30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سُوال: کىا غوثِ اعظم حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کى وِلادت کى خبر اُن سے پہلے کے بزرگوں نے دى تھى؟
(YouTube کے ذریعے سُوال)
جواب: جى ہاں! پىشین گوئىاں جارى تھىں کہ اىک آئىں گے اور اِس طرح اِعلان کرىں گے : ’’قَدَمِىْ ہٰذِہٖ عَلٰى رَقَبَةِ کُلِّ وَلِىِّ اللہ‘‘ یعنی مىرا ىہ قَدَم تمام اولیاءُ اللہ کى گردن پر ہے۔ ([1])
جو وَلى قبل تھے ، ىا بعد ہوئے ، ىا ہوں گے
سب اَدَب رکھتے ہىں دِل مىں مِرے آقا تىرا (حدائقِ بخشش)
تیری سَرکار میں لاتا ہے رَضا اُس کو شفیع
سُوال: یا سیِّدی! اِس شعر کی وَضاحت فرمادیجئے۔
تىرى سَرکار مىں لاتا ہے رَضا اُس کو شفىع
جو مِرا غوث ہے اور لاڈلا بىٹا تىرا (حدائقِ بخشش)
جواب: اِس شعر میں اَعلیٰ حضرت اِمام اَحمد رَضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ عرض کررہے ہیں کہ یَارسولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ! میں آپ کى بارگاہ مىں اُس ہستى (یعنی شیخ عبد القادِر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ ) کی سِفارش اور وسىلہ پیش کررہا ہوں جو میرے تو غَوث یعنی فَریاد سُننے والے ، ہمدرد اور غم خوار ہیں ، لیکن آپ کے بىٹے ہىں۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اپنے بیٹے کے صدقے میں میری بِگڑی بنادیجئے۔
سُوال: اگر کوئی کہے کہ گیارہویں حدیث سے ثابت کرو! تو اُسے کیا جواب دیا جائے؟ ([2])
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع