دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aankhon ka Tara | آنکھوں کا تارا

book_icon
آنکھوں کا تارا

کی تعدادتوبہت زیادہ ہے۔ملک وبیرونِ ملک سے بے شماراسلامی بھائی وقتاًفوقتاً ’’فیضانِ سنّت‘‘کامطالعہ کرنے کی بَرَکت سے اپنے دل میں برپاہونے والے مَدَنی انقلاب کی مدنی بہاریں تحریری صورت میں  بھیجتے رہتے ہیں ۔دعوتِ اسلامی کی مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃفیضانِ سنّت کی ان مَدَنی بہاروں کی پہلی قسط ’’آنکھوں کاتارا‘‘کے نام سے پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔

        اللّٰہ تَعَالٰی ہمیں ’’اپنی اورساری دنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مدنی انعامات پرعمل اورمدنی قافلوں کامسافربنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اوردعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس  اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃکودن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطافرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

شعبہ امیرِاَہلسنّت                  مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ  (دعوتِ اسلامی)

۱۰جُمادَی الاولیٰ۱۴۳۱ھ،25 اپریل 2010ء

   

(1)سعاد توں کی معراج

       پاکپتن(پنجاب،پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے : میری بدقسمتی کہ بچپن ہی سے مجھے بری صحبت میسرآئی،بدمذہبوں کے ساتھ نہ صرف میرے تعلقات اُستوارتھے بلکہ میری پوزیشن نہایت ہی مستحکم تھی۔وہ یوں  کہ انہی کے مدرسے سے حفظِ قراٰن کی تکمیل کے بعدایک سال تک مدرس کی حیثیت سے قراٰنِ پاک کی تعلیم دیتارہانیزبدمذہبوں کی ایک سیاسی تنظیم میں  تحصیل سطح پرجنرل سیکرٹری کی حیثیت سے تنظیمی کام بھی کرتارہایہی وجہ تھی کہ اہلِ سنّت سے بغض و عداوت اوران سے بلاوجہ لڑائی جھگڑامول لیتا تھا۔ بدعقیدگی کے ساتھ ساتھ میں  بداعمالی کاشکاربھی تھافلمیں ڈرامے دیکھنے اور گانے باجے سننے میں کوئی ننگ وعار (شرم وغیرت)محسوس نہ کرتاتھا۔بدعقیدگی کی آلودگیوں سے پاکیزگی کاذریعہ کچھ یوں  میسرآیاکہ ایک مرتبہ حسنِ اتفاق سے مجھے شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت،بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطّارقادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی تالیف’’فیضانِ سنّت‘‘پڑھنے کاموقع ملا جب میں نے اسکامطالعہ کیاتو اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ایک ولیٔ کامل کے پُرتاثیر اور محبت بھرے الفاظ میرے دل میں  تاثیرکاتیربن کرپیوست ہوتے چلے گئے اورعشق مصطفی کی شمع سے میرے دل کاہرتاریک گوشہ منوّرہوگیامجھ پرمذہبِ اہلِ سنّت کی حقانیت واضح ہوگئی میں  بدمذہبوں کی صحبت چھوڑکرتوبہ کرکے دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مشکبارمَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگیا۔میں امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے ذریعے سلسلۂ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں بیعت بھی ہو گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس وابستگی کے بعد میرے نصیب کوچارچاندلگ گئے،ایک رات میں  سویاتو میرے خواب میں  سرورِ کائنات ،صاحبِ معجزات صَلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰٰلہٖ وَسَلَّم تشریف لائے، میں  نے حضورخیرُالْانام صَلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰٰلہٖ وَسَلَّمکے دیدارکے جام بھر بھر کے پئے اوراپنی آنکھوں کی پیاس بجھائی۔ میری سعادت کی معراج کہ میں  نے آپصَلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمکی دست بوسی کا شرف بھی پایا۔اب میرے گھرکے تمام افراد امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مریدہوچکے ہیں ۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صدقے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب!   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(2)آنکھوں کاتارا

       ضیاء کوٹ(سیالکوٹ،پنجاب)کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے: بچپن ہی سے میں والدین اوراہلِ خانہ کی آنکھوں کاتارااوران کاانتہائی لاڈلا اور پیاراتھا۔ان کے بے جالاڈپیارکانتیجہ یہ نکلاکہ اس قدر خود سر ہو گیا کہ ہر چھوٹے بڑے سے بداخلاقی کرتا،یوں میں دن بہ دن بگڑتاگیا۔پڑھائی سے میر ی دلچسپی ختم ہوگئی اورمیں لَایَعْنِی(فضول)کاموں میں مشغول ہوگیا ۔ فلموں  ڈراموں  میں  حیاسوز عشقیہ وفسقیہ مناظرنے میرے کرداراوراخلاقیات کو متأثر کر دیا تھا۔ بلندآوازمیں  میوزک سنتااوروہ موسیقی جودرحقیقت جسم وجاں کے لئے زہرِ قاتل اورباعثِ عذابِ آخرت ہے مَعَاذَاللّٰہ اسے روح کی غذاسمجھتاتھا، علاوہ  ازیں  صحبتِ بد نے آتشِ عصیاں (گناہوں کی آگ)پرتیل چھڑکنے کاکام کیا گھر والوں  نے لاکھ سمجھایا مگرمجھ پران کی کوئی پندونصیحت کارگرنہ ہوئی اور میں  جوں  کا توں   افعالِ شنیعہ وقبیحہ (بُرے کاموں )کاارتکاب کرتارہا۔ جب بھی کوئی نئی فلم آتی اسے دیکھنے سنیماگھر پہنچ جاتااورحیاسوزمناظردیکھ کراپنی آنکھوں کوجہنم کی آگ سے پُر کرنے کاسامان کرتا۔مختصریہ کہ میں سرتاپاگناہوں کے سمندرمیں  مستغرق تھامگر اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے کرم سے میری قسمت نے یاوری کی اورمجھے دعوتِ اسلامی کاپاکیزہ ماحول میسرآگیا۔ہوا کچھ یوں کہ ایک روزمیرے بڑے بھائی جان ایک کتاب بنام ’’فیضانِ سنّت‘‘ لے کرگھرلوٹے،ٹائٹل پیج کی کشش ہی کچھ ایسی تھی کہ میری توجہ اس کی جانب مبذول ہوگئی چنانچہ میں نے کتاب اٹھاکرپڑھناشروع کر دی، جیسے جیسے میں پڑھتا گیامرضِ عصیاں (گناہوں کی بیماری)کامداواہوتاگیا،ایک ولئی کامل کی تحریرنے میرے اندرانقلاب برپاکردیامجھے اپنے اخلاق وکردارکونکھارنے کا ذہن ملا۔بالآخرمیں  نے اپنی گناہوں بھری زندگی سے توبہ کی اورخودکومَدَنی ماحول میں  ڈھال لیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اب ہماراپوراخاندان دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہے اورتادمِ تحریرمیں علاقہ مشاورت کے خادم (نگران) کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی دھومیں مچانے میں مصروفِ عمل ہوں ۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صدقے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب!    صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن