دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aankh Pharakna | آنکھ پھڑکنا

book_icon
آنکھ پھڑکنا

ہے ، لاکھوں لوگ  اىک دوسرے کے ساتھ حج کر رہے ہوتے ہىں اور سب ہى اىک جگہ جمع ہوتے ہىں ۔ آپ میرے لیے  دُعا فرمائیے  کہ  اللہ پاک  مجھے بھی حج کی سعادت  نصىب فرمائے اور میرے لیے بھی حج کے  اَسباب ہو جائیں اور مىری بھی  اِس سال (یعنی 1440؁ہجری میں ) مىدانِ عرفات، مِنىٰ شرىف اور  مُزدَلفہ شرىف کی حاضری ہو جائے اور مجھے  جھوم جھوم کر سبز سبز گنبد کى زىارت اور جَلوے نصىب ہوں اور  مدىنہ شریف  کى گلىوں مىں جھومنا اور  گُھومنا نصىب ہو جائے ۔  

کیا اس سال بھی چل مدینہ کا قافلہ روانہ ہو گا؟

سُوال : پچھلے سال (یعنی 1439؁ہجری میں ) چل مدینہ کا قافلہ روانہ ہوا تھا تو کیا اِس سال (یعنی 1440؁ہجری میں )بھی چل مدینہ کا قافلہ روانہ ہو گا؟

جواب : چل مدینہ یہ اپنی ایک اِصطلاح ہے ۔ اب میں جسمانی لحاظ سے  کمزور ہو گىا ہوں اور صورتِ حال یہ ہے کہ بعض اسلامى بھائى اِنتظار مىں ہىں مگر ابھی  مىرا خود اپنا جانا بھی یقینی نہیں ہے کیونکہ زندگی کا  پتا نہىں اور  صحت کا بھى کوئى عِلم نہىں ہے البتہ  نىت ضَرور ہے ۔   اے کاش!اِس سال بھی پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہمیں اپنے قدموں مىں بُلا لیں اور ہم حج کرىں ، مکہ شریف  دىکھىں ،  کعبے کے گِرد طواف کرىں اور پھر گنبدِ خضرا کے سائے مىں جا پہنچىں اور   مدىنہ شریف  کى گلىوں میں بھى جھومنا نصىب ہو ۔  کئى اسلامی بھائى ایسے  ہىں کہ اُنہیں مىرے ساتھ سفرِ مدینہ اِختیار کرنے میں مزہ آتا ہے اور یہ ان کی میرے ساتھ  عقىدت و محبت ہے لیکن اگر اىسوں کى تعداد دو چار پانچ پندرہ ہو تو میں انہیں چل مدىنہ بول دوں مگر ان کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔ مىں نے بَرسوں کے بعد جب پچھلے سال حج کی  نىت کی اور  میرے لیے حج کے اَسباب ہوئے تو  وىزے مہنگے ہو گئے ،  ٹکٹىں مہنگى ہو گئىں اور بعض ممالک میں ویزوں کا کوٹا ختم ہو گیا ۔ اِس طرح کی باتیں آپ نے بھی  سُنی ہوں گی اور مىں نے بھى سُنی  ہیں مگر  یہ  باتیں صحیح ہوں یہ ضَرورى نہیں مُبالغے پر مبنی بھی ہو سکتی ہیں ۔ البتہ اىک تعداد تھی کہ جس نے راستہ نکالا اور وہاں  پہنچ گئى ورنہ ان کا کوئى اِرادہ نہىں تھا تو یُوں میں ہزاروں لوگوں کو اِکٹھا کر  کے وہاں نہیں رہ سکتا لہٰذا مىں نے اس بار یہ  سوچا ہے کہ اَب مىں کوئی Categoryبناؤں گا لىکن بعض لوگ  اىسے ہوتے ہىں کہ جنہیں یہ خوش فہمى ہوتى ہے کہ میں انہیں منع کروں گا ہی نہیں تو ایسے لوگ خود بھی پھنس جاتے ہیں اور مجھے  بھی مشکل میں  پھنسا دیتے ہیں کہ میں ان کا کیا حل نکالوں؟

چل مدینہ ہونے کا مِعیار

     اس بار  مىں نے ىہ سوچا ہے کہ چل مدىنہ  کے  قافلے کے لیے  72 مَدَنى اِنعامات کی کسوٹی رکھوں گا ، پہلے بھی  ہم نے 72 مَدَنى اِنعامات کی کسوٹی رکھی تھی جس کے باعِث ہمیں اُن دِنوں مَدَنى اِنعامات کو فروغ دىنے مىں بڑى مدد  ملى تھی ۔  اللہ  پاک   کے مُبارَک نام”اللہ “کے عِلْمُ الْاَعْدَاد کے حِساب سے 66 اَعداد ہیں  تو اس کی نسبت سے جن   اسلامی بھائیوں  کا 72 مَدَنی اِنعامات میں سے 66 یا اِس سے زیادہ مَدَنی اِنعامات پر عمل ہو گا  اور  عمل کرتے کرتے انہیں 92 دِن گزر گئے ہوں گے  وہ چل مدینہ کے قافلے میں شریک ہو سکیں گے ۔  اسلامى بہنىں جو کہ میری مَدَنی بیٹیاں ہیں یہ  بھی چل مدینہ کی  طلب گار ہوتى ہىں تو میں ان کو بھی ماىوس نہىں کرتا تو مىں نے  ان کے لىے بھی یہ کسوٹی رکھی ہے کہ جو اسلامی بہنیں 63 مَدَنى انعامات میں سے 60 مَدَنى اِنعامات پر92 دِن سے  عمل کرتی ہوئی آ رہی ہوں گی  وہ بھی چل مدینہ ہو سکیں گی  مگر  ان کے مَحارم کے لیے 92 دِن سے 66 مَدَنی اِنعامات پر عمل کی شرط ہے کیونکہ اگر  مَدَنى بىٹى تو 60 نہىں بلکہ 63 مَدَنی اِنعامات پر عمل کرنے والى ہولیکن  اس کا   محرم ماڈرن  ہو گا ىا وہ ہو گا تو مَدَنى ماحول مىں مگر مَدَنى اِنعامات کا رِسالہ نہیں  پکڑتا ہو گا تو وہ ہم لوگوں کو  آزمائش مىں ڈال دے  گا تو  اس لىے مىں نے ىہ ذہن بناىا ہے کہ مَدَنی بیٹی اور اس  کا محرم   بھلے وہ ان کے  بچوں  کا  اَبو  ىا بھائى ىا باپ یا  جو بھى  بطورِ محرم ساتھ چلے گا اس کے لیے 66 مَدَنی اِنعامات پر عمل کی شرط رہے گی ۔   جن  کا مىرے بتائے ہوئے مَدَنى اِنعامات  پر عمل نہ ہو وہ مجھ سے چل مدینہ کا  مُطالبہ کر کے  مجھے اِمتحان مىں نہ ڈالىں ورنہ مىں پھنس جاؤں گا اور  پھر مجھے چل مدینہ کا قافلہ  کىنسل کرنا پڑے گا اور میں چُپ چاپ چلا جاؤں گاکیونکہ جب بہت سے باتونی  قافلے میں گُھس جاتے ہىں تو وہ ماحول خراب  کرتے ہىں ۔   مکہ شریف اور  مدىنہ شریف میں تو آدمى بس دُرُودِ پاک پڑھتا رہے ، تلاوت و عبادت کرتا رہے ، نىکى کى دعوت  دیتا رہے ، نمازوں ، سُنَّتوں  اور شرىعت کى پابندی کرتا رہے ، رو  رو کر شفاعت کى خىرات مانگتا رہے اور مُناجات و نعتىں پڑھتا رہے ۔

        اب ہم  ىہاں بھى ٹر ٹر کرىں اور وہاں جا کر بھی مَعَاذَ اللّٰہیہى حال رہے تو پھر کىسے جمے گا؟ مىں تو یہ پسند کرتا ہوں کہ میرا مَدَنى قافلہ اِس طرح صاف سُتھرا ہو کہ  سُکون ملے اور سُکون سے بندہ اللہ و رسول کو ىاد کر سکے تو اس لىے اگر  مجھے غىر ضَرورى اسلامى بھائى تنگ کرىں گے تو پھر یہ  ہو سکتا ہے کہ  مجھے  سب سے ہى کنارہ کشى اِختیار  کرنا پڑے اور میرا یہ ذہن بن جائے  کہ مىں چل مدینہ کا قافلہ نہیں بناتاکیونکہ  اب عمر کے تقاضے کی وجہ سے  مجھ میں اتنی ہمت بھی نہیں ہے ، پہلے جوانی میں لوگ چل مدینہ ہونے کے لیے  مجھ پر جھپٹتے تھے اور پیچھے دوڑتے تھے اب تو میں کچھ بھی نہیں کر  سکتا ۔ اس لیے اب میری نیت یہ ہے  کہ صِرف وہی چل مدینہ ہو سکیں گے کہ جن کا 72مَدَنی اِنعامات میں سے 66 پر عمل ہو گا ۔  اِسی طرح جن طلبائے کِرام کا 92 مَدَنی اِنعامات میں سے 82 مَدَنی اِنعامات پر 92 دِن سے عمل ہو گا وہ بھی چل

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن