دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aankhon ka Tara | آنکھوں کا تارا

book_icon
آنکھوں کا تارا

گہرے نقوش مرتب کئے،رفتہ رفتہ میں  دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ ماحول سے وابستہ ہوگیااورنیکیوں کے لئے کمربستہ ہو گیا۔ نیز میرے ساتھ ساتھ میرے تین بھائی بھی اَلْحَمْدُللّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوچکے ہیں ۔

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب!       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(6)مرجھائی کلیاں کھل اُٹھیں

        ایک اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے:دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں معاشرے کاایک بگڑاہوافردتھا۔صحبتِ بدکی بدولت گناہوں  کی بہتات(کثرت)دن بہ دن دل کوسیاہ سے سیاہ ترکرتی جارہی تھی ڈائجسٹ اور ناول پڑھنے کاشوق تواس حدتک تھاکہ کبھی کبھی رات بھرڈائجسٹ پڑھتا رہتا تھا،  فلمیں  ڈرامے دیکھنے اورگانے باجے سننے کی ایسی لَت پڑی ہوئی تھی کہ ان کے بغیر نیند ہی نہ آتی تھی نیزانٹرنیٹ پرحیاسوزمناظردیکھ دیکھ کراپنی پھول سی جوانی کو خزاں  کے تُندوتیزتھپیڑوں کے سپردکرنے میں مصروف تھا۔میری ان حرکتوں اور بداعمالیوں  کی وجہ سے کیااہلِ خانہ اورکیارشتہ دارسبھی مجھ سے بیزارتھے۔میری بگڑی زندگی کچھ اس طرح سنوری کہ ایک رات میں اپنی خالہ کے گھروقت گزاری کیلئے کسی ناول کی تلاش میں تھاکہ اچانک میری نظرایک ضخیم کتاب پرپڑی جس پر’’فیضانِ سنّت‘‘ لکھا ہوا تھامیں نے اس کتاب کواٹھاکرپڑھناشروع کردیا۔پیارے آقاصَلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی عَلَیْہ وَاٰٰلہٖ وَسَلَّمکی سنّتیں ،بزرگانِ دین رَحِمَھُمُ اللّٰہ المُبِیْنکے واقعات اور دیگر اہم ودلچسپ معلومات کے سبب مجھے یہ کتاب بہت بھلی لگی لہٰذامیں خالہ سے اجازت لے کروہ کتاب گھر لے آیااوراسکووقتاًفوقتاًپڑھنے لگاجس کی بَرَکت سے میرے دل کی مرجھائی کلیاں  کھل اُٹھیں اورمجھ میں مثبت تبدیلیاں  رونماہوتی گئیں ۔ تمام گناہوں سے توبہ کرکے صوم وصلوٰۃ اور ذکرودرود کا پابند ہو گیا، سنّتوں  بھری اس کتاب نے میری زندگی کوبھی سنّتوں کے سانچے میں ڈھال دیا اور مجھے صلوٰۃو سنّت کی راہ پرگامزن کردیاتھا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس وقت میں  علاقائی سطح پرخادم (نگران )کی حیثیت دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی دھومیں  مچانے میں  مصروف ہوں ۔

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب!               صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(7)گانے سننے سے توبہ

       خان پور(پنجاب،پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لُباب ہے: اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے ایک مذہبی گھرانے میں آنکھ کھولی،والدمحترم نمازی ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ تھے اوردعوتِ اسلامی کے مختلف اجتماعات میں بھی شرکت کیاکرتے تھے والدصاحب کی شفقتوں  کی وجہ سے ہمیں بھی نمازکی ادائیگی کی سعادت حاصل ہوجاتی تھی مگرمیری بدقسمتی کہ میں ان سے چھپ کرفلمیں دیکھتااورگانے سنتاتھا۔ایک روزمیں نے گھرمیں والد صاحب کوشیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت،بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمدالیاس عطّارقادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی مایہ نازتالیف’’فیضانِ سنّت‘‘کا مطالعہ کرتے پایا۔ان کے مطالعہ کرنے کے بعدمیں نے فیضانِ سنّت کوپڑھنا شروع کیاتومجھے اس بات کااندازہ ہواکہ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  پیارے آقا صَلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی عَلَیْہ وَاٰلہٖ وَسلَّمسے کس قدر محبت کرتے ہیں  ۔مزیدمطالعہ کیاتو میری نظرسے ایسی روایات بھی گزریں کہ جن میں بدنگاہی کے ہولناک اوردردناک عذابات کاتذکرہ تھاان روایات کوپڑھ کرمیراانگ انگ خوفِ خداسے کانپنے لگا اور اسی دن میں نے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں گڑگڑاکرفلمیں  دیکھنے اورگانے سننے سے سچی توبہ کرلی اوراب اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگیاہوں اوردعوتِ اسلامی کے سنّتوں  بھرے اجتماعات میں  شرکت کواپنامعمول بناچکاہوں ۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صدقے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(8)سوزِعشقِ مصطفٰی

       برنالہ(کشمیر)کے مقیم ایک اسلامی بھائی کے تحریری بیان کالُبِّ لُباب ہے:تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ مَدَنی ماحول سے وابستگی سے قبل بدقسمتی سے میرارجحان بدمذہبوں کی طرف تھاکہ جنہوں  نے میرے عقائدِصحیحہ میں رخنہ اندازیاں کرکے مجھے راہِ راست سے بھٹکادیاتھا، عقائدکی ان گم گشتہ راہوں میں مجھے نشانِ منزل کچھ یوں میسرآیاکہ ایک مرتبہ مجھے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کااتفاق ہواتواس ماحول میں مجھے بہت لطف وسرورملااجتماع میں ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دورانِ بیان ’’فیضانِ سنّت‘‘نامی کتاب کے حوالے سے’’جوناگڑھ‘‘کے ایک عاشقِ رسول کا واقعہ سنایا،عشق ومحبت کی وہ داستاں میرے جسم وجاں میں تازگی لے آئی کیونکہ لکھنے والے نے وہ واقعہ اس قدروالہانہ اندازمیں لکھاتھاکہ تحریرکے موتیوں ہی سے ان کے دل میں چھپے گوہرِعشق کی عکاسی ہوتی تھی اوران الفاظ کی تاثیرتھی کہ زندگی میں  پہلی بارمیں نے اپنے اندرآتشِ عشقِ مصطفیٰ کی تپش محسوس کی تھی میں نے اس کتاب کے بارے میں معلومات حاصل کیں توپتاچلاکہ وہ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت،بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطّارقادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی مایہ نازومشہورِزمانہ تالیف ہے، میرے دل میں ان کی غائبانہ عقیدت پیداہوگئی اورمیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں  آنے جانے لگا اور یوں  میرے دل میں بدمذہبوں سے نفرت اورعاشقانِ مصطفیٰ سے محبت دن بہ دن زور پکڑتی گئی اوراَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں دعوتِ اسلامی کے مشکبارمَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگیا،میری خوابیدہ قسمت جاگ اٹھی اورمجھے حصولِ علمِ دین کی توفیق نصیب ہوگئی۔آج بفضلہ  تَعَالٰی درسِ نظامی کے طالبِ علم کی حیثیت سے علمِ دین کے موتی چننے میں مصروف ہوں اورتنظیمی طورپرڈویژن سطح پرمجلس تعویذاتِ عطاریہ میں اپنی خدمات پیش کرکے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی ترقی کے لئے کوشاں  ہوں  ۔

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن