دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aankh Pharakna | آنکھ پھڑکنا

book_icon
آنکھ پھڑکنا

مدینہ کے لیے دَرخواست دے سکتے ہیں ۔ اگر بارھویں شریف کی نسبت سے چل مدینہ کے قافلے میں 12 اَفراد ہوں تو بہت  ہیں کیونکہ اگر ہم  زیادہ بھیڑ بھاڑ کریں گے تو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا ۔   

سفرِ مدینہ کے اَخراجات کے لیے سامان اور گاڑی بیچنا کیسا؟

سُوال : کیا سفرِ مدینہ کے اَخراجات کے لیے اپنا سامان اور گاڑی وغیرہ بیچ سکتے ہیں ؟([1])

جواب : بعض اسلامى بھائى جَذباتى ہوتے ہىں جیسا کہ  پچھلى بارکچھ  اسلامی بھائیوں نے سفرِ مدینہ اِختیار کرنے کے لیے  اپنا سامان بیچ  دىا اور اپنی  گاڑى بیچ  دى اور پھر جب انہوں نے  ویزے کے لیے ایجنٹ کو پیسے جمع کروائے تو  تجربہ نہ ہونے  کے باعِث کوئی تکنیکی غَلَطی کر بیٹھے جس کی وجہ سے انہیں ویزہ نہ مل سکا اور ایجنٹ نے پیسے بھی واپس نہیں کیے ۔   ایجنٹ کو بھی خُدا کا خوف کرنا چاہىے کہ یہ  غریب لوگ تھے اور بالخصوص جو مىرے پىچھے بھاگتے ہىں یہ غریب ہی ہوتے ہیں کیونکہ  مالدار کو تو اپنے  مال پر ناز ہوتا ہے جبکہ غرىبوں کو عقىدت ہوتى ہے اور عام طور پر ىہ بے چارے دُکھىارے ہوتے ہىں ۔  یاد رکھو!کوئی  دُکھىارا ہو ىا سکھىارا ، اگر کسی کا اىک پىسہ بھى ناحق  کھاىا تو پھنس جاؤ گے اور تمہاری  دُنىا بھى بَرباد ہو جائے گی اور  آخرت مىں بھى کہىں کے نہىں رہو گے اور پھر اگر  عاشقانِ رسول کے پىسے کھاؤ گے تو ىہ تمہیں کبھى بھى ہضم نہىں ہوں گے اور تم اپنی  دُنىا بھى بَرباداور  آخرت بھى تباہ کر بیٹھو گے ۔

      اِس بار چل مدینہ کے لیے  بھلے کسی کا مَدَنی اِنعامات پر پورا عمل ہو مگر اُسے اَخراجات کے لیے گھر کا سامان اور  گاڑى بىچ کر ىاقرض یا سُوال  کر کے جانے کى اِجازت نہىں ہے کیونکہ بعد میں  اس کے Side Effects(یعنی ضمنی اثرات) نمٹ نہىں پائیں  گے ۔ اب اگر کسی نے جُوش  مىں آ کر قرض لے لىا  اور بعد میں چھپتا پھر رہا ہو اور قرض دینے والا پىچھے پیچھے گھوم رہا ہو تو یہ رُسوائی کی صورت ہے  ۔

ماں باپ اور سگے  بہن بھائی سے قرض لے سکتے ہیں؟

سُوال :  کیا سفرِ مدینہ کے اَخراجات کے لیے ماں باپ اورسگے بہن بھائی سے بھی قرض نہیں لے سکتے ؟([2])

جواب : سفرِ مدینہ کے اَخراجات کے لیے  ماں  باپ اور سگے بہن  بھائیوں سے  قرض  لے  سکتے ہىں مگر دِىگر رِشتہ  داروں سے نہیں کہ وہ بھی آستىنىں چڑھا  سکتے  ہیں اور مَسائل کھڑے  ہو سکتے ہىں ۔ اگر ماں سے قرض لیا اور بعد میں واپس کرنے میں  دیر بھی ہو  گئی تو ماں تو ماں ہے وہ بَدنام نہیں کرے گی اور یہ سوچے گی کہ بیٹے نے مدینے جانے کے لیے ہی قرض لیا تھا لیکن جب بھی ماں باپ سے قرض لیں تو نیت 100فیصد واپس کرنے کی ہی ہو اور اگر خالی دھوکا دے رہے ہوں  کہ ماں واپس کر دوں گا اور ذہن میں یہ  ہے کہ واپس نہیں کروں گا اور ماں کو بہلاپھسلا لوں گا تو اس صورت میں گنارگار ہوں گے ۔  اگر آپ  کی بات کا وزن ہے اور پھر آپ نے   بغیر ضِد کیے ماں باپ اور بہن بھائیوں  سے کچھ پیسوں کی دَرخواست کر ڈالی اور انہوں نے دے دیئے اور گھر میں اس طرح کا لین دین چلتا ہے تو یہ ایک الگ صورت ہے ۔ اللہ پاک   ہمیں  چل مدىنہ کى سعادت عطا فرمائے  اور ہم بے حساب مغفرت سے مُشَرَّف ہوں اور  گناہوں سے ایسے  پاک ہو جائىں کہ جىسے ماں کے پیٹ  سے ابھى پیدا ہوئے ہوں  ۔ ابھی تو آدھا سال باقى ہے اور چل مدینہ کی بات چِھڑ گئى ہے تو جنہیں چل مدینہ ہونا ہے وہ 92اور 72مَدَنى اِنعامات کی کسوٹی پر پورا اُتر یں اور اس کے ساتھ ساتھ بے قراری بھی شرط ہے ۔ اگر اچھى نىت سے مَدَنی اِنعامات پر عمل کریں گے تونىکیاں  ملیں  گی اور اللہ پاک چاہے گا تو   آپ مستقل مَدَنى اِنعامات کے پابند بن جائىں گے ۔  مَدَنى اِنعامات نىک بننے  کا بہترىن نسخہ ہے ، جنہوں نے اب تک مَدَنی اِنعامات کا رِسالہ  نہىں پڑھا وہ کم اَز کم اىک نظر دىکھ تو لىں کہ اس مىں کیا ہے ؟مَدَنی اِنعامات کے  رِسالے میں پہلا سُوال  اچھى نىتوں سے متعلق ہے اور دوسرا سُوال مسجد کی پہلی صَف میں تکبیرِاُولیٰ کے ساتھ پانچوں نمازیں باجماعت پڑھنے کے بارے میں ہے اور پھر اس میں اَخلاقىات اور بڑے پىارے پىارے اُصول دىئے گئے  ہىں ۔  اگر  آپ مَدَنی اِنعامات کا رِسالہ  پڑھىں گے تو آپ کو پتا چلے گا کہ مَدَنى اِنعامات مىں 100 فیصد آپ کى آخرت کى بھلائىاں لکھى ہوئى ہىں ۔   

ڈائیپر بچے کے لیے نُقصان دہ ہے

سُوال : بچہ رات میں پیشاب کر دیتا ہو تو اِس سے خود کو کس طرح بچایا جائے ؟

جواب : بچہ چھوٹی عُمر کا ہوتو اس کو پتا نہیں چلتا اور وہ پیشاب کر دیتا ہے ۔ بچوں کے پیشاب سے بچنے کے لیے آج کل بچوں  کو ڈائیپر باندھے جاتے ہیں اس میں پیشاب وغیرہ جَذب ہو جاتا ہے ۔  ڈائیپر بچے کے لیے نُقصان دہ ہے اور سخت گرمیوں میں اس کے زیادہ نُقصانات ہیں لہٰذا ڈائیپر 24 گھنٹے نہ باندھا جائے ورنہ اس میں گندگی جمع



[1]    یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔  (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)

[2]    یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔  (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن