دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aankhoon Se Ansoon Na Niklain To Kia Krain | آنکھوں سے آنسونہ نکلیں تو کیا کریں ؟

book_icon
آنکھوں سے آنسونہ نکلیں تو کیا کریں ؟

بھائی یا جو اَہلِ محبّت ہیں وہ مَدَنی مُذاکَرے کے دوران ہی جوابات بھی دے رہے ہوتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا دُرُست ہے؟

جواب: (وَّ اِذَا خَاطَبَهُمُ الْجٰهِلُوْنَ قَالُوْا سَلٰمًا(۶۳)) ([1]) اىسوں کو ’’جواب نہ دینا‘‘ ہی جواب ہے۔ ’’اىک چُپ ہزار کو ہَرائے۔ ‘‘ ىہ لوگ بہت چالاک ہوتے ہىں اور ہمارے بھولے بھالے اِسلامى بھائى سمجھ نہیں پاتے۔ یہ لوگ جو بھی کہیں ، جیسے ’’تم لوگ ىہ کرتے ہو ، یہ شرک ہے ، ىہ حَرام ہے ، وہ حلال ہے‘‘ وغیرہ۔ اُس کی طرف توجّہ بھى نہ دی جائے ، بس اپنی بات سُنتے رہیں ، نہ اُنہیں کوئی جواب دیں اور نہ ہی بُرا بھلا کہیں ، کىونکہ اگلے کا مقصد ىہى ہوتا ہے کہ جتنى دىر تک مجھے جوابات دیتے رہیں گے اُتنی دیر مَدَنى مُذاکَرے کى بَرَکتوں اور علمِ دین حاصل کرنے سے مَحروم رہیں گے ، اِس لئے اُن کو جواب نہ دىنا اُن کى ناک کٹنے کا سبب بنے گا ، لىکن مىں ىہ سب بول ہى سکتا ہوں ، لوگوں سے کہاں رہا جاتا ہے ، ہوسکتا ہے کہ ابھی بھی  کئى میرے چاہنے والے اىسے ہوں جو جواب دىنے مىں مصروف ہوں اور مىرى آواز بھى نہ سُن رہے ہوں۔

نگرانِ شورىٰ حاجی محمد عمران کا واقعہ ہے کہ ’’اِن کے خلاف کسى نے کچھ لکھا ، کسى شخصىت نے انہیں بتاىا کہ آپ کے بارے مىں ىُوں ىُوں لکھا گیا ہے ، یہ بولے : مىں نے تو ایسا کچھ پڑھا ہى نہىں ، مجھے معلوم بھی نہیں ہے۔ وہ شخصیت بولی : ہىں! آپ کو پتا ہى نہىں ہے؟کہا : نہیں۔ یہ سُن کر وہ شخصیت زور سے ہنسى اور کہا : اگر اُس لکھنے والے کو یہ بات پتا چل جائے تو اُسے غَش آ جائے ،  کىونکہ اُس کے لکھنے کا اصل مقصد آپ کو چِڑانا تھا اور آپ نے اُسے لِفٹ ہی نہیں کروائی۔ ‘‘ اِسى طرح مىرے خلاف بھى کئی کتابىں لکھى گئىں ، پوسٹرز لگائے گئے اور بہت کچھ ہوا ، مگر میں جواب ہی نہیں دیتا تھا جس کی وجہ سے یہ مشہور ہوگیا تھا کہ ’’ىہ جواب ہی نہىں دىتا‘‘ حالانکہ اُنہیں جواب نہ دینا ہی میرا جواب تھا۔ اگر میں اُن لوگوں کا رد لکھنے بىٹھ جاؤں تو بے چارے اِتنے سارے جو آگے پىچھے میرے ساتھ بندھے ہوئے ہىں اُن کے لئے کىا کماؤں گا؟ جو بال بچّے والا ہو اور اُس کے پانچ دس بچّے ہوں ، اُسے کوئى چھىڑے اور وہ جواب دىنے بىٹھ جائے تو اُس کے گاہَک چلے جائىں گے ، اِس لئے وہ کبھى بھى اپنى ذِمّہ دارى نہىں چھوڑے گا۔ مجھے جتنا تنگ کىا گىا ہے آپ کو کىا معلوم! لیکن یہ میری


 

 



[1]   پ۱۹ ،  الفرقان :  ۶۳۔ ترجمۂ کنز الایمان : اور جب جاہِل اُن سے بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں : بس سَلام۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن