہوئى ہے ، کىا  مىں اُس کا نام ’’مَشعل‘‘ رکھ سکتا  ہوں؟ اِس کا معنىٰ بھی بتادیجئے۔         (SMS کے ذرىعے سُوال)

جواب: مَشعل آگ کى ہوتى ہے اور یہ اچّھی چیز ہے ، بُری چیز نہیں ہے۔ جیسے’’مَشعلِ راہ‘‘ کہا جاتا ہے ، ىعنى راستہ دِکھانے  والی روشنى۔ ’’مَشعل‘‘نام رکھنا شرعاً جائز  ہے ، لىکن لڑکیوں کے نام وہ رکھنے چاہئیں جو صحابىات ، وَلِىّات اور صالحات یعنی نیک بندیوں کے نام ہوں ، ایسے نام باعِثِ بَرَکت ہوتے ہیں۔ مَشعل سے آگ بھى تو لگ سکتى ہے ، خطرہ موجود ہے۔ اِس لئے وہ نام رکّھىں جس مىں خطرہ نہ ہو۔  Peaceful (پُر اَمن) نام رکّھیں ، سب صحابىات کے نام Peaceful ہىں۔  حُصولِ بَرَکت کى نىّت سے رکھىں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ بَرَکت بھى مِلے گى۔

آپ کے سِتارے گَردِش میں ہیں

سُوال: اگر کسی کے بنے کام بگڑ رہے ہوں تو لوگ کہتے ہیں کہ او بھائى! تىرے سِتارے تو گَردِش مىں ہىں ، کىا ایسا کہنا دُرُست ہے؟ نیز یہ بتادیجئے کہ کیا سِتارے گردِش مىں آتے ہىں؟

جواب: ’’سِتارہ گردِش میں ہونا‘‘ ایک مُحاوَرہ ہے ، ورنہ سِتارے تو گردِش ہی میں رہتے ہیں ، ٹھہرتے نہیں ہیں۔ یُوں بھی کہا جاتا ہے کہ آپ پر گَردِش ہے۔ بعض اَوقات مصیبتوں اور پریشانیوں کا اىک دور چلتا ہے جس میں اِنسان یہ کہنے لگتا ہے کہ ’’یار پہلے مٹّی میں ہاتھ ڈالتا تھا تو سونا ہوجاتی تھی ، اب سونے میں ہاتھ ڈالوں تو مٹّی ہوجاتا  ہے۔ ‘‘ ایسی صُورَتِ حال میں یہ مُحاوَرہ بولا جاتا ہے۔ جب خوشحالی ہوتی ہے تو عام طور پر بندہ غفلت کا شِکار ہوجاتا ہے ،


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن