دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aankhoon Se Ansoon Na Niklain To Kia Krain | آنکھوں سے آنسونہ نکلیں تو کیا کریں ؟

book_icon
آنکھوں سے آنسونہ نکلیں تو کیا کریں ؟

عاجزى کا اصل مقام دِل ہے۔ ([1]) (4)جو اپنے مسلمان بھائى کے لئے تواضُع اِختِىار کرتا ہے اللہ کریم اُسے بلندى عطا فرماتا ہے اور جو اُس پر بلندى چاہتا ہے اللہ پاک اُسے پستى مىں ڈال دىتا ہے۔ ([2])(5)مجلس مىں ادنىٰ جگہ پر بىٹھنا بھى اللہ پاک کے لئے عاجزى کرنا ہے۔ ([3])‘‘ ىعنى ایک ہے کہ گاؤتکىہ لگاکر ٹھاٹھ کے ساتھ سجے سجائے اِسٹىج پر بىٹھنا ، اور  اىک ہے کہ بالکل جوتوں کے پاس یا کسی گھٹىا جگہ بیٹھ جانا جہاں عام لوگ نہ بىٹھتے ہوں اور یہ کام وہ کرے جو بڑا آدمی ہو ، کیونکہ جو عام سا آدمی ہے وہ کیا عاجزی کرے گا! اُسے تو کوئی ویسے ہی اِسٹیج پر نہیں بیٹھنے دے گا ، نہ ہی وہ خود سے اِسٹیج پر بیٹھنے کی تمنّا کرے گا ، کیونکہ اُسے دھکّا مار کر نیچے بٹھادیا جائے گا کہ ’’او بھائی! اِدھر بیٹھ۔ ‘‘ بہرحال! حقىر ، گھٹىا اور کَمْتَر جگہ پر بىٹھنا بھى عاجزى ہے ، لىکن ہم جىسا آدمى جب کہیں جاتا ہے تو سیدھا جاکر سجی سجائی گدِّیوں پر بیٹھ جاتا ہے ، ہمیں کوئی روک بھی نہیں سکتا ، ہمیں شاید ىہ خوش فہمى ہے کہ یہ سب ہمارے لئے ہی سجایا گیا ہے ، کار کا دروازہ ہم اپنے ہاتھ سے نہىں کھولىں گے ، کوئى آئے گا اور اِحتِرام کے ساتھ کار کا دروازہ کھولے گا ،  پھر بولے گا کہ آئىے تشرىف رکھئے ، پھر ہم بیٹھیں گے ، اِسى طرح اپنے ہاتھ سے دروازہ بھی نہىں کُھلے گا ، ہم لوگوں کى ىہ حالت ہے مگر ہم کہتے خود کو ’’حقىر فقىر‘‘ ہیں۔ کاش! عاجزى مِل جائے۔ ابھی حدیث سُنی تھی کہ عاجزی دِل میں ہونی چاہیے ، ہماری زبانوں پر عاجزى ہے جبکہ دِل مىں خار بازى اور پتا نہىں کىا کىا کچرا بھرا ہوا ہے۔ اللہ کرىم دِل کى عاجزى نصىب فرمائے۔

اِخلاص کیسے اِختِیار کیا جائے؟

سُوال: اِخلاص اِختِىار کرنے کے لئے کىا کىاجائے؟ (YouTube کے ذریعے سُوال)

جواب: اِخلاص اِختِیار کرنے کے لئے اِخلاص کے بارے میں معلومات حاصل کیجئے۔ ’’احیاءُالعلوم‘‘([4])میں اِخلاص


 

 



[1]   معجم کبیر ،  عروة بن رویم اللخمی ،  ۸ / ۱۸۶ ،  حدیث : ۷۷۶۸۔

[2]   معجم أوسط ،  من اسمه محمد ،  ۵ / ۳۹۰ ،  حدیث : ۷۷۱۱۔

[3]   معجم کبیر ،  طلحة بن عبيد الله ،  ۱ / ۱۱۴ ،  حدیث : ۲۰۵۔

[4]   یہ کتاب امام محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی شاندار تصنیف ہے جو کہ 5 جلدوں  پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں ذِکر واَذکارکے فضائل ، حلال وحرام کی تمییز ، زَبان اور دل کی مختلف بیماریوں کا عِلاج اور اس کے علاوہ اِخلاص ، دُنیا کی مَذمّت ، توکل ، صبرجیسے بڑے دِلچسپ مضامین بھی شامل ہیں۔ اس کتاب کا اُردو ترجمہ دعوت اسلامی کے شعبۂ تصنیف و تالیف ’’اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَۃ‘‘ نے کیا ہے۔ مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً حاصل کیا جاسکتا ہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن