دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aankhon ka Tara | آنکھوں کا تارا

book_icon
آنکھوں کا تارا

(9)تاریکی کے بادل چھٹ گئے

       اسلام آباد(پنجاب،پاکستان)کے مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کالُبّ لُباب ہے:یہ ان دنوں کی بات ہے کہ جب میں ضیاء کوٹ(سیالکوٹ)میں  ایک الیکٹرک ورکشاپ پرکام سیکھتاتھا۔میرے ساتھ کام کرنے والوں میں سے دو افراد ایسے بھی تھے جن کاتعلق بدمذہبوں سے تھا۔میں رفتہ رفتہ ان کے دامِ فریب میں  پھنستا چلاگیااورایک وقت وہ آیاکہ جب میرے درست عقائدکی عمارت بالکل مسمار ہو گئی۔خداکاکرناایساہواکہ ایک رات سویاہواتھاکہ قسمت انگڑائی لے کر جاگ اٹھی،سرکی آنکھیں توکیابندہوئیں دل کی آنکھیں کھل گئیں ،کیادیکھتاہوں کہ میرے سامنے میٹھے میٹھے آقا،مدینے والے مصطفیصَلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمجلوہ فرما ہیں  میں  نے شربتِ دیدارسے اپنی آنکھوں کی پیاس بجھائی کچھ دیربعدآپصَلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰٰلہٖ وَسَلَّمتشریف لے گئے، اَلْحَمْدُللّٰہ  عَزَّوَجَلَّاس زیارت کی بَرَکت سے دل کا زنگ دورہوگیاآنے والے رمضان المبارک میں مجھے سنّتِ اعتکاف کی سعادت حاصل ہوئی تودورانِ اعتکاف امام صاحب نے ایک کتاب بنام’’فیضانِ سنّت‘‘ کا تعارف پیش کرتے ہوئے تمام مُعْتَکِفِیْن کواس کے پڑھنے کی ترغیب دلائی تو میرے اندربھی جذبہ بیدارہوااورمیں نے اس کتاب کامطالعہ شروع کردیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کی برکت سے میرے دل میں عشقِ رسول کاچراغ روشن ہو گیا اور ساتھ ہی ساتھ آقائے دوجہان،سرورِذیشان صَلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمکی ڈھیروں سنّتیں اوردینی معلومات بھی حاصل ہوئیں  ۔میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیااورآہستہ آہستہ میں نے اپنے آپ کوسنّتوں کے سانچے میں  ڈھال لیا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجلَّتادمِ تحریرعلاقائی مشاورت کے خادم(نگران)کی حیثیت سے مدنی کاموں میں مصروف ہوں ۔

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب!    صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(10)بے قراریوں کوقرارآگیا

       اٹک(پنجاب،پاکستان)کے مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے  کہ برے ماحول اوربری صحبت کی وجہ سے میں مختلف قسم کی برائیوں کاعادی ہو چکا تھا اور کثرتِ عصیاں کی وجہ سے میرادل سیاہ ہوتاجارہاتھا۔برائیاں اس قدربڑھ چکی تھیں  کہ اپنے آپ سے نفرت ہونے لگی تھی بسااوقات تواللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں  دعا کرتا کہ یاالٰہی عَزَّوَجَلَّمجھے نیک ماحول عطافرماآخرکارایک روزمیری مراد بر آئی، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کاکرناکچھ ایساہواکہ میری ملاقات دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ایک اسلامی بھائی سے ہوئی تومیں نے ان کے سامنے کسی اسلامی کتاب کے پڑھنے کاشوق ظاہرکیاتوانھوں نے شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت،بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمدالیاس عطّارقادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی تالیف بنام ’’فیضانِ سنّت‘‘پڑھنے کے لئے دی،اس قدردلچسپ اورمعلوماتی کتاب میں  نے اپنی زندگی میں کبھی نہ پڑھی تھی میں نے صرف اورصرف 21دن کے اندراس کتاب کااوّل تاآخرمطالعہ کرلیااس کی پُراثرتحریرنے میرے دل کی دنیابدل ڈالی، میں نے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کواپنامعمول بنا لیا اورپھرآہستہ آہستہ گناہوں سے چھٹکارانصیب ہونے لگابالآخرمیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا۔چہرے پرپیارے آقاصَلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰٰلہٖ وَسَلَّمکی محبت کی نشانی داڑھی مبارکہ اورسرپرسبزسبزعمامہ شریف کا تاج سج گیا اور مجھے نیکی کی دعوت کی دھوم مچانے اورسنّتیں عام کرنے کی عظیم سعادت حاصل ہوگئی ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّاب میں اپنے دل میں سکون کی دولت پاتاہوں ۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صدقے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب!    صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(11)آنکھیں اشک برساتی رہیں

       مظفرگڑھ(پنجاب،پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے: میں انتہائی بداخلاق وبدکردارتھا،ترکِ نمازکاعادی ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف گناہوں کے امراض میں گرفتارتھا۔مزیدبراں بدعقیدگی کاخوف بھی دامن گیرتھاکیونکہ ہمارے علاقے میں بدمذہب بدعقیدگی پھیلانے کے لیے آیا کرتے اورمسلمانوں  کے ایمان چھیننے کے درپے ہوتے ،میری خوش نصیبی کہ ایک عزیزنے مجھے ایک کتاب بنام’’فیضانِ سنّت‘‘دی اوراسکوپڑھنے کی تاکیدبھی کی۔جب میں نے اس کتاب کامطالعہ کیاتویقین کیجئے کہ عشق ومحبت سے معمور اور پندونصیحت سے بھرپوراس تحریرکوپڑھ کراشکِ ندامت کاسیلاب پلکوں  کا بندتوڑتاہواآنکھوں سے جاری ہوگیااورشیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمدالیاس عطّارقادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی محبت وعقیدت میرے دل میں گَھرکرتی گئی۔اس کتاب سے معلوم ہورہاتھا کہ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کومدینے کے تاجدار،دوعالم کے مالک ومختار،ہم غریبوں کے غم گُسار،شفیعِ روزِشمار،باذنِ پروردگارغیبوں پر خبردارصَلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمسے اِس قدروالہانہ پیارہے کہ اس کتاب میں  جہاں بھی مدنی آقاصَلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمکاذکرخیرآیانہایت ادب سے ذکر فرمایا میں ان سے بے حد متأثر ہوا اوران کی زیارت کاشوق مجھے باب المدینہ (کراچی) کھینچ لایا،وہاں پہنچ کرایک اسلامی بھائی کے ہمراہ میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ آیااورامیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زیارت کے ساتھ ساتھ ملاقات و دست بوسی کاشرف بھی پایااورآپ کے ذریعے سلسلہ ٔعالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں  داخل ہو گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ایک سچے عاشقِ رسول ہی نہیں بلکہ ولیٔ کامل بھی ہیں  کیونکہ یہ ایک ولیٔ کامل ہی کی تونظرولایت کانتیجہ ہے کہ میرے جیسا گناہگار گناہوں  سے بیزارہوکرآج صوم وصلوٰۃکاپابندبن چکاہے۔

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب!   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(12)والدین کااطاعت گزاربن گیا

       بریلی شریف(ہند)کے علاقے شیش گڑھ میں مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ پیشِ خدمت ہے:میں گناہوں کی تاریک وادیوں میں بھٹک رہا تھا،نیکیوں سے کوسوں دور،گناہوں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن