دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aankhoon Se Ansoon Na Niklain To Kia Krain | آنکھوں سے آنسونہ نکلیں تو کیا کریں ؟

book_icon
آنکھوں سے آنسونہ نکلیں تو کیا کریں ؟

کا پُورا باب موجود ہے جس میں آیتوں ، رِوایتوں اور حکایتوں وغیرہ پر مشتمل کافی مواد ہے۔ ([1]) جب آپ اُس کا مطالعہ کریں گے تو اِخلاص بڑھے گا۔ ہر مسلمان میں کچھ نہ کچھ اِخلاص ضرور ہوتا ہے ، بلکہ بغىر اِخلاص کے آدَمى مسلمان ہوہى نہىں سکتا ، کیونکہ ہم دل سے اللہ پاک ، تمام نبیوں ، تمام کتابوں ،  تمام فرشتوں اور جنّت و دوزخ پر اِیمان لائے ہیں ، ىہ ہمارا اِخلاص ہی ہے ، کیونکہ اگر کوئی  دِکھاوے کے لئے بولے کہ ’’میں مسلمان ہوں ، اللہ پاک کو مانتا ہوں‘‘ لیکن نَعُوْذُبِاللہ دِل سے ایسا نہ مانتا ہو تو وہ پکّا مُنافِق و کافر ہے اور  ہمىشہ جہنّم مىں رہے گا۔ ([2]) اِس لئے جو بھی مسلمان ہے وہ مُخلِص ہے۔ جہاں تک عَمَل میں اِخلاص کی بات ہے تو اِنسان جو بھی عَمَل کرے وہ اللہ پاک کو راضى کرنے کى نىّت سے کرے اور اُس مىں کسی بندے کا دخل نہ ہو یہ اِخلاص کہلاتا ہے۔ ([3]) اِخلاص کی اور بھی بہت ساری تعریفات ہیں۔ ([4]) بعض اَوقات کسی بندے کو راضی کرنے میں بھی اِخلاص کی صُورَت بن سکتی ہے ، جیسے ماں باپ کو اِس لئے راضى کىا کہ اللہ راضى ہوجائے تو ىہ بھی کارِ ثواب اور اِخلاص کى صُورَت ہے۔ بندے کے دِل مىں اپنى عزّت اور مقام بنانے کے لئے یا اُس سے مال بٹورنے کے لئے کوئی عِبادَت کرے گا ، مثلاً قراءت کرے گا یا نعت پڑھے گا ، تاکہ دوسرا اِس سے متأثّر ہوکر مال دے ، مٹھائی دے ، سوٹ پیس اور کھانا وغیرہ دے تو یہ رِیاکاری کہلائے گا جو حَرام کام ہے۔ ([5])

ایک چُپ ہزار کو ہَرائے

سُوال: جب سوشل میڈیا پر مَدَنی مذاکَرہ Live (بَراہِ راست) چل رہا ہوتا ہے تو بعض اوقات کچھ لوگ Message کرتے ہیں کہ ’’آپ لوگ بِدعت کیوں کررہے ہیں؟ یا بِدعت نہیں کرو‘‘ وغیرہ۔ ایسے لوگوں کو پھر ہمارے اِسلامی


 

 



[1]   احیاء العلوم(مترجم) ، جلد۵ صفحہ نمبر ۲۵۵ تا ۲۸۶۔

[2]   بہار شریعت ، ۱ / ۱۸۲ ، حصّہ : ۱۔

[3]   إحیاء العلوم ،  کتاب النيّة والإخلاص والصدق ،  الباب الثانی ،  ۵ / ۱۰۹۔ احیاء العلوم (مترجم) ، ۵ / ۲۷۲۔

[4]   حضرت سیِّدُناسہل تُسْتَرِی رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہِ فرماتے ہیں : اِخلاص یہ ہے کہ بندے کا ٹھہرنااور حرکت کرنا سب  خالصتاً اللہ پاک کے لئے ہو۔ حضرت سیِّدُناابوعُثمان نیشا پوری رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہِ فرماتے ہیں : اخلاص یہ ہے کہ فقط خالق کی طرف ہمیشہ متوجہ رہنے کی وجہ سے مخلوق کو دیکھنا بھول جائے۔ (إحیاء العلوم ،  کتاب النيّة والإخلاص والصدق ،  الباب الثانی ،  ۵ / ۱۰۹-۱۱۰۔ احیاء العلوم (مترجم) ، ۵ / ۲۷۱-۲۷۲)

[5]   الزواجر عن اقتراف الکبائر ،  الکبیرةالثانية الشرک الأصغر...إلخ ،  ۱ / ۸۶۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن