دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aankhon ka Tara | آنکھوں کا تارا

book_icon
آنکھوں کا تارا

سے بھرپورزندگی گزاررہاتھا۔نمازوں میں  سستی کرنے،داڑھی منڈوانے اورنت نئے فیشن اپنانے کے ساتھ ساتھ بہن بھائیوں  کوبلاوجہ ڈانٹ ڈپٹ اوروالدین سے تلخ کلامی بھی میرے معمولات کاحصہ بن چکے تھے۔علاوہ ازیں فلمیں ڈرامے دیکھنے کا بھی شوقین تھا،میری خزاں رسیدہ زندگی میں بہاریوں آئی کہ خوش قسمتی سے مجھے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی مایہ نازتالیف ’’فیضانِ سنّت‘‘کامطالعہ کرنے کا اتفاق ہوا۔اس کتاب کی پُرتاثیرتحریرنے میرے اندرگویاایک نئی روح پھونک دی میں اپنے سابقہ گناہوں پراشکِ ندامت بہاکرربّعَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں بخشش و مغفرت کاطالب ہوااورآئندہ گناہ نہ کرنے کاعزم بالجزم کیا۔تادمِ تحریراَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّفیضانِ سنّت کی برکت سے نہ صرف نمازوں کی پابندی نصیب ہوگئی ہے بلکہ میں نے چہرے پرداڑھی شریف سجالی اورفلموں ڈراموں کی نحوست سے بھی نَجات مل گئی نیزبہن بھائیوں کے ساتھ شفقت کابرتائوکرنے والااوروالدین کا مطیع و فرمانبرداربن گیاہوں ۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صدقے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب!   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(13)بغض وعداوت کی آگ بُجھ گئی

        سکھر(باب الاسلام ،سندھ)کے مقیم ایک اسلامی بھائی کے تحریری بیان کاخلاصہ ہے:سبزسبزعمامے والوں کودیکھ کرنہ جانے کیوں بغض وحسدکی ایک آگ میرے سینے میں بھڑک اٹھتی اورمیں ان کے قریب نہ جاتا۔پھرایک دن وہ آیاکہ میں خوداسی مَدَنی ماحول کاہوکررہ گیا،میری زندگی میں یہ تبدیلی اس طرح رونماہوئی کہ ایک مرتبہ مجھے’’فیضانِ سنّت‘‘پڑھنے کاموقع ملاتودورانِ مطالعہ اس کتاب کے ایک باب’’فیضانِ بِسْمِ اللّٰہ‘‘میں جب میں نے وہ حکایت پڑھی جس میں اس بات کا ذکر تھاکہ’’بِسْمِ اللّٰہ‘‘کی برکت سے ایک لڑکی کی جان ضائع ہونے سے بچ گئی تو میں  حیران رہ گیاکہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے نام میں اس قدرتاثیرہے مزیداس کتاب کوجیسے جیسے پڑھتاگیادعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی محبت میرے دل میں پیداہوتی گئی اورنیکیوں کاذہن بنتاگیاچنانچہ میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا اسی مدنی ماحول کی برکت سے میں نے جامعۃُ المدینہ میں درسِ نظامی(عالم کورس) کیلئے داخلہ لے لیا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ درسِ نظامی مکمل کرنے کے بعددعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں مصروف ہوں ۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صدقے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب !    صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(14)گلشنِ حیات کوشاداب کردیا

        گلزارِطیبہ(سرگودھا،پنجاب،پاکستان)کے مقیم ایک اسلامی بھائی کے تحریری بیان کالُبّ لُباب ہے:اس مَدَنی ماحول سے قبل میں بہت ہی بگڑے ہوئے کردار کامالک تھانیزقراٰن وسنّت پرعمل پیراہونے سے یکسرمحروم تھازندگی انہی پُرپیچ اورتاریک راہوں میں بھٹکتے ہوئے گزررہی تھی،بالآخریہ بے راہ روی اور ظلمت و تاریکی کافورہوئی اوروہ اس طرح کہ مجھے شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولاناابوبلالمحمدالیاس عطّارقادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی مایہ نازتالیف ’’فیضانِ سنّت‘‘حاصل ہوگئی،میں وقتاًفوقتاًاس کامطالعہ کرتارہااوریوں دن بدن میرے اخلاق میں نکھارآتاگیااورنیکیاں کرنے کاجذبہ بھی دل میں  بیدار ہوتا گیا بالآخر میں  گناہوں بھری زندگی سے تائب ہوکردعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا اورآج مجھے یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی ہورہی ہے کہ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّتادمِ تحریرمیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعویذاتِ عطاریہ میں اپنی خدمات پیش کر رہا ہوں ۔

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب!   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(15)داڑھی نہیں کٹواؤں گا

        سکھر(باب الاسلام، سندھ)کے ایک اسلامی بھائی اپنی زندگی کی ایک بہار بیان فرماتے ہیں جس کاخلاصہ پیشِ خدمت ہے: میں کفرکی تاریکیوں میں بھٹک رہا تھا، یہ شعبان المعظم۱۴۱۸ھ بمطابق دسمبر1997ء کی بات ہے کہ خدائے رحمٰن عَزَّوَجَلَّکااحسانِ عظیم کہ اس نے مجھ گناہ گارکودولتِ ایمانی سے سرفرازفرمایاکہ میں  نے ایک عالم دین کے ہاتھ پراسلام قبول کیا۔مگردائرۂ اسلام میں داخل ہونے کے بعدمیں اس شش وپنج میں مبتلاہوگیاکہ اسلام کادعویدارہرفرقہ اپنے آپ کواہلِ حق گردانتاہے توآخران میں سے حق پرکون ہے؟میری خوش نصیبی کہ مجھے دعوتِ اسلامی کامدنی ماحول میسرآگیا،اس ماحول سے وابستگی کے بعدمیں  نے امیرِاہلسنّت  حضرت علامہ مولاناابوبلالمحمدالیاس عطّارقادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی شہرۂ آفاق تالیف’’فیضانِ سنّت‘‘کامطالعہ کیاتوبے ساختہ میرے دل میں  اہلِ سنّت وجماعت کی محبت گھرکرگئی اورمجھ پریہ واضح ہوگیا کہ اہلسنّت ہی اہل حق ہیں ۔اس کتاب کے پرتاثیرالفاظ کی بَرَکت سے میں  سنّتوں  کا پابندہوتا گیا۔میں نے چہرے پرپیارے آقاصَلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی عَلَیہ واٰٰلہٖ وَسَلَّمکی سنّت مبارکہ (داڑھی شریف)بھی سجالی اورعہدکیاکہ اب خواہ میری گردن کٹ جائے مگرمیری داڑھی نہیں کٹے گی۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریرمیں دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ(سکھر)میں ناظم جدول کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہاہوں  دعاہے کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے اس ماحول میں استقامت عطا فرمائے۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صدقے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے

        خربوزے کودیکھ کرخربوزہ رنگ پکڑتاہے ،تِل کوگلاب کے پھول میں  رکھ دوتواُس کی صُحبت میں رَہ کرگلابی ہوجاتاہے ۔اِسی طرح تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن