دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aankhoon Se Ansoon Na Niklain To Kia Krain | آنکھوں سے آنسونہ نکلیں تو کیا کریں ؟

book_icon
آنکھوں سے آنسونہ نکلیں تو کیا کریں ؟

نے  غلط بات سمجھ کر آگے بڑھادی ہوگی۔ یُوں ہی کہا ’’ناں‘‘ ہوگا لیکن سُننے میں ’’ہاں‘‘ آیا ہوگا ، حَرام کا حَلال اور حَلال کا حَرام ہوگیا ہوگا ، اِس لئے توجّہ ایک طرف رکّھیں تو اِن خطرات سے بچیں گے اور کوئی طُوفان بھی کھڑا نہیں ہوگا ، علمِ دین بہت نازُک Topic (موضوع) ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے شریک ہونے والے کوئی Comment (تبصرہ) بھی نہ کریں کہ جیسے کوئی بات اچّھی لگی تو مَاشَاءَ اللہ لکھ دیا ، پھر گلاب کا پھول بھیج دیا ، اِس کے بعد پُورا گلدستہ آگے بڑھادیا ، کیونکہ یُوں بھی آپ کی توجّہ بٹے گی۔ اِسی طرح مَدَنی مُذاکَرہ سُننے کے دوران کوئی سُوال بھی نہ بنائیں ، اگر کوئی اِشکال ہے یا ذِہن میں سُوال آرہا ہے تو اُسے ذِہن میں رکھ لیں اور بعد میں لکھ لیں ، پھر آئندہ مَدَنی مُذاکَرے سے پہلے مَدَنی چینل والوں یا سوشل میڈیا والوں کو بھیج دیں ، کیونکہ جتنی دیر بیٹھ کر سُوال لکھیں گے یا بھیجیں گے اُتنی دیر مَدَنی مُذاکَرے سے توجّہ ہٹ جائے گی۔ ویسے بھی یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ جیسے ہی سُوال بھجیں تو ہاتھوں ہاتھ ہی آپ کو جواب مِل جائے۔ سب کو جواب دیا بھی نہیں جاتا۔ ہزاروں سُوالات آتے ہیں ، کس کس کا جواب دیا جائے گا!

عَلّامہ کا لَقَب کسے دِیا جاتا ہے؟

سُوال: مُحَدِّث اور شَیْخُ الْمُحَدِّثِیْن کسے کہتے ہىں؟ نیز عَلّامہ کا لَقَب کسے دِیا جاتا ہے؟ (YouTube کے ذریعے سُوال)

جواب: مُحَدِّث اُسے کہتے ہیں جو حدىث کے عُلُوم جیسے اسماءُ الرِّجال وغیرہ کا ماہِر ہو ، ([1]) جبکہ شَیْخُ الْمُحَدِّثِیْن اُسے کہتے ہیں جو مُحدِّثىن کا اُستاد ہو اور اُن کو تربىت دىتا ہو۔ رہی بات کہ عَلّامہ کا لَقَب کسے دیا جاتا ہے؟ تو عَلّامہ ’’بڑے عالِم‘‘ کو کہا جاتا ہے ، لیکن ہمارے ہاں ایسا بھی ہوتا ہے کہ جو عالم کی Definition  (تعریف) پر پُورا نہ اُترتا ہو وہ بھی عَلّامہ کہلاتا ہے۔ کئى طُلَبا آپ کو ایسے مِلیں گے جو اپنے نام کے ساتھ عَلّامہ لگارہے ہوتے ہیں۔ خاص کر ایسا پنجاب میں زیادہ ہوتا ہے ، اُنہیں یہ نہیں پتا ہوتا کہ ’’عالِم کسے کہتے ہیں؟ عَلّامہ کیا ہوتا ہے؟ مُفتی کون ہوتا ہے؟‘‘ لیکن پھر اپنے ہاتھ سے خُود کو عَلّامہ


 

 



[1]   مُحَدِّث سے مراد : وہ شخص جو علمِ حدیث میں رِوایۃً دِرایۃً مشغول ہو اور کثیر رِوایات اور اُن کے راوِیوں کے حالات پر مطلع ہو۔     (تیسیر مصطلح الحدیث ،  ص۱۱)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن