دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aankh Pharakna | آنکھ پھڑکنا

book_icon
آنکھ پھڑکنا

خُدا جانے وہ اِس طرح کی تصویر لگا کر  کىا چاہتے  ہیں؟مذہبی لوگوں کا اِسٹائل یہ ہے کہ وہ ایسی تصویر لگاتے ہیں کہ جس میں انہوں نے  مائیک پکڑا ہوتا ہے ۔  اِسی طرح کچھ لوگ اپنے بچوں کی تصاویر لگاتے ہیں جو اِس بات کی علامت معلوم ہوتی ہے کہ جس بچے کی تصویر لگائی وہ انہیں بہت اچھا لگتا ہے یا وہ سب سے چھوٹا ہے ۔  پروفائل پکچر لگانا چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ اگر کوئی سمجھ دار ہو گا تو وہ اس سے آپ کی شخصیت کو سمجھ لے گا کہ بھائی کا کیا شوق اور کیا جذبہ ہے ؟میں نے دیکھا ہے کہ بعض اسلامی بھائی مَاشَآءَ اللّٰہ 12 مَدَنی کاموں کی پکچر لگاتے ہیں جو ایک طرح سے نیکی کا کام ہے ۔  اِس کا یہ  فائدہ بھی ہے کہ اگر 12 مَدَنی کام بھول گئے تھے تو پکچر دیکھنے سے یاد دھانی ہو جاتی ہے ۔ بعض ایسی تصویر لگاتے ہیں کہ جس پر کوئی نہ کوئی مَدَنی پُھول لکھا ہوتا ہے ایسی تصویر لگانا بھى مدىنہ مدىنہ ہے ۔ بعض تصاویر پر  دُنىوى حِکمت کى باتىں لکھى ہوتى ہىں جس سے پکچر لگانے والے کی سوچ کا پتا چلتا ہے کہ وہ  دُنىوى حِکمتوں کو پسند کرتا ہے تو یُوں  پروفائل پکچر اىک تعارفى پوائنٹ کی حیثیت رکھتی   ہے ۔  نیز  کوئى اپنى اىک تصوىر لگاتا ہے اور کوئى دو لگاتا ہے اور  بعض عارضی اور بعض مستقل طورپر اپنی تصویر لگائے رکھتے ہىں ۔  بعض لوگ مستقل طور پر ایسی   تصویر  لگاتے ہیں  جس پر ”اَلْمَوْت“لکھا ہوا ہوتا ہے تو یہ صورت بھی  مدىنہ مدىنہ ہے ۔   

     یُوں ہی بعض لوگ بار بار تصاویر بدلتے رہتے ہیں اور بعض لوگ پکچر پروفائل کو خالی بھی  رکھتے ہیں میں نے بھی اپنی پکچر پروفائل  خالی رکھی تھی تاکہ اس سے یہ سمجھا جا سکے کہ اپنا اَعمال نامہ نیکیوں سے خالی ہے مگر اب  ایک اسلامی بھائی نے محبت میں کوئی تصویر لگا دی ہے ۔  بہرحال   پروفائل پکچر مىں اپنا اپنا تعارف ہوتا ہے ۔ نگرانِ شُورىٰ کی پرو فائل پر بھی  کوئی تصویر نہیں لگی ہوئی وہ بھی  بالکل خالی اور سفید ہے ۔  کسی دوسرے کے پروفائل خالی رکھنے سے یہ نیک شگون بھی لے سکتے

ہیں کہ خالی رکھنے سے اُس کی مُراد یہ ہو گی کہ اللہ پاک مجھے گناہوں سے اِس طرح پاک اور  سفىد رکھے اور  مىرا  نامۂ اَعمال گناہوں سے صاف سُتھرا ہو اور اپنی پروفائل خالی رکھنے سے عاجزی کے طور پر یہ شگون لیا جا سکتا ہے کہ میرا نامۂ اَعمال بھی نىکىوں سے خالی ہے ۔  جو اپنی پروفائل میں  اىکٹریس(اداکارہ) کى تصوىرىں لگاتے ہىں انہیں فورى طور پر توبہ کر کے ان کی تصاویر ہٹا دینی چاہئیں ۔ اپنی پروفائل میں  نہ اىکٹرز کی تصاویر لگائیے  اور  نہ ہی  کھلاڑیوں  کی کہ کہیں آخرت میں پھنس نہ جائیں کیونکہ حدىثِ پاک مىں اِرشاد فرمایا : اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّ یعنی  جو جس سے محبت رکھتا ہے قىامت کے دن اُسى کے ساتھ اُٹھاىا جائے گا ۔ ([1])  

     اگر قیامت کے دِن  فلمی اىکٹر(اداکار)ىا اىکٹریس کے ساتھ اُٹھے تو پھنس جاؤ گے !اگر ایکٹریس کى چُٹىاں کے ساتھ آپ کى ٹانگىں باندھ دی گئیں تو پھر  کىا کرو گے ؟یہ  میں نے ڈرانے کے لىے بولا ہے ورنہ ایسی  رِواىت مىں نے پڑھی نہیں ہے ۔  یاد رَکھیے !قرآنِ کرىم نے ہمىں اىکٹرز ىا کھلاڑىوں کے ساتھ رہنے کى تلقىن نہىں کی بلکہ  قرآنِ کرىم نے تو یہ  فرماىا ہے : (كُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ(۱۱۹))(پ۱۱، التوبة : ۱۱۹)ترجمۂ کنزالایمان : ”سچوں کے ساتھ ہو ۔ “سارے کے سارے اَنبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام، صحابۂ کِرام، اَولىائے  کِرام اور اہلِ بىتِ اَطہار رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن سچے ہیں اور میرا رَبّ فرما رہا ہے : (كُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ(۱۱۹))سچوں کے ساتھ ہو ۔ اب ہمیں لَبَّیْکَ یَا رَبِّیْىا پھر لَبَّیْک اَللّٰھُمَّ لَبَّیْککہنا چاہیے کہ ہم سچوں کے ساتھ ہىں، ہمیں فلمی اىکٹرز اور دُنىوى اُلٹے سىدھے کھلاڑیوں وغىرہ سے نہىں بلکہ اے اللہ!تىرے سچے بندوں سے سچى محبت ہے اور تو  ہمیں  اِس پر  اِستقامت نصىب فرما ۔  اے کاش !ہم اِدھر اُدھر نہ دىکھىں بس اِن سچوں  کے پىچھے چلتے چلتے سچوں کے  سردار ، مدىنے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کے پىچھے پىچھے جنَّت مىں داخِل ہو جائىں ۔

خُلد مىں ہو گا ہمارا داخِلہ اس شان سے

                      ىارسولَ اللہ کا نعرہ لگاتے جائىں گے   (وسائلِ بخشش)

      (اِس موقع پر نگرانِ شُوریٰ نے فرمایا : )اَمىرِاہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مَدَنى پُھولوں ىا مَدَنى گلدستوں کو  اپنے موبائل  اسٹىٹس پر ضَرور لگائیے اور انہیں  عام کىجیے کہ اِس طرح بھی نىکى کى دعوت عام کرنے مىں ہمارا  بہت سا حِصّہ ہو گا ۔    

آپ کے ساتھ حج کرنے کی کیا صورت ہو  گی؟

سُوال : اگر کوئى آپ کے ساتھ حج کرنا چاہے تو اس کى کىا صورت ہو  گی؟

جواب : اللہ پاک ىہ سعادت مجھے بھى بخشے کہ مىں بھى حج کا سفر اِختیار  کروں، لاکھوں لاکھ حاجی مىدانِ عرفات مىں جمع ہوتے ہىں اور مىدانِ عرفات کا وُقُوف ىہ حج کا  رُکنِ اَعظم ہے ، نو ذُوالْحِجَّةِ الْحَرَام کی ظہر سے لے کر 10ذُوالْحِجَّةِ الْحَرَام کى صبح صادق کے دَرمىان اىک لمحے کے لىے بھی جو  حج کے اِحرام کے ساتھ مىدانِ عرفات مىں آ گىا بھلے وہ  فَضاؤں سے ہوائى جہاز مىں گزر گىا وہ حاجى ہو گىا ۔  ([2])اب آپ مىرے ساتھ حج کرىں یا  مىں آپ کے ساتھ حج کروں اس پر کوئی پابندی نہیں



[1]    بخاری، کتاب الأدب، باب علامة حب اللهالخ، ۴ /  ۱۴۷ ، حدیث : ۶۱۶۹ دار الکتب العلمیة بیروت

[2]   9ذُوالْحِجَّہ کو دوپہر ڈھلنے (یعنی نَمازِ ظہر کا وَقت شروع ہونے ) سے لے کر دسویں کی صبحِ صادِق کے دَرمیان جو کوئی اِحرام کے ساتھ ایک لمحے کے لئے بھی عَرَفات ِپاک میں داخِل ہواوہ حاجی ہوگیا، یہاں کا وُقوف حج کا رُکنِ اعظم ہے ۔ (رفیق الحرمین، ص۱۵۹مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن